شوگر ملز کے پورٹلز بند‘ چینی کی شدید قلت‘ قیمتوں میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
لاہور (کامرس رپورٹر) حکومت کی جانب سے شوگر ملز کے پورٹلز بند کرنے کے فیصلے سے چینی کی شدید قلت پیدا ہوگئی اور قیمتیں نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ مقامی چینی فی الحال ملک کے مختلف علاقوں میں دستیاب نہیں اور پہلے سے دستیاب سٹاک کو پریمیم قیمتوں پر فروخت کیا جا رہا ہے، جو کئی علاقوں میں 210 روپے سے 220 روپے کلو تک ہے۔ ڈیلرز نے صورت حال کو تشویشناک قرار دیا۔ شوگر مل مالکان نے خبردار کیا کہ اگر فوری ایکشن نہ لیا گیا تو قیمتوں کو 230-250 روپے کلوگرام تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ایک شوگر مل مالک نے بتایا کہ ہفتہ 18 اکتوبر کو فْوڈ سکیورٹی وزیر رانا تنویر سے شوگر ملز ایسوسی ایشن کی مْلاقات ہْوئی تھی اْس میں رانا تنویر نے جو تجاویز بھی دیں شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مان لیں اس پر رانا تنویرنے کہا کہ پورٹل کل کْھل جائے گا مگر ابھی تک یہ وعدہ پورا نہیں ہو سکا اور پْورٹل بدستور بند ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پورٹل کی بندش سے ڈیلر 165 روپے کلو والی چینی لاہور فیصل آباد اْور دوسرے شہروں میں 180/190 روپے کلو پْہنچ بیچ رہے ہیں۔ ڈیلر حضرات طاقتور لوگوں کے ساتھ مل کر ناجائز نفع کما رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شوگر ملز
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