2025-08-15@02:26:55 GMT
تلاش کی گنتی: 19819
«صدارتی انتخاب»:
نیویارک: پاکستان نے مغربی بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک مائکرونیشیا کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کر لیے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد اور مائکرونیشیا کے سفیر جیم ایس۔ لپوے نے نیویارک میں مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو باضابطہ شکل دے دی گئی۔ یہ اہم تقریب پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ سفارتکار شریک تھے۔ پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جدون بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سفیر عاصم افتخار نے اس موقع پر کہا کہ یہ تعلقات پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر قائم ہونا خوش آئند ہے، اور یہ...
مثل مشہور ہے کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔ ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے سو جھوٹ بولنے پڑتے ہیں۔ اس کے باوجود سچ غالب آ کر رہتا ہے۔ سو جھوٹ بھی ایک سچ پر حاوی نہیں ہو پاتے۔ حق و سچ کی روشنی باطل کے اندھیروں کو چیرکر چار سُو پھیل جاتی ہے اور باطل اپنی موت آپ مر جاتا ہے۔ یہ سلسلہ ازل سے چل رہا ہے اور ابد تک جاری رہے گا۔ انسان فطرتاً اپنی بڑائی و برتری قائم رکھنے کے لیے دروغ گوئی سے کام لے کر اپنی بات منوانے کی کوشش کرتا ہے لیکن جوں جوں وقت گزرتا جاتا ہے جھوٹ کے پردے سے سچائی کی کرنیں پھیلنے لگتی ہیں اور اس کا جھوٹ، دھوکہ،...
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے جمعرات کو حزب اللہ کے سربراہ سے ملاقات میں جنوبی لبنان کی صورتحال اور غزہ کے حالات کا جائزہ لیا۔ حزب اللہ کے سربراہ نے صیہونی دشمن کے مقابلے میں، اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے استقامتی محاذ اور لبنان کی خود مختاری و اقتدار اعلی کی حمایت کی قدردانی کی۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے استقامتی محاذ کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی بے دریغ حمایت کی قدردانی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے جمعرات کو حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں جنوبی لبنان کی...
حکومت کی جانب سے آج پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا، جس میں پیٹرول کی قیمت میں 1.40 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے لیکن ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 11.50 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اس بار بھی اضافے کا امکان ہے تاہم کتنے روپے اضافہ ہوگا؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.40 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.50 روپے فی لیٹر تک کی نمایاں کمی متوقع ہے۔ تفصیلات کے حکومت نے اس بار بھی پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے...
بھارت کی سینئر اداکارہ بسنتی چیٹرجی 88 برس کی عمر میں کولکتا میں طویل علالت کے بعد چل بسیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سو سے زائد فلموں میں لازوال کردار نبھانے والی بسنتی چیٹرجی مغربی بنگال فلم انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ تھیں۔ بنگال فلم انڈسٹری میں 50 سال سے اداکاری کے جوہر دکھانے والی بسنتی چیٹرجی کو چند برس قبل کینسر کا مرض تشخیص ہوا تھا جس کا انھوں نے بہادری سے مقابلہ کیا۔ آخری اسسٹیج پر ڈاکٹرز نے انھیں گھر پر آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا جہاں آج وہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔ ان کے انتقال کی خبر نے فلم بینوں کو افسردہ کر دیا۔ بسنتی چیٹرجی نے نہ صرف بلاک بسٹرز فلمیں دیں بلکہ ٹی وی اسکرین پر بھی دھاک...
وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارت کے ایس 400 فضائی دفاعی نظام کو تباہ کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ کی خصوصی پزیرائی کی گئی۔آج ایوانِ صدر میں ہونے والی پروقار تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا۔ تابش ہاشمی نے بھارتی طیارہ گرانیوالے اسکواڈرن لیڈر کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کر دیمعروف کامیڈین اور میزبان تابش ہاشمی نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران غیر معمولی جرأت کا مظاہرہ کرنے اور بھارتی طیارہ رافیل گرانے والے اسکواڈرن لیڈر کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کر دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پاک فضائیہ کے افسر...
شکارپور مین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ آزاد ملک میں آج بھی وڈیروں، جاگیرداروں، سرمایہ داروں، ججوں، جرنیلوں اور بد مست بیوروکریسی کے لیے صحت اور تعلیم کی وی آئی پی سہولیات موجود ہیں، جبکہ عام عوام کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ 14 اگست کا بابرکت دن ہمارے لیے اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت اور قربانیوں کا نتیجہ ہے، جس کو برقرار رکھنے اور مضبوط کرنے کے لیے عوام کو مل کر جدوجہد جاری رکھنی ہوگی، جماعت اسلامی ملک کو کرپشن، ناانصافی اور بیروزگاری سے پاک کرنے کے لیے مسلسل 87 سالوں سے جدوجہد کر رہی...
بھارت کے سینئر دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے کہا ہے کہ چین پاکستان کو خطے کی سب سے بڑی فوجی طاقت بنانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کی فوج کو مضبوط بنانے کیلئے اسکی حمایت جاری ہے۔ پراوین ساہنی نے تازہ وی لاگ میں پاکستان کی جانب سے نئی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا اس کمانڈ کی تشکیل چین کے پی ایل اے راکٹ فورس سے متاثر ہو کر کی گئی ، جس کا مقصد پاکستان کی فوجی صلاحیتوں کو نئی سطح تک لے جانا ہے۔ پراوین ساہنی نے کہاکہ پاکستان کی ایئر فورس نے “ آپریشن سندور“ کے دوران اپنی صلاحیتوں کو عملی سطح پر...
وفاقی وزیر تعلیم کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہم جشن آزادی کو مشن آزادی سمجھ کر مناتے ہیں، یہ آزادی ایک الگ طرح سے منائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے 40 سال پہلے جہدوجہد شروع کی تھی کہ ہر ایک کو برابری کے حقوق ملیں، کیا کراچی 2008ء سے پہلے ایسا تھا۔؟ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے عام آدمی کو ایوانوں میں بھیجا تھا، بد قسمتی سے آج ایوانوں میں چند افراد کا راج ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم جشن آزادی کو مشن آزادی...
