WE News:
2025-12-06@23:56:24 GMT

یوراگوئے میں مریض کو موت چننے کی قانونی اجازت مل گئی

اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT

یوراگوئے میں مریض کو موت چننے کی قانونی اجازت مل گئی

یوراگوئے نے یوتھنیزیا کو قانونی قرار دے کر لاطینی امریکا کا پہلا ملک بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے جہاں اب معاون خودکشی (Assisted Suicide) کو قانوناً اجازت حاصل ہو گئی ہے۔

یہ قانون جسے ’عزت دار موت‘ کا بل کہا جاتا ہے بدھ کے روز سینیٹ میں منظور ہوا، جہاں موجود 31 میں سے 20 ارکان نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔

قانون کیا کہتا ہے؟

اس قانون کے مطابق وہ بالغ افراد جو ذہنی طور پر ہوش و حواس میں ہوں اور ایسی ناقابل علاج بیماری کے آخری مرحلے میں ہوں ایک رجسٹرڈ طبی ماہر کی مدد سے اپنی زندگی ختم کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

یہ فیصلہ صرف تحریری طور پر اور خود شخصی طور پر کیا جا سکتا ہے اور شرط ہے کہ متعلقہ فرد یوراگوئے کا شہری یا قانونی رہائشی ہو۔

قانون یہ بھی کہتا ہے کہ موت کا عمل اس طریقے سے انجام دیا جائے گا کہ وہ ’بنا درد، پرامن اور باعزت‘ ہو۔

سماجی طور پر آزاد خیال ملک

یوراگوئے پہلے ہی کئی سماجی طور پر آزاد خیال اقدامات کا حامل ملک رہا ہے جن میں ہم جنس شادی کی قانونی حیثیت، اسقاط حمل کی اجازت اور میروانا (ایک نشہ آور شے) کی قانونی فروخت شامل ہیں۔

قومی رائے اور پارلیمانی بحث

بل پر ہونے والی 10 گھنٹے طویل بحث عموماً باوقار رہی مگر بل کی منظوری کے بعد کچھ ناظرین نے احتجاج کرتے ہوئے ’قاتل قاتل‘ کے نعرے لگائے۔

حکمران بائیں بازو کے اتحاد سے تعلق رکھنے والی سینیٹر پٹریشیا کریمر نے مونٹی ویڈیو میں ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی رائے ہم سے مطالبہ کر رہی ہے کہ ہم اس مسئلے کو حل کریں۔

ریسرچ ادارے Cifra کے مطابق 62 فیصد یوراگوئے کے شہری یوتھنیزیا کی قانونی حیثیت کے حق میں ہیں۔

کیتھولک چرچ، مخالفت میں سب سے آگے

یوتھنیزیا کی مخالفت سب سے زیادہ کیتھولک چرچ کی جانب سے کی گئی۔

اسی ماہ مونٹی ویڈیو کے آرچ بشپ ڈینیئل اسٹورلا نے کیتھولک نیوز ایجنسی کو بتایا کہ یہ قانون زندگی کی قدر بڑھانے کے بجائے یہ پیغام دیتا ہے کہ کچھ زندگیاں بے وقعت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم اسے بنیادی طور پر غلط سمجھتے ہیں۔

متاثرہ افراد کی رائے

71 سالہ بیٹریز جیلوش جو گزشتہ دو دہائیوں سے اعصابی بیماری میں مبتلا ہیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون ہمدردی پر مبنی اور بہت انسان دوست ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کو اندازہ ہی نہیں ہے کہ اس طرح جینا کیسا ہوتا ہے۔

خطے میں قانونی حیثیت کی صورتحال

یوراگوئے لاطینی امریکا کا پہلا ملک ہے جس نے پارلیمانی قانون سازی کے ذریعے یوتھنیزیا کو قانونی قرار دیا ہے حالانکہ کولمبیاا ور ایکواڈور نے پہلے ہی عدالتی فیصلوں کے ذریعے یوتھنیزیا کو قانونی تحفظ دیا ہوا ہے مگر ان ممالک میں قانون سازی کی سطح پر اس کی منظوری نہیں دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

