آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی مذاکراتی پیشکش مسترد کر دی
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی نئی پیشکش مسترد کردی ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام کی تباہی کے امریکی دعووں کو بھی بے بنیاد اور فریب پر مبنی قرار دیا گیا ہے۔
پیر کے روز اپنے خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ صدرٹرمپ خود کو معاہدے کا ماہر کہتے ہیں، لیکن اگر کوئی معاہدہ دباؤ، زبردستی اور پہلے سے طے شدہ نتائج کے ساتھ ہو تو وہ معاہدہ نہیں بلکہ جبر اور دھونس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا کے اطاعت کے مطالبے کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑا رہے گا، آیت اللہ خامنائی
واضح رہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان جوہری پروگرام پر 5 غیر مستقیم مذاکراتی ادوار ہوئے تھے، جو جون میں امریکا اور اسرائیل کے ایران کے جوہری تنصیبات پر 12 روزہ فضائی حملوں کے بعد ختم ہو گئے۔
گزشتہ ہفتے امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر واشنگٹن تہران کے ساتھ ’امن معاہدہ‘ کر لے تو یہ ایک بڑی کامیابی ہو گی۔
یہ بیان غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان سیز فائر کے آغاز کے بعد سامنے آیا تھا۔
مزید پڑھیں:ایران امریکا سے جوہری مذاکرات کے لیے تیار، بڑی شرط رکھ دی
آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی صدر کے اس دعوے کو بھی مسترد کیا کہ امریکا نے ایران کی جوہری صنعت کو تباہ کر دیا ہے۔
’امریکی صدر فخر سے کہتے ہیں کہ انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کر دیا۔۔۔ اچھا، خواب دیکھتے رہیں۔‘
ایرانی رہبرِ اعلیٰ نے مزید کہا کہ یہ امریکا کا مسئلہ نہیں ہے کہ ایران کے پاس جوہری تنصیبات ہیں یا نہیں، ایسی مداخلتیں نامناسب، غلط اور جبری ہیں۔
مزید پڑھیں: ایرانی مسلح افواج کا امریکا اور اسرائیل کو نیا انتباہ کیا ہے؟
یاد رہے کہ مغربی ممالک طویل عرصے سے ایران پر الزام عائد کرتے آ رہے ہیں کہ وہ یورینیم کی افزودگی کے ذریعے خفیہ طور پر جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
تاہم تہران ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے مؤقف اپناتا رہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام صرف پُرامن اور توانائی کی ضروریات کے لیے ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آیت اللہ خامنہ ای افزودگی امن معاہدہ جوہری تنصیبات جوہری ہتھیار یورینیم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آیت اللہ خامنہ ای افزودگی امن معاہدہ جوہری تنصیبات جوہری ہتھیار یورینیم آیت اللہ خامنہ ای جوہری پروگرام خامنہ ای نے امریکی صدر ایران کے
پڑھیں:
اکشے کمار کے ساتھ فلم کی پیشکش کیوں مسترد کی؟ مدیحہ شاہ کا حیران کن انکشاف
ماضی کی نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کی مشہور فلم ’موہرہ‘ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی، تاہم انہوں نے اپنے وطن میں کام کو ترجیح دیتے ہوئے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا۔
مدیحہ شاہ، جو پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کا ایک مقبول نام ہیں، حال ہی میں معروف شاعر اور میزبان وصی شاہ کے شو میں مہمان بنیں۔ دورانِ گفتگو انہوں نے اپنے فنی سفر اور مختلف موضوعات کے حوالے سے بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صاحبہ سے متعلق ریمبو کے وہ 2 دعوے جو ہو بہو پورے ہوئے
اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار کے ساتھ فلم موہرہ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی، جو آج بھی اپنے مقبول گانے ’تو چیز بڑی ہے مست مست‘ کے لیے مشہور ہے۔ تاہم، مدیحہ شاہ نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا کیونکہ وہ اپنے ملک پاکستان میں کام کو فوقیت دینا چاہتی تھیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ افضال احمد ان کی اداکاری سے اتنے متاثر تھے کہ اکثر جذباتی ہو کر رو پڑتے تھے جبکہ انیل کپور کے والد اور شبانہ اعظمی نے ان کے ڈرامے ’جنم جنم کی میلی چادر‘ کو دیکھا تھا، جب کہ بھارتی شاعر گلزار اسے دیکھنے کے خواہشمند تھے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل قریشی اپنی پسندیدہ پاکستانی اداکاراؤں کے بارے میں کیا کچھ کہتے ہیں؟
مدیحہ شاہ کا کہنا تھا کہ شبانہ اعظمی نے ان کی پرفارمنس دیکھ کر جذباتی ہوئیں اور رو پڑیں پھر ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں بھی تھیٹر ہوتا ہے مگر یہ تھیٹر ڈراما اپنی مثال آپ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیج ڈرامہ پاکستانی ڈرامے مدیحہ شاہ وصی شاہ