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، امیر مقام WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز مردان(سب نیوز)وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، پاکستان کو بھارت کیخلاف عظیم کامیابی ملی، ہم نے بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی شکست دی۔امیرمقام نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی...
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ امتیاز ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نشانِ امتیاز، بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان کے لیے کی گئی بے مثال خدمات کا تسلیم شدہ اعزاز ہے، یہ اعزاز ہر اس پاکستانی کے لیے باعثِ فخر ہے جو ملک کی عزت و وقار کو دنیا میں بلند دیکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے جس انداز سے بھارت کو سفارتی میدان میں شکست دی اور مودی سرکار کی علاقائی غنڈہ گردی کو بے نقاب کیا، وہ قابلِ تحسین اور ہر پاکستانی کے لیے باعثِ فخر ہے، چیئرمین بلاول بھٹو کی واضح اور بھرپور سفارتکاری...
انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، امریکی رپورٹ نے مودی سرکار کا کچا چٹھا کھول دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی وزارت خارجہ کی دنیا بھر میں انسانی حقوق سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی جس میں مودی سرکار کو آئینہ دکھایا گیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق نئی سالانہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر یا تو ناکافی یا شاذ و نادر ہی اقدامات کیے جاتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی مودی سرکار نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف برائے نام کارروائی کی۔امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کی جانب سے اپنے زیرتسلط علاقوں میں متوازی حکومت قائم کرنے کا اعلان مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدام ملکی یکجہتی کے لیے خطرہ ہے اور اس سے خانہ جنگی میں مزید شدت آئے گی۔آج جاری ہونے والے بیان میں کونسل کے ارکان نے کہا ہے کہ 'آر ایس ایف' کی جانب سے گزشتہ ماہ کیے جانے والے اس اعلان سے سوڈان کی علاقائی سالمیت کو نقصان ہو گا، ملک تقسیم ہو جائے گا، جنگ بڑھ جائے گی اور سنگین انسانی بحران بدترین صورت اختیار کر جائے گا۔کونسل کے ارکان نے سوڈان کی...
محکمہ موسمیات نے گلیشیئل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ گلوف کے خطرے سے متعلق وارننگ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ کے باعث گلیشئرز کے تیزی سے پگھلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے گلیشیئل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ گلوف کے خطرے سے متعلق وارننگ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تربیلا ڈیم میں خریف سیزن کے دوران 41.8 ملین ایکڑ فٹ پانی کی ریکارڈ آمد ہوئی،...
سندھ اسمبلی اجلاس کا انعقاد قدیمی عمارت میں ہوا۔ اجلاس میں خصوصی افراد نے شرکت کی۔ خصوصی افراد کو ایوان میں ارکان اسمبلی کی نشستوں پر بیٹھایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جشن آزادی و معرکہ حق کے موقع پر سندھ اسمبلی کے خصوصی علامتی اجلاس میں قرادداد منظور کرلی۔ علامتی اجلاس میں خصوصی بچوں اور ارکان اسمبلی نے شرکت کی، خصوصی بچوں نے قرارداد میں قیام پاکستان کی جدوجہد میں شامل افراد اور مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا اور یہ عہد کیا کہ ملک کی ترقی میں خصوصی افراد بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ سندھ کی صوبائی اسمبلی میں یوم آزادی کی 78ویں سالگرہ پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ پرانے اسمبلی ہال میں ارکان اسمبلی اور خصوصی طلبہ...
کراچی: بہادر آباد دھوراجی شیرپاؤ بستی میں بینک میں کام کرنے والی 26 سالہ لڑکی سے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے بلا کر زیادتی کا انکشاف ہوا ہے، واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں بہادر آباد تھانے میں درج کرلیا گیا۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیا کہ بینک میں گاڑیاں لیزنگ اور کریڈٹ کارڈ بنانے کا کام کرتی ہوں۔ ملزمان نے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بناتے رہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ 7 1 جولائی کو مہزور نامی شخص نے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے لیے رابطہ کیا۔ 10 اگست کو دھوراجی میں نجی اسپتال کے قریب بلوایا گیا۔ رات سوا 8 کے قریب...

اسرائیل کی نئی چال، فلسطینی ریاست کے قیام کو ہمیشہ کیلئے دفن کرنے کا منصوبہ،مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستی کی منظوری
اسرائیل کی نئی چال، فلسطینی ریاست کے قیام کو ہمیشہ کیلئے دفن کرنے کا منصوبہ،مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستی کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز تل ابیب (سب نیوز)اسرائیلی وزیر اسموٹریچ نے راتوں رات مشرقی یروشلم کے علاقے کو مغربی کنارے سے الگ کرنے کا اعلان کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے دائیں بازو کے شدت پسند وزیر خزانہ بیتزالل اسموٹریچ نے مغربی کنارے کے حساس ترین علاقے ای ون میں غیر قانونی یہودی بستی کے منصوبے کی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قدم فلسطینی ریاست کے تصور کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دے گا۔اسرائیلی وزیر نے اپنے متنازع اعلان میں یہ بھی بتایا کہ وہ 3...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں سنگدل ماں نے اپنے دو کمسن بچوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے گلا کاٹ کر قتل کردیا جب کہ پولیس نے ماں کو حراست میں لیکر آلہ قتل برآمد کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق درخشان تھانے کےعلاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان مجاہد اسٹریٹ نمبر 10 میں واقع بنگلے سے 2 کمسن بچوں کی گلا کٹی لاشیں ملی ہیں۔ واقع کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورپولیس نے بنگلے سے شواہد اکھٹا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کرلیا جب کہ بچوں کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ایدھی ایمبولنسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔ قتل کیے جانے والے بچوں کی شناخت ساڑھے 4 سالہ...
اسرائیل نے فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے کے لیے ایک نئے منصوبے کی منظوری دے دی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلائل سموٹریچ نے اچانک مشرقی یروشلم کو مغربی کنارے سے الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: دو ریاستی حل ہی امن کی کنجی ہے، نیویارک میں عالمی کانفرنس وزیر خزانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے فلسطینی ریاست کے قیام کا تصور ختم ہو جائےگا۔ اس منصوبے کے تحت مغربی کنارے اور یروشلم کے درمیان 3401 گھر اسرائیلی آبادکاروں کے لیے تعمیر کیے جائیں گے، جبکہ مکانات کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔ رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اس...

