وزیراعظم کے مشیر اور سینیئر ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں فتنہ اور فساد پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں ملے گی۔

فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو 40 سال سے فتنہ اور دہشتگردی پھیلا رہے تھے ان کا بھی پچھلے دنوں ناطقہ بند کر دیا، ان کو بھی سبق سیکھا دیا کہ تمہارے ملک سے پاکستان میں دہشتگرد داخل نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: افغانستان سے دہشتگردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، قطر اور ترکیہ کے مشکور ہیں، خواجہ آصف

ان کا کہنا تھا کہ اگر تم نے دہشتگردی روکنے کا انتظام نہیں کیا تو تمہاری ٹھکائی ایسے ہی ہوگی جس طرح ایک رات میں ہوئی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ افغانستان کو بتا دیا ہے کہ یہ ایک رات سو راتوں کے برابر بھی ہوسکتی ہے، ہم اپنے جوانوں اور افسروں کے جنازے روز روز نہیں اٹھاسکتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افغانستان دہشتگردی رانا ثنا اللہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغانستان دہشتگردی رانا ثنا اللہ رانا ثنا اللہ

پڑھیں:

افغانستان کو پاکستان سے سہولیات کے بدلے میں خوارج کی ایکسپورٹ بند کرنی ہوگی، خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دوحہ میں مجوزہ پاک-افغان مذاکرات نہایت اہم ہیں۔

حالیہ پاک افغان کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے ایکس پر انہوں نے لکھا کہ پاکستان و افغانستان کو بقائے باہمی کے اصول پر مستقل قواعد وضع کرنا ہوں گے کیونکہ جغرافیہ نہیں بدلا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیے: افغانستان کے لیے پاکستان لائف لائن، جنگ کے سبب افغانستان کو کتنا بڑا معاشی نقصان ہورہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ پاک-افغان تعلقات میں تاریخی نشیب و فراز اور مد و جزر کے باوجود سرحد کے دونوں طرف یکساں ثقافت اور زبان بولنے والے کروڑوں مسلمان آباد ہیں، اس لیے باہمی معاملات میں سمجھداری لازم ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے واضح کیا کہ افغان حکومت بھارت سے خوشگوار تعلقات رکھے مگر یہ تعلقات پاکستان کی سلامتی کی قیمت پر قائم نہیں رہ سکتے۔

دوحہ میں مجوزہ پاک افغان مذاکرات نہایت اھم ھیں
پاکستان اور افغانستان کو بقاۓ باھمی کے اصول پر اکٹھے رھنے کے مستقل قواعد وضع کرنے ھونگےکیونکہ جغرافیہ نہیں بدلا جاسکتا

پاک افغان تعلقات میں تاریخی نشیب و فراز اور مدوجزر کے باوجود یاد رکھنا ھو گا کہ سرحد کے دونوں طرف یکساں کلچر…

— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 18, 2025

ان کے بقول، افغانستان کو پاکستان سے اناج، اشیائے ضرورت اور دیگر لاتعداد سہولیات کے بدلے میں مسلح خوارج کی ایکسپورٹ کسی بھی حال میں بند کرنی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افغانستان خواجہ سعد رفیق ڈیورانڈ لائن

متعلقہ مضامین

  • افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے ناقابلِ قبول ہیں، رانا تنویر حسین
  • سہیل آفریدی آل راؤنڈر نہیں بلکہ بزدار ٹو ثابت ہوں گے: رانا تنویر
  • دہشتگردی برداشت نہیں کریں گے؛پاکستان  کے طالبان ریجیم سےمذاکرات مکمل
  • ہماری پالیسی بڑی واضح ہے اگر کوئی حملہ کریگا تو ادھار نہیں رکھیں گے، رانا ثنا اللہ
  • گڈ اوربیڈ طالبان کی تھیوری ناکام ہوچکی، اب وہ دہشت گرد ہے یا نہیں ہے، رانا ثنااللہ
  • گڈ اور بیڈ طالبان کی تھیوری ناکام ہوچکی، اب وہ دہشت گرد ہے یا نہیں ہے، رانا ثنااللہ
  • گڈ اور بیڈ طالبان کا نظریہ بری طرح ناکام ہوگیا، اب یا تو کوئی دہشتگرد ہے یا نہیں، رانا ثنا اللہ
  • افغانستان کو پاکستان سے سہولیات کے بدلے میں خوارج کی ایکسپورٹ بند کرنی ہوگی، خواجہ سعد رفیق
  • افغانستان بھارت کی پراکسی بن چکا، پاکستان مزید برداشت نہیں کرے گا: خواجہ آصف