فیصل آباد اور ساہیوال کے 5حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے نیا شیڈول جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل آباد اور ساہیوال کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق ضمنی انتخابات این اے96، این اے104، این اے143، پی پی98 اور پی پی203 میں منعقد ہوں گے۔

شیڈول کے تحت ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 24 اکتوبر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اپیلٹ ٹریبونلز ان اپیلوں پر فیصلے 31 اکتوبر تک سنائیں گے۔ترجمان کے مطابق امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو شائع کی جائے گی اور دستبرداری کی آخری تاریخ 3 نومبر مقرر کی گئی ہے۔انتخابی نشانات4 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔ضمنی انتخابات میں پولنگ23 نومبر2025 کو ہوگی۔ ترجمان کے مطابق شیڈول الیکشن ایکٹ2017 کے تحت جاری کیا گیا ہے، اور الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں اور متعلقہ اداروں کو ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے سے صدر ٹینس فیڈریشن کے اعصام الحق قریشی کی ملاقات چیئرمین سی ڈی اے سے صدر ٹینس فیڈریشن کے اعصام الحق قریشی کی ملاقات ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی ،ایف جی ای ایچ اے کے پٹواری ذاکر حسین گرفتار پنجاب حکومت کا اسلحہ لائسنس کے اجرا کی پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ جسٹس کامران خان ملاخیل نے بلوچستان ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا غزہ میں 98فلسطینیوں کا خون بہانے کے بعد اسرائیل نے جنگ بندی معاہدہ بحال کر دیا یورپ کے 20ممالک کا غیر قانونی مقیم افغانوں کو ہر صورت واپس بھیجنے کا مطالبہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ضمنی انتخابات

پڑھیں:

ہائیکورٹ آئیں یا اڈیالہ جائیں، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، طلال چوہدری

، طلال چوہدری - فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹس کی روشنی میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ کی ہے، ہائیکورٹ آئیں یا اڈیالہ جائیں، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا یا کسی صوبائی عہدیدار نے سرکاری وسائل استعمال کرکے اسلام آباد یا کہیں اور سیاسی سرگرمی کی کوشش کی تو کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے سہیل آفریدی پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر عمل کریں گے، ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ایسا اقدام اٹھائیں جس سے ان کی شعبدہ بازی کو فائدہ ہو۔

طلال چوہدری کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس، عبوری حکم آگیا

الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری کے خلاف ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں عبوری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہمدردی کارڈ کے لیے اپنے بانی کی صحت پر سیاست کرتی ہے، دعا کے بجائے ہر چند ہفتوں بعد کہتے ہیں دنیا سے چلے گئے غائب کردیے گئے۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ بانی کے بچے دو سال سے آ ہی نہیں پا رہے، ان کے بیٹوں کو 24 گھنٹوں میں ویزہ دیں گے، دستاویز کیوں نہیں دیتے؟

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اسلام آباد جیل منتقل کرنا قبل از وقت ہے، اسلام آباد جیل کا تھوڑا سا کام رہتا ہے۔

الیکشن کمیشن میں سماعت

قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیس کی سماعت کی۔

طلال چوہدری اور بلال بدر ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، پہلے پیش نہ ہونے پر طلال چوہدری نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگی۔ وکیل طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نے تفصیلی جواب جمع کروادیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کامیاب امیدوار بلال بدر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن ہم آج جاری کردیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی صدر کا ہائی اسکلڈ ورکرز کیلئے ویزا شرائط سخت کرنے کا حکم
  • گلگت بلتستان کے صوبائی انتخابات کا شیڈول جاری، 24جنوری کو پولنگ
  • کوئٹہ بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمشنر کی انتخابات ملتوی کی خبروں کی تردید
  • سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
  • بنگلا دیش میں عام انتخابات فروری 2026 ء میں ہوں گے
  • بلوچستان عوامی پارٹی کا پی بی 36 میں فوری انتخابات کا مطالبہ
  • عرفان صدیقی کے انتقال پر خالی سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے ضمنی الیکشن کا اعلان
  • ہائیکورٹ آئیں یا اڈیالہ جائیں، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، طلال چوہدری
  • پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست کیلئے ضمنی انتخابات کا حتمی شیڈول جاری
  • کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر، دو روزہ تربیتی پروگرام کا شاندار آغاز