2024 میں 80 لاکھ خواتین نے پہلی بار موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنا شروع کیا،ڈیجی سکلز 3.0 کے تحت تین سال میں 33 لاکھ آئی ٹی پروفیشنلز کو تربیت دیں گے،وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں 80 لاکھ خواتین نے پہلی بار موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنا شروع کیا،ڈیجی سکلز 3.0‘‘ کے تحت وزارت آئندہ تین سال میں 33 لاکھ سے زائد آئی ٹی پروفیشنلز کو تربیت دے گی۔جمعرات کو وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن اور اس کے ذیلی ادارے قوم کے ساتھ مل کر یومِ آزادی بھرپور طریقے سے مناتے ہیں۔ یہ خصوصی تقریب حکومت، صنعت، سٹارٹ اپس اور اکیڈمیا کے رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتی...
ویب ڈیسک : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ حج درخواستیں جمع کرانے کے سلسلے میں مجاز بینکوں کی شاخیں ہفتے کے روز بھی کھلی رہیں گی۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مجاز بینک ہفتہ 16 اگست کو صبح 9:00 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک عوام کی سہولت کے لیے کھلے رہیں گے تاکہ سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جا سکے۔ یاد رہے کہ پچھلے ہفتے بھی بینک چھٹی کے باوجود کھلے رہے تھے تاکہ شہریوں کو حج درخواستیں جمع کرانے میں آسانی ہو۔اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ درخواست دہندگان کو بروقت سہولت دینا ہے، کیونکہ حج اسکیم کی درخواستیں جمع کرانے کی...
پاکستان ریلوے کی خراب کارگردگی مسافروں کے لیے پریشانی کا باعث بننے لگی ہے جب کہ کراچی سے لاہور جانے والی سیون اپ تیز گام ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق تیز گام ایکسپریس کا انجن چھانگا مانگا کے قریب فیل ہوا، شہریوں نے کہا کہ انجن فیل ہوئے ایک گھنٹہ گزر گیا تا حال متبادل انجن نہ آسکا۔ اس کے علاوہ ٹریک بند ہونے سے پیچھے آنے والی گاڑیاں بھی تاخیر کا شکار ہوگئیں۔
بیجنگ :26 جون 2025 کو کیبن سے باہر دوسری سرگرمی کی کامیابی کے بعد، چین کےشنزو 20 کے خلابازوں کے عملے نے خلائی اسٹیشن کے اندرونی ماحول کی نگرانی، آلات کی جانچ پڑتال اور دیکھ بھال، سازوسامان کی ترتیب اور کیبن سے باہر نکلنے کی سرگرمیوں کی تیاریاں مکمل لی ہیں۔ منصوبے کے مطابق، شنزو 20 کے خلابازوں کا عملہ جلد ہی کیبن سے باہر تیسری سرگرمی انجام دینے کے موقع کا انتخاب کرے گا۔ اس وقت، چینی خلائی اسٹیشن مستحکم طور پر کام کر رہا ہے اور خلابازوں کے عملے کی جسمانی اور ذہنی حالت اچھی ہے اور باہر نکلنے کی سرگرمیوں کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ **** Post Views: 6
بیجنگ : چین کی اسٹیٹ کونسل کے انفارمیشن آفس کی پریس کانفرنس میں نیشنل ڈیٹا ایڈمنسٹریشن کے متعلقہ انچارج نے کہا کہ “چودہویں پانچ سالہ منصوبے” کے بعد سے چین کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر نے تیزی سے ترقی کی ہے، پیمانے اور ٹیکنالوجی کے لحاظ سے دنیا میں صف اول کی پوزیشن پر ہے، اور کمپیوٹنگ پاور کا مجموعی پیمانہ دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ آٹھ کمپیوٹنگ ہبز میں سے پانچ مغربی خطے میں ہیں ، جو مغربی علاقوں کی صاف توانائی کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقائی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے ۔جون 2025 کے اختتام تک فائیو جی بیس اسٹیشنز کی مجموعی تعداد 4.55 ملین اور گیگا بٹ براڈ بینڈ صارفین...

’حب الوطنی کو تماشہ بنایا جارہا ہے‘، خواتین فوجی افسران کی ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شرکت پر بھارتی بھڑک اٹھے
’حب الوطنی کو تماشہ بنایا جارہا ہے‘، خواتین فوجی افسران کی ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شرکت پر بھارتی بھڑک اٹھے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز بھارت کے معروف ٹی وی کوئز شو ’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کے نئے ٹریلر کو دیکھ کر بھارتی عوام بھڑک اٹھی۔حال ہی میں بھارت کے یوم آزادی کو مد نظر رکھتے ہوئے ’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کا نیا ٹریلر سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ہے۔ ٹیزر میں بھارت کی تینوں مسلح افواج( بری، بحری اور فضائیہ ) کی خواتین افسران کرنل صوفیہ قریشی (بھارتی بری فوج)، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ (بھارتی فضائیہ) اور کمانڈر پریرنا دیوستھلی (بھارتی بحریہ) کو امیتابھ بچن کے کوئز...
سٹی42: پاکستان ریلوے کی خراب کارکردگی ایک بار پھر مسافروں کے لیے زحمت بن گئی۔ کراچی سے آنے والی سیون اپ تیزگام ایکسپریس کا انجن چھانگا مانگا کے قریب اچانک فیل ہو گیا، جس کے باعث مسافر کئی گھنٹوں سے پھنسے ہوئے ہیں۔ شہریوں کے مطابق انجن فیل ہوئے ایک گھنٹہ سے زائد وقت گزر چکا ہے، لیکن تاحال متبادل انجن فراہم نہیں کیا گیا۔ٹریک بلاک ہونے کی وجہ سے پیچھے آنے والی دیگر ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔ جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی شدید گرمی میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے معلومات کی کمی اور متبادل انجن یا سہولتیں بروقت فراہم...
