اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی ایک عملی زینہ ہے، قومی ترقی کے لیے تنقید برائے اصلاح کو فروغ دینا ضروری ہے نہ کہ تنقید برائے تنقید۔ پیر کو سلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئینی ترامیم ہمیشہ مشاورت اور اتفاق رائے سے کی گئی ہیں تاکہ قانون سازی عوامی مفاد اور قومی یکجہتی کے مطابق ہو۔

انہوں نے بتایا کہ کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے لیے قانون سازی وقت کی اہم ضرورت تھی تاکہ نوجوان نسل کو بہتر مستقبل فراہم کیا جا سکے۔وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل ایک مشاورتی فورم ہے تاہم کسی معاملے کو شرعی یا غیر شرعی قرار دینے کا اختیار صرف وفاقی شرعی عدالت کو حاصل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آبادی میں تیزی سے اضافے کو ملک کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آبادی میں اضافے کے حوالے سے دنیا کے سرفہرست ممالک میں شامل ہو چکا ہے اور آبادی پر کنٹرول وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے زور دیا کہ ہمیں اپنی سماجی اور قبائلی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے اقدامات کرنے ہوں گے جو شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے انسانی فلاح و بہبود کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ شریعت نے انسانی فلاح و بہبود سے کبھی منع نہیں کیا ۔وفاقی وزیر قانون نے مزید کہا کہ 70 کی دہائی تک آبادی پر کنٹرول کے مؤثر اقدامات کیے گئے مگر 80 کی دہائی میں یہ ایجنڈا پس منظر میں چلا گیا، جس کے اثرات آج ہمیں بھگتنے پڑ رہے ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سےروس کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوروف نے ملاقات کی۔اس موقع پر پاک روس میڈیا تعاون  پر غور کیا گیا۔
 دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون کے مختلف پہلوئوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی) اور روس کی Sputnik نیوز ایجنسی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت ، پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ورلڈ) اور آر ٹی (رشین ٹی وی) کے مابین تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر عوامی سطح کے تبادلہ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل انفلوئنسرز اور نوجوانوں پر مشتمل وفود کے تبادلوں سے متعلق تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی سفارتی تعلقات استوار ہیں۔ روس کے سفیر نے کہا کہ پاکستان میں شمالی علاقہ جات کی سیاحتی صلاحیت دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے پرکشش ہے، روسی سیاح پاکستان کے سیاحتی علاقوں میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات کو نئی جہتوں سے استوار کرتے ہوئے عملی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے گا۔

چینی فوج میں بڑی کارروائی: کمیونسٹ پارٹی نے نو اعلیٰ ترین جرنیلوں کو برطرف کر دیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم کی کاروباری وسعت کیلئے گھریلو صنعتوں کی رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی کی ہدایت
  • دیوالی روشنی اور امید کا تہوار ہے، جو ہمیں باہمی احترام، رواداری اور اتحاد کی اقدار کو فروغ دینے کی یاد دلاتا ہے، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
  • قومی گندم پالیسی26-2025 کی منظوری ، گندم کی خریداری 3,500 روپے فی من کی بین الاقوامی درآمدی قیمت کے مطابق مقرر کرنے کا فیصلہ ،حکومت عوامی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے کسانوں کے منافع کو یقینی بنائے گی ،وزیراعظم شہبازشریف
  • افغان سرزمین سے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، وفاقی وزیر خارجہ
  • مزاحمت کی تھیوری سوچ سے میدان تک
  • وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے ملاقات
  • وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سےروس کے سفیر کی ملاقات
  • خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضروری وسائل کی فراہمی ترجیح ہے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
  • وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے روس کے سفیر البرٹ پی خوروف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون پر تبادلہ خیال