نوکری سے نکالنے پر نجی کمپنی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک :وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی محترمہ فوزیہ وقار نے نجی کمپنی کی خاتون ملازم کے حق میں فیصلہ دیا اور زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنے پر نجی کمپنی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا گیا۔
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی اسلام آباد نے خاتون ملازم کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ وفاقی محتسب محترمہ فوزیہ وقار نے نجی کمپنی کو 8 لاکھ روپے متاثرہ خاتون کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کے فیصلے مطابق نجی کمپنی کی جانب سے 2 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرائے جائیں۔
قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کے مطابق برطرفی کا حکم کالعدم قرار دے کر خاتون ملازمہ کو بحال کر دیا گیا۔ وفاقی محتسب کے مطابق ماں بننا کسی عورت کے کیریئر کے لیے رکاوٹ نہیں ہونا چاہیے، زچگی کے دوران نوکری کا تحفظ خواتین کا بنیادی حق ہے۔ وفاقی محتسب محترمہ فوزیہ وقار کے مطابق خاتون ملازمہ کو زچگی کی چھٹی کے دوران ملازمت سے برخاست کر دیا گیا تھا۔ زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنا صنفی امتیاز قرار دیا گیا۔
علی ظفر کو امریکا میں ’کلچرل آئیکون ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی لاکھ روپے کے دوران دیا گیا
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