بھارتی سپریم کورٹ نے جمعرات کو جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے پر مرکز سے 8 ہفتوں میں جواب دینے کی ہدایت دی ہے، جبکہ سماعت کے دوران 22 اپریل کے پہلگام دہشتگرد حملے کا حوالہ بھی دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں، کانگریسی رہنما چدمبرم یہ درخواست وکیل سوائب قریشی کے ذریعے ایک ماہرِ تعلیم اور سماجی کارکن کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ریاستی حیثیت ایک مقررہ مدت، ترجیحاً 2 ماہ، میں بحال کی جائے۔ درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ طویل یونین ٹیریٹری اسٹیٹس وفاقیت کے بنیادی تصور کے منافی ہے، جبکہ پُرامن انتخابات اور عوامی اجتماعات اس...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے دنیا کو واضح پیغام دیدیا ہے کہ پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔ پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سال یوم آزادی کا جشن منفرد ہے۔ مئی میں معرکہ حق نے دو قومی نظریے پر مہر ثبت کی۔ دو قومی نظریہ ایک حقیقت بن کر ابھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں پاکستان پر جارحیت مسلط کی۔ پاکستان کا تشخص مجروح کرنے کی کوشش کی جب کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ عطا اللہ...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) شیطانی مسکراہٹ والی ’لبوبو گڑیا‘ کی بھارتیوں نے پوجا شروع کردی۔ ایک ویڈیو آن لائن سامنے آئی جس نے سوشل میڈیا صارفین کو خوب محظوظ کیا۔ ویڈیو میں ایک بھارتی خاتون کو لبوبو گڑیا کی پوجا کرتے دکھایا گیا ہے، یہ سمجھے بغیر کہ یہ دراصل ایک چینی کھلونا ہے، کسی دیوتا کی مورتی نہیں۔ ویڈیو میں خاتون کو ہندو رسومات ادا کرتے اور پراساد چڑھاتے بھی دکھایا گیا تاہم ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے توہم پرستی کی انتہا قرار دیا۔ ٹک ٹاک اور ایکس پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جانے والی اس ویڈیو نے صارفین کو ہنسنے پر مجبور کیا۔ ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ایک...
امریکا کی جانب سے بھارت کی برآمدات پر بھاری محصولات عائد کیے جانے اور دوطرفہ تجارتی تعلقات میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہونے کے بعد، نئی دہلی نے چین اور روس کے ساتھ اپنے سیاسی و اقتصادی روابط کو مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی سفارتی ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت نہ صرف تجارتی حکمتِ عملی کا حصہ ہے بلکہ بدلتے عالمی طاقت کے توازن کے تناظر میں بھارت کی خارجہ پالیسی کا اہم قدم بھی ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر 21 اگست کو ماسکو کا دورہ کریں گے، جہاں وہ اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کریں گے۔ روسی وزارتِ خارجہ نے اس دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی دو کشتیاں جنوبی اٹلی کے جزیرے لیمپیڈوسا کے قریب سمندر میں الٹ گئیں۔ اٹلی کی خبر رساں ایجنسی انسا کے مطابق اس واقعے میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہیں۔ حادثے کے بعد اطالوی حکام نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا جس کے دوران 60 افراد کو بچا لیا گیا۔ بچ جانے والوں کے بیانات کے مطابق، یہ کشتیاں 12 تاریخ کی رات لیبیا سے روانہ ہوئی تھیں۔ سفر کے دوران پہلی کشتی میں پانی بھرنا شروع ہو گیا، جس پر سوار غیر قانونی تارکین وطن مجبوراً...
اٹلی کے جزیرے لامپیدوسا کے قریب تارکینِ وطن کو لے جانے والی کشتی سمندر میں حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی میں تقریباً 100 افراد سوار تھے، جن میں سے 70 سے 80 کو زندہ بچا لیا گیا، جبکہ کچھ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) نے تصدیق کی ہے کہ حادثہ لامپیدوسا کے قریب پیش آیا اور زندہ بچ جانے والوں کو مقامی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔ بچ جانے والے مسافروں نے بتایا کہ کشتی لیبیا سے روانہ ہوئی تھی اور اس پر...
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) سابق بھارتی سفارتکار وکاس سواروپ نے انکشاف کیا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے بھارت پر ایک کے بعد ایک ٹیرف کرنے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر سخت برہم ہیں۔ وکاس سواروپ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اس لیے ناراض ہیں کیونکہ مئی میں پاکستان کے ساتھ جھڑپ کے بعد بھارت نے یہ ماننے سے انکار کر دیا کہ امن قائم کرنے میں ٹرمپ کا کردار تھا۔ ٹرمپ نے حال ہی میں بھارت کی معیشت کو ”مردہ“ قرار دیتے ہوئے اور اس پر روسی تیل خریدنے کی پاداش میں 50 فیصد ٹیکس (ٹیرف) لگایا تھا۔ وکاس سواروپ نے بھارتی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کی ممبئی کے معروف بزنس مین کی پوتی ثانیہ چندوک سے منگنی ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ چندوک، ارجن ٹنڈولکر کی قریبی دوست ہے اور وہ معروف بزنس مین روی گھائی کی پوتی بھی ہیں۔ منگنی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئے جبکہ دونوں کے اہل خانہ کی جانب سے منگی سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ ٹنڈولکر کے 25 سالہ بیٹے ارجن ٹنڈولکر فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر ہیں اور آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ارجن ٹنڈولکر نے اپنا ڈومیسٹک کیریئر ممبئی سے 2020-21 سیزن میں شروع...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی قرضوں میں 41 فیصد بڑا اضافہ ہوا ہے، تاہم ادائیگیوں کے ساتھ یہ صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ جلد شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے۔ بجلی بھی سستی کی جائے گی۔ جبکہ آئی ایم ایف کا وفد اگلے ماہ کے آخر میں پاکستان آئے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا گزشتہ ڈیڑھ سال میں معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ تمام معاشی اعشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں۔ پالیسی ریٹ (شرح سود) میں نمایاں کمی...
سابق بھارتی سفیر وکاس سوروپ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مئی میں پاکستان کے ساتھ فوجی تنازع کے بعد جنگ بندی کرانے میں اپنے مبینہ کردار کو بھارت کی جانب سے نظرانداز کرنے پر ناخوش ہیں، اور یہی واشنگٹن کی جانب سے بھارت پر تجارتی ٹیرف عائد کرنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ٹرمپ کے کردار کو نہ صرف تسلیم کیا بلکہ انہیں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد بھی کیا، جبکہ بھارت ہمیشہ سے یہ موقف رکھتا ہے کہ جنگ بندی براہِ راست پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان طے پائی تھی اور کسی بیرونی ثالث کا کردار قبول نہیں کیا گیا۔ وکاس سوروپ کے مطابق...
ویب ڈیسک:چاند روشن چمکتا ستارہ رہے، سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے۔ ملک بھرمیں 78 واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں31اور صوبائی دارالحکومتوں میں21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، مساجد میں ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ وطن عزیز کو آزاد ہوئے 78 برس مکمل ہونے پر جشن آزادی معرکہ حق کی عظیم فتح کے نام کر دی گئی، رات کو بارہ بجتے ہی شہر شہر جشن کا سماں پیدا ہوگیا تھا، اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، آسمان رنگ و نور میں نہا گیا، دلفریب مناظر سے شہری محظوظ ہوتے...

78 ویں یومِ آزادی پر سیاسی و حکومتی قیادت کا قوم کے نام پیغام، اتحاد، قربانی اور ترقی کے عزم کا اعادہ
پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر ملک کی اعلیٰ سیاسی و عدالتی قیادت اور حکومتی شخصیات نے قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے وطنِ عزیز کے تحفظ، ترقی اور جمہوریت کے استحکام کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یومِ آزادی محض ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ یہ اجتماعی ذمہ داریوں کے اعادے کا دن ہے۔ ہمیں ایسا معاشرہ بنانا ہے جہاں انصاف کی موجودگی ہر فرد روزمرہ زندگی میں محسوس کرے۔ یومِ آزادی محض ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ یہ اجتماعی ذمہ داریوں کے اعادے کا دن ہے۔ ہمیں ایسا معاشرہ بنانا ہے جہاں انصاف کی موجودگی ہر فرد روزمرہ زندگی میں...
قومی اسمبلی نے انسداد دہشت گردی قانون میں مزید ترمیم کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں کو کسی بھی شخص کو تین ماہ تک حراست میں رکھنے کا اختیار دے دیا جس میں ٹھوس ثبوت کے بعد جے آئی ٹی کی منظوری سے مزید تین ماہ کی توسیع کی جاسکے گی، جے یو آئی اور پی ٹی آئی نے اسے کالاقانون قرار دے دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت جاری اجلاس میں جے یو آئی رکن عالیہ کامران نے سوال اٹھایا کہ آخر کیا جلدی ہے کہ اس بل کو اچانک منظور کیا جارہا ہے؟ اپوزیشن نے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2024 کی مخالفت کرتے ہوئے گنتی کو چیلنج کردیا، اس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے گنتی شروع کرائی جس...
کراچی: 14 اگست 2025 کو جشنِ آزادی کے موقع پر شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچیوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ کم از کم 47 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ادارے چھیپا کے مطابق ہوائی فائرنگ کے باعث پیش آنے والے ان واقعات میں زیادہ تر زخمی افراد کا تعلق شہری علاقوں سے ہے، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں اختر کالونی کی 7 سالہ ایمان دختر کاشف، عزیز آباد بلاک 8 کی 8 سالہ مرحا دختر وقاص محمد اور کورنگی نمبر ساڑھے تین کا 35 سالہ اسٹیفن ولد جون شامل ہے۔ فائرنگ سے زخمیوں 26 مرد، 6 خواتین،...
عراقی مشیر قومی سلامتی نے اعلان کیا ہے کہ ایران کیساتھ طے پانیوالی سکیورٹی مفاہمت کی یادداشت غاصب صیہونی رژیم کی جارحیت سے قبل تیار کی گئی تھی اسلام ٹائمز۔ عراقی مشیر قومی سلامتی قاسم محمد جلال الاعرجی الحسینی نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ دستخط ہونے والی سکیورٹی کی مفاہمت کا تعلق سرحدی سلامتی و سکیورٹی تعاون کے ساتھ ہے۔ عراقی میڈیا کے مطابق الاعرجی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ عراق و ایران کے درمیان کوئی سکیورٹی معاہدہ نہیں بلکہ سکیورٹی تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مفاہمت کی یہ یادداشت ایران کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کی جارحیت سے قبل تیار کی گئی تھی۔
چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ چین بھارتی فائبر آپٹک مصنوعات پر ٹیرف برقرار رکھے گا، بھارت سے درآمد شدہ سنگل موڈ آپٹیکل فائبر پر اینٹی ڈمپنگ ٹیرف برقرار رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے بھارتی فائبر آپٹکس پر 30 فیصد تک ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ چین بھارتی فائبر آپٹک مصنوعات پر ٹیرف برقرار رکھے گا، بھارت سے درآمد شدہ سنگل موڈ آپٹیکل فائبر پر اینٹی ڈمپنگ ٹیرف برقرار رہے گا۔ اینٹی ڈمپنگ ٹیرف کے تحت زیادہ سے زیادہ محصولاتی شرح 30.6 فیصد ہو گی، چین نے ٹیرف پہلی بار 2014ء میں نافذ کیے تھے، اگست 2020ء میں توسیع کی گئی تھی۔
SRINAGAR: مقبوضہ کشمیر کے علاقے کلگام اور کشتواڑ میں شکست کے بعد اوڑی میں بھی بھارتی فورسز اور مقامی کشمیری عوام میں جھڑپیں جاری ہیں جہاں عوام نے سرچ آپریشن کی آڑ میں گرفتاریوں اور تشدد پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مزاحمت کا اعلان کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق کلگام اور کشتواڑہ میں ناکامی کے بعد اوڑی کے علاقے میں بھارت نے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کر دیا جبکہ سرچ آپریشن کی آڑ میں گرفتاریوں اور تشدد پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور عوام نے مزاحمت کا اعلان کردیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقامی عوام نے سرچ آپریشن اور گھر گھر تلاشی...
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سابق صوبائی وزیر صحت اور پی ٹی آئی کی راہنما کی 9 مئی کے 2 مقدمات (تھانہ شادمان اور راحت بیکری جلاؤ گھیراؤ) میں ضمانت کی درخواستیں خارج کیں۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی راہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی کے 2 مقدمات (تھانہ شادمان اور راحت بیکری جلاؤ گھیراؤ) میں ضمانت کی درخواستیں خارج کیں۔ جج منظر علی گل نے فیصلے میں قرار دیا کہ دونوں مقدمات کے فیصلوں کے بعد ضمانت کی درخواستیں غیر مؤثر ہو چکی ہیں۔ واضح رہے کہ...
بھارتی ریاست راجستھان میں ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں ہندو یاتریوں کی گاڑی سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو یاتریوں کی بس صبح 4 بجے تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس خوفناک حادثے میں 7 بچوں اور 3 خواتین سمیت 12 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ہندو یاتریوں کی گاڑی ریاست اتر پردیش سے راجستھان پہنچی تھی اور واپسی پر حادثہ پیش آگیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق یوپی سے ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یا تو گاڑی کی رفتار زیادہ تھی یا ڈرائیور کو نیند آ گئی اور ڈرائیور کی لاپروائی بھی حادثے کی وجہ ہوسکتی ہے۔ واقعے پر مقامی انتظامیہ...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن رکن اسد قیصر نے نکتہ اعتراض میں کہا کہ 14 اگست کو پاکستان بنا، قائداعظم نے اپنی قوم جو پاکستان دیا یہ وہ پاکستان نہیں ہے، ہم 14 اگست کو جشن آزادی منائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما او رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے حکومتی اقدامات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم قائد اعظم کے پاکستان کو واپس لینے کی کوشش کریں گے اور 14 اگست کو حقیقی آزادی کے دن کے طور پر منائیں گے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن رکن اسد قیصر نے نکتہ اعتراض میں کہا کہ 14 اگست کو پاکستان بنا، قائداعظم نے اپنی قوم جو پاکستان دیا یہ وہ پاکستان نہیں ہے،...
بلاوّل بھٹو کے حقیقت پر مبنی ایک بیان نے بھارتی سورماؤں کو خاک چھنوا دی جس پر بھارتی اسٹار متھن چکرورتی بھی تلملا اُٹھے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما متھن چکرورتی نے زہریلی زبان استعمال کرتے ہوئے پاکستان پر میزائل حملے کی دھمکی دی ہے۔ اداکار نے سفارتی اخلاق اور سیاسی رواداری کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارا دماغ سٹک گیا تو پاکستان پر براہموس میزائل چلے گا اور پھر ایک اور چلے گا۔ ایک اور وائرل ویڈیو میں متھن چکرورتی نے کہا کہ اگر کچھ نہیں ہوا تو ہم ایک ڈیم بنائیں گے اور وقتِ ضرورت ڈیم کھول دیں گے۔ اس طرح گولی تو نہیں چلے گی لیکن سونامی آ جائے گی۔ ایک بھارتی صحافی نے پوچھا کہ بھارت...
کراچی: سعید آباد میں ذہنی طور پر پسماندہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں سوتیلی ماں اور ایک مرد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع کیماڑی تھانہ سعیدآباد کے علاقے سو فٹ روڈ یوسف گوٹھ سعیدآباد میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن فیضان علی کے مطابق متاثرہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم اور ساتھ دینے والی خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے، 16 سالہ متاثرہ لڑکی کو 10 اگست کے روز سوتیلی والدہ عائشہ اپنے ساتھ زینب کو سو فٹ روڈ یوسف گوٹھ خالی مکان میں لیکر گئی جہاں پہلے سے موجود شہزاد نامی ملزم نے سوتیلی والدہ عائشہ کی موجودگی میں اسے جنسی زیادتی...
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات دہم جماعت سائنس گروپ برائے سال 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سال سائنس گروپ کے امتحانات میں 173738 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے اور 172391امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ1347 امیدوار غیر حاضر رہے اور 27244امیدوار فیل قرار پائے۔ اس سال سائنس گروپ میں مونٹیسوری کمپلیکس ہائی اسکول 13-D1گلشن اقبال کی عینا فاروقی ولد سلمان احمدفاروقی رول نمبر 441597 کے ساتھ 94.73 فیصد نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح پائنیر گرامر سیکنڈری اسکول اسلام نگر اورنگی ٹاؤن کی وانیہ نور ولد محمد اللہ رول نمبر 490623 کے ساتھ 94.09 فیصد نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تیسری پوزیشن دو طلبہ نے مشترکہ طور پر حاصل کی۔...
