Daily Mumtaz:
2025-10-20@17:36:42 GMT

سعودی عرب میں فجر کے وقت کیا ہوگا؟

اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT

سعودی عرب میں فجر کے وقت کیا ہوگا؟

سعودی مملکت میں علی الصباح فجر کے وقت کچھ ایسا حیرت انگیز ہوگا جو شہریوں نے اس سے قبل نہیں دیکھا ہوگا۔
علی الصباح فجر کے وقت نہ صرف سعودی شہری بلکہ عرب دنیا میں انسانی آنکھ ایسا حیرت انگیز نظارہ دیکھی گی جو شاید ان ممالک کے شہریوں کی اکثریت نے اس سے قبل کبھی نہ دیکھا ہو۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب اور خطہ عرب کے ممالک میں خوبصورت فلکی نظارہ دیکھا جائے گا جس میں ’الجباریات‘ نامی شہابیوں کی بارش ہوگی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ناقابل یقین نظاہرہ انسانی آنکھ علی الصباح فجر کے قبل کے اوقات میں دیکھ سکے گی۔ اس کے بعد یہ فلکیاتی نظارہ دیکھنے کے لیے 36 سال انتظار کرنا پڑے گا۔
اس حوالے سے جدہ کی فلکیاتی علوم کی کمیٹی کے صدر انجینئر ماجد ابو زاہرہ کا کہنا ہے کہ یہ شہابیے 2 اکتوبر سے 7 نومبر تک دکھائی دیں گے۔ ان دنوں چاند فجر سے قبل غروب ہوگا، جس سے آسمان پر تاریکی چھا جائے گی۔ ان حالات میں شہابیوں کی برسات کو واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ درمیانی درجے کی شہابی بارش ہو گی، جس میں شہروں کی روشنی سے دور مقامات پر فی گھنٹہ تقریباً 20 شہاب دیکھے جا سکتے ہیں۔ ان میں بعض شہاب ایسے بھی ہوں گے جو چمکدار دُم کے ساتھ آسمان میں نمایاں طور پر نظر آئیں گے۔
فلکیاتی کمیٹی کے صدر نے یہ بھی بتایا کہ ان شہابیوں کا منبع ’’ہالی‘‘ دمدار ستارہ ہے، جو دوبارہ جولائی 2061 میں سورج کے قریب آئے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فجر کے

پڑھیں:

پی ایچ ایف کے خود ساختہ عہدیداروں کو گھر جانا ہوگا، شہلا رضا

کراچی:

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن قومی اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ 22 اکتوبر کو وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں قومی ہاکی کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی تشکیل اہم موڑ ہے اور خوساختہ عہدیداروں کو گھر جانا ہوگا۔

کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی اسپیشل کمیٹی کی رکن شہلا رضا نے کہا کہ پی ایچ ایف کے حوالے سے ہمارے تمام اعتراضات قبول کر لیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کے خود ساختہ عہدیداروں کو واپس گھروں کو جانا ہوگا۔

قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے ہمارے مؤقف کو تسلیم کر لیا ہے، خود کو فیڈریشن کا صدر کہلوانے والے طارق بگٹی نامزد امیدوار تھے لیکن انہوں نے انتخابات کرانے کی ذمہ داری سے انحراف کرتے ہوئے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا اور مدت مکمل ہو جانے کے باوجود خود کو غیر قانونی طور پر منتخب کرایا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کے حوالے سے پی ایس بی بہت شش و پنج میں تھا، قومی اسمبلی کی جانب سے قائم کردہ اسپیشل کمیٹی میں تمام اعتراضات کو قبول کرلیا گیا ہے، 22 اکتوبر کو وزارت بین الصوبائی کے اجلاس میں ہاکی کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آنے کی توقع ہے۔

شہلا رضا نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ فیڈریشن کو دیے جانے والے 13 کروڑ روپے اور اس سے پہلے ادا کیے جانے والے ڈیڑھ ارب روپے کی رقم کا حساب حاصل کرے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر حکومت کا مستقبل کیا ہوگا؟ بڑی خبر آ گئی
  • کراچی، ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک
  • دیکھا جنھیں پلٹ کے
  • پاکستان کا چاند کی طرف بڑا قدم! 2028 میں پہلا روبوٹ روور روانہ ہوگا
  • آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز
  • پی ایچ ایف کے خود ساختہ عہدیداروں کو گھر جانا ہوگا، شہلا رضا
  • ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز
  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے دو طرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا؛ صدرِ مملکت
  • سعودی شہر تنومہ میں پائیدار اقدامات آگاہی مہم کا پہلا مرحلہ جمعہ سے شروع ہوگا