یوتھینزیا یوراگوائے.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کی قانونی

پڑھیں:

یہ ذہنی مریض کہتا ہے فوج کی اس قیادت کو ٹارگٹ کریں جس نے معرکہ حق میں پاکستان کو فتح دلائی:ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ایک شخص قومی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث بن گیا ہے، کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ عوام کو فوج کے خلاف بھڑکائے، انہوں ںے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو ذہنی مریض قرار دے دیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک شخص کی وجہ سے قومی سلامتی کو خطرات کا سامنا ہے. ایک شخص کی ذات اور خواہشات ریاست پاکستان سے بڑھ کر ہیں اور وہ اتنی زیادہ ہیں کہ وہ سمجھتا ہے کہ اگر میں نہیں تو کچھ نہیں، اس کا نظریہ پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث ہے. اس کی سیاست ختم ہوچکی اور اس کا بیانیہ ریاست کے لیے خطرے کا باعث ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک کی کسی سیاسی جماعت، لسانیت، مذہب، فرقہ یا مکتبہ فکر کی نمائندگی نہیں کرتے. ہمارا تعلق کسی ایلیٹ طبقے سے نہیں ہم مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں. اگر کوئی اپنی ذات اور اپنی نامناسب سوچ کے لیے فوج اور اس کی لیڈر شپ پر حملے کرتا ہے تو یہ عمل درست نہیں.ہم تمام سیاسی جماعتوں کا احترام کرتے ہیں.آُپ کو جو سیاست کرنی ہے کریں فوج کو اس سے دور رکھیں. فوج اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ برداشت نہیں کیا جائے گا کہ پاکستان کے عوام کو فوج کے خلاف بھڑکایا جائے. یہی فوج ہے جو ملک کی ڈھال ہے، فتنہ الخوارج فتنۃ الہندوستان، بھارت اور عوام کے درمیان یہی فوج کھڑی ہے.اس ایک شخص نے ریاست مخالف بیانات دیے. اس ایک شخص نے بجلی کے بل جمع نہ کرانے، ترسیلات زر پاکستان نہ لانے کی ترغیب دی. عوام کو فوج کے خلاف بھڑکایا۔انہوں نے اس موقع پر ایک ویڈیو پیش کی .جس میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس افغانستان اور بھارت سے ہینڈل ہورہے ہیں۔انہوں نے علیمہ خان کا ویڈیو بیان پیش کیا جس میں وہ بھارتی ٹی وی سے بات کررہی تھیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا بھارتی میڈیا کتنی خوشی سے پاکستان کے آرمی چیف کے خلاف بیانات چلاتا ہے اور اسے یہ بیانات کون فراہم کرتا ہے؟ یہی جماعت، یہی لوگ پاکستان کی فوج کے خلاف بات کرتے ہیں.اس جماعت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھیںِ، کہاں سے ٹویٹ ہوتی ہے اور کون اسے اٹھاتا ہے یہ سب اس ویڈیو میں دیکھیں۔پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ساتھ افغان میڈیا بھی پاکستان کے پیچھے لگا ہوا ہے.آئین میں اظہار رائے کی آزادی کی اجازت ہے مگر قومی سلامتی پر اظہار رائے اور فوج کے خلاف بیانات کی اجازت نہیں ہے، یہ لوگ اپنے بیانیے کو پھیلاتے ہیں اور افغانستان اور بھارت کے لوگ اس بیانات کو بڑھاوا دیتے ہیں، بھارتی میڈیا پاکستانی فوج کے خلاف پی ٹی آئی کی زبان بنا ہوا ہے، خوارج کا سہولت کار افغان میڈیا بھی ان کے بیانات کو اچھالتا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ جو شخص فوج میں موجود لوگوں سے تعلق رکھے گا وہ غدار ہے. اگر میں علامہ اقبال یونیورسٹی کے طلبا سے ملا ہوں تو کیا وہ لوگ غدار ہیں؟ تم کیا سمجھتے ہو خود کو؟ تم کون ہو جو غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہے ہو، اس کی منطق یہ ہے کہ جو پاک فوج سے تعلق رکھے وہ غدار ہے جو آئی ایس پی آر جائے وہ غدار ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ذہنی مریض قرار دے دیا اور کہا کہ اس ذہنی مریض نے دو دن پہلے ٹویٹ کیا. اس ذہنی مریض کے ٹویٹ کو افغان اور بھارتی میڈیا نے منٹوں میں وائرل کیا. یہ ذہنی مریض پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہا ہے، ان کی پارٹی سے پوچھیں تو کہتے ہیں ہمیں نہیں پتا عمران خان کے ٹویٹ کہاں سے ہوتے ہیں؟ترجمان پاک فوج نے کہا کہ یہ ذہنی مریض کہتا ہے فوج کی اس قیادت کو ٹارگٹ کریں. جس نے معرکہ حق میں پاکستان کو فتح دلائی.اصل بیانیہ یہی ذہنی مریض دیتا ہے اور یہ صرف پاک فوج کے خلاف بیانیہ بناتا ہے. فوج کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کیا جارہا ہے. پروپیگنڈا سیل اپنی مرضی سے کسی کے بھی خلاف نوٹی فکیشن بنالیتا ہے. اس جماعت کے پیروکار بھارتی میڈیا کو مسلسل مواد فراہم کررہے ہیں. ذہنی مریض کی منطق کے مطابق بھارت چھ اور سات مئی کو پاکستان کو فتح کرچکا تھا. یہ تو پشاور میں خارجیوں کا آفس کھلوانا چاہتے تھے، یہ دہشت گردوں کو فوج کے خلاف راستے بتاتا ہے.اپنی ذات کے اس قیدی کا بیانیہ قومی سلامتی کے خلاف ہے. یہ آئی ایم ایف سے کہتا ہے پاکستان کو قرض نہ دیں، اب یہ بیانیہ نہیں چلے گا۔پاک فوج کے افسران کا تعلق ایلیٹ طبقے سے نہیں، خود آرمی چیف ایک اسکول ماسٹر کے بیٹے ہیں، ہم عوام میں سے آٗئے ہیں.ہمارے افسران میں کوئی کلرک کا بیٹا ہے کوئی کسی غریب آدمی کا بیٹا ہے. ہمارے افسران اور نوجوان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہورہے ہیں. تم فوج پر تنقید کرتے ہو، ذرا دہشت گردوں کے آتے تو آؤ، اپنے بیٹوں کو تو تم نے باہر رکھا ہوا ہے ذرا کھڑا تو کرو انہیں خوارج کے آگے۔

متعلقہ مضامین

  •  پاک فوج نے ذہنی مریض عمران خان کا ملک دشمن ایجنڈا بے نقاب کر دیا
  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے عمران خان کو ذہنی مریض قرار دے دیا
  • ذہنی مریض لوگوں کو ابھارتا ہے کہ ہنگامے کرو، پاک فوج کے ترجمان نے آج سب کچھ بتا دیا
  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے عمران خان کو ذہنی مریض قرار دے دیا
  • ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عمران خان کو ذہنی مریض قرار دیدیا
  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے بانی پی ٹی آئی کو ذہنی مریض قرار دے دیا
  • یہ ذہنی مریض کہتا ہے فوج کی اس قیادت کو ٹارگٹ کریں جس نے معرکہ حق میں پاکستان کو فتح دلائی:ڈی جی آئی ایس پی آر
  • کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ پاکستان کی افواج اور عوام کے بیچ دراڑیں ڈالے؛ ڈی جی آئی ایس پی آر
  • ذہنی مریض کے ایک ٹویٹ کو افغان اور بھارتی میڈیا نے منٹوں میں وائرل کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر 
  • الامراض والعلاج اورہلکا پھلکا کرنا