فائل فوٹو۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ حج درخواستیں جمع کرنے کیلئے مجاز بینک ہفتے کو کھلے رہیں گے۔ کراچی سے جاری اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق مجاز بینکوں کی برانچیں صبح 9 بجے سے لے کر دوپہر ڈھائی بجے تک کھلی رہیں گی۔
متحدہ عرب امارات میں چند ماہ سے پھنسا ایدھی فاونڈیشن کا نیا ائیرایمبولینس طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق ایدھی فاونڈیشن کےطیارے کوریگولیٹری معاملات کے سبب یواے ای میں 3ماہ قبل روکا گیا تھا،تاہم کلیئرنس کےبعد پائیپرسینیکا ساختہ طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔ نئے پائیپرسینیکا طیارے کی طبی بیڑے میں شمولیت سے ایدھی کے پاس ائیرایمبولنسزکی تعداد اب 3 ہوگئی ہے۔ ایدھی فاونڈیشن کے پاس ائیرایمبولینس سروس میں اب 2 پائیپرسینیکا اورایک سیسنا ساختہ طیارہ موجود ہے۔ پاکستان پہنچنے والے طیارے کی بیڑے میں شمولیت کی تقریب آج(14اگست ) کو ہوگی۔
اٹلی کے جزیرے لامپیڈوسا کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں تارکینِ وطن کی کشتی سمندر میں الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق کشتی میں تقریباً 100 افراد سوار تھے، جن میں سے 70 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ امدادی ٹیموں نے 20 افراد کی لاشیں نکال کر قریبی بندرگاہ پر منتقل کر دی ہیں، جبکہ باقی لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔ یہ سانحہ ایک بار پھر مہاجرین اور تارکین وطن کی خطرناک سمندری سفر کے چیلنجز اور عالمی برادری کے سامنے موجود انسانی بحران کی سنگینی کو نمایاں کرتا ہے۔ Post Views: 8
کسان نمائندوں نے امریکی دباؤ خصوصاً بھارت کی زرعی اور ڈیری مارکیٹوں تک رسائی کے معاملے پر مودی حکومت کے مضبوط مؤقف کی تعریف کی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے مختلف حصوں سے کسان رہنما اور کاشتکار دہلی میں جمع ہوئے تاکہ نریندر مودی کا شکریہ ادا کریں، جنہوں نے ان کے بقول بھارتی زراعت کو عالمی تجارتی مذاکرات میں محفوظ رکھنے کے لئے ایک "تاریخی اور بہادرانہ" فیصلہ کیا۔ اس اجلاس میں درجن بھر سے زائد کسان تنظیموں کے رہنما شریک ہوئے۔ کسان نمائندوں نے امریکی دباؤ خصوصاً بھارت کی زرعی اور ڈیری مارکیٹوں تک رسائی کے معاملے پر مودی حکومت کے مضبوط مؤقف کی تعریف کی۔ انڈین فارمر چودھری چرن سنگھ آرگنائزیشن کے قومی صدر دھرمیندر چودھری نے کہا...
غزہ میں فلسطینیوں کیساتھ جنسی زیادتی پر اسرائیلی فوج کی نگرانی کی جائے، اقوام متحدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز جنیوا (سب نیوز)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں فوجی اہلکاروں کے جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات میں ملوث ہونے پر اسرائیل کو سخت انتباہ جاری کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انتونیو گوتریس نے یہ انتباہ اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر ڈینی ڈینون کو لکھے گئے ایک خط میں جاری کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اسرائیلی فوجیوں کے فلسطینیوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ہونے کے مصدقہ شواہد ہیں۔انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ اسرائیلی مسلح افواج اور سیکیورٹی فورسز نے...
مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں بھارتی فوج کا طویل آپریشن انجام کو پہنچا اور فوجی خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ آپریشن 12 روز تک جاری رہا جس کے دوران محصور بھارتی اہلکار کھانے پینے کی اشیا سے محروم ہوکر بھوک اور پیاس کے عالم میں مٹی کھانے پر مجبور ہوگئے۔ کلگام کی یہ کارروائی بھارتی فورسز اور کشمیری مزاحمت کاروں کے درمیان حالیہ برسوں کی سب سے طویل جھڑپ ثابت ہوئی، جس میں 9 بھارتی فوجی ہلاک اور کرنل سمیت 14 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ اس دوران استعمال کیے گئے ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز بھی کوئی نتیجہ نہ دے سکے۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن کے اختتام سے قبل ایک بھارتی فوجی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ سبزہ زار میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک بچہ جاں بحق، 2کی حالت تشویشناک ہو گئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 11سالہ ایان کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق زہریلا کھانا کھانے سے 10سالہ اذان اور 12سالہ ایمن کی حالت تشویشناک ہے، تینوں بچوں کو دوپہر میں والدہ نے کھانا کھلایا۔(جاری ہے) بچوں کو کھانا کھلا کر والدہ گھر کے کام سے باہر چلی گئی، والدہ واپس گھر لوٹی تو تینوں بچوں کو بیہوشی کی حالت میں پایا، والدہ نے تینوں بچوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔دوران علاج 11سالہ ایان دم توڑ گیا، دو بچے تاحال زیر علاج...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کے غیرجانبدار تفتیش کاروں نے انکشاف کیا ہے کہ میانمار میں فوج کے حراستی مراکز میں قیدیوں کو منظم طور سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں مار پیٹ، بجلی کے جھٹکے دینا، دم گھونٹنا اور جنسی زیادتی سمیت کئی طرح کا بدترین سلوک شامل ہے۔غیرجانبدارانہ تفتیشی طریقہ کار برائے میانمار (آئی آئی ایم ایم) کے مطابق، اس نے ملک میں ان جرائم کی تفصیلات جمع کرنے اور حراستی مراکز کی نگرانی سمیت سکیورٹی فورسز کے ان کمانڈروں کی نشاندہی کے معاملے میں اہم پیش رفت کی ہے جو ایسے جرائم کے ذمہ دار ہیں۔ Tweet URL 'آئی آئی ایم ایم' کے سربراہ نکولس کومیجن...
عالمی گیمز 2025 کے اسنوکر ٹورنامنٹ میں عالمی چیمپئن محمد آصف سیمی فائنل میں شکست کے بعد تیسری پوزیشن کے مقابلے میں بھی مات کھا گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر چینگ ڈو میں جاری 12 ویں عالمی گیمز کےاسنوکر ٹورنامنٹ میں شریک پاکستان کے واحد کھلاڑی تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف سیمی فائنل میں چین کے زاہو گوڈونگ سے2-0 سے ہار گئے۔ بعد ازاں تیسری پوزیشن کے میچ میں جرمنی کے الیگزینڈر نے بھی محمد آصف کو 1-2 سے شکست دےدی۔ ان کے حریف نے پہلا فریم 40-70 سے جیتا، دوسرے فریم میں محمد آصف نے 0-149 سے کامیابی پائی، اس فریم میں عالمی چیمپئن نے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا 141 کا بریک بھی کھیلا۔ تیسرے اور...
بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع داوسا میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 7 بچوں اور 3 خواتین سمیت 11 یاتری زندگی کی بازی ہار گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یاتریوں کو لے جانے والی پک اپ وین سڑک کنارے کھڑے ایک ٹرک سے زور دار انداز میں ٹکرا گئی۔ صبح سویرے قیامت ٹوٹ پڑی بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بدھ کی صبح 4 بجے پیش آیا، جب اترپردیش کے رہائشی یاتری سالاسر بالاجی مندر سے واپس جا رہے تھے۔ وہ دو پک اپ گاڑیوں میں سفر کر رہے تھے کہ ان میں سے ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی...
بھارت کا کولگام آپریشن ناکام، 12دنوں میں 9فوجی ہلاک، مٹی کھانے پر مجبور WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز کولگام(سب نیوز)کولگام آپریشن میں بھارتی افواج کو بری طرح ناکامی کا سامنا، 12 دنوں میں 9 بھارتی فوجی ہلاک، ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز ناکارہ، بھوکے پیاسے فوجی مٹی کھانے پر مجبور ہو گئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کولگام میں محاصرہ و تلاشی آپریشن کے دوران قابض بھارتی افواج اور کشمیری مزاحمت کے درمیان طویل لڑائی ثابت ہوئی، 12 روزہ آپریشن میں بھارتی فوج کو خالی ہاتھ پسپائی اختیار کرنا پڑی۔ایک بھارتی فوجی نے اپنے آخری پیغام میں کہا کہ 5 دن سے کھانے پینے کو کچھ نہیں، فوجی مٹی کھا کر زندہ ہیں، ہلاک فوجی کے رشتہ دار نے...
اسلام آباد: امریکی سفارت خانے کا وفد اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچا، جہاں انہوں نے قیدی سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق امریکی سفارتی وفد کو اڈیالہ جیل میں قید شہباز افضل تک قونصلر رسائی دی گئی ہے۔ سفارتی وفد کو قیدی سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو کے کمرے میں ملاقات کروائی گئی ۔ امریکی سفارتی وفد نے قیدی سے زیر سماعت مقدمے،جیل میں دستیاب سہولیات اور صحت کے حوالے سے بات چیت کی۔ سفارتی وفد میں امریکی سفارت خانے کے چیف قونصلر پام ہیملٹ ،سکیورٹی آفیسر عرفان حیدر ملک شامل تھے ۔ واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے قیدی شہباز افضل کے خلاف تھانہ سرائے عالمگیر میں توہین رسالت کے جرم پر مقدمہ درج ہے۔ ...
مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری مزاحمت کاروں کے خلاف شروع کیا گیا 12 روزہ فوجی آپریشن بری طرح ناکام ہو گیا، جس نے نہ صرف فوجی صلاحیت بلکہ بھارتی حکومت کی پالیسیوں پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، یہ آپریشن حالیہ برسوں میں سب سے طویل اور مشکل کارروائیوں میں سے ایک تھا، مگر آخر میں بھارتی افواج کو خالی ہاتھ پسپا ہونا پڑا۔ مٹی کھانے پر مجبور فوجی، 9 ہلاکتیں، درجنوں زخمی رپورٹس کے مطابق، اس طویل محاصرے کے دوران بھارتی فوج کے 9 اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ ایک کرنل سمیت 14 شدید زخمی ہوئے۔ ناکارہ ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز کے باوجود کشمیری مجاہدین نہ صرف...
ویب ڈیسک : نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو شناختی کارڈ میں نام تبدیل یا ترمیم کروانے کا طریقہ بتا دیا۔ نادرا شاختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ سے متعلق معلوماتمطلوبہ دستاویزات یونین کونسل یا کنٹونمنٹ بورڈ سے جاری شدہ کمپیوٹرائزڈ پیدائش سرٹیفکیٹ جس میں تبدیل شدہ نام درست درج ہویا نادرا کا وضع کردہ حلف نامہ (بے فارم کیلئے سی 1، شناختی کارڈ کیلئے سی 2)مذہب تبدیلی کی صورت میں دارالفتاہ کا جاری سرٹیفکیٹتیار مکمل کریں اور نادرا دفتر تشریف لے جائیںپہلا مرحلہ: ٹوکن حاصل کریں جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟ دوسرا محلہ: بائیو میٹرک تصدیق تیسرا مرحلہ: ڈیٹا انٹری (اپنے کوائف درست کر کے درج کروائیں، انگلیوں...
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9مئی کے 2 مقدمات میں ضمانت کے لیے دائر درخواستیں غیر موثر ہونے پر خارج کر دیں۔ انسداد دہشت گردی لاہور کے جج منظر علی گل نے پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے تھانہ شادمان اور راحت بیکری جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواستیں دائر کی تھیں، دونوں مقدمات میں دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔عدالت نے دونوں مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ دونوں مقدمات کے فیصلوں کے بعد ضمانت...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو تیزی کا رجحان برقرار نہ رہ سکا اور کاروبار کے آخری اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع سمیٹنے کے باعث مارکیٹ مندی کا شکار ہو گئی۔ کاروباری دن کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کے ایس ای-100 انڈیکس دورانِ دن بلند ترین سطح 147,892.25 پوائنٹس تک پہنچا۔ تاہم، فروخت کے دباؤ کے باعث تمام دن کا حاصل کردہ اضافہ ختم ہو گیا اور انڈیکس کم ترین سطح 146,417.80 پوائنٹس تک گر گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس 147000 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 146,529.30 پوائنٹس پر بند ہوا، جو 476.02 پوائنٹس یا 0.32 فیصد کمی ظاہر کرتا ہے،...

پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ، دو طرفہ تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال
پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ، دو طرفہ تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر رئیر ایڈمرل (ر) فریڈ سری ورتنے نے ایف پی سی سی آئی کا دورہ کیا اور صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو طرفہ تجارتی تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دہائیوں سے ثقافتی اور تجارتی تعلقات قائم ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارتی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2025ء) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت آئی ٹی، ایچ ای سی، پی ای سی، نیوٹیک، پی ایم ڈی سی، پی این ایم سی اور ملک کی معروف یونیورسٹیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستانی نوجوانوں کی بیرون ملک روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے بین الاقوامی تسلیم شدہ مہارتوں کے فروغ پر غور کیا گیا۔(جاری ہے) اہم فیصلوں میں نیوٹیک نے مہارتوں کے انضمام کا جامع منصوبہ پیش کیا، پی ایم ڈی سی کو میڈیکل یونیورسٹیوں میں لازمی ٹیکنیشن کورسز شروع کرنے کی ہدایت، ایچ ای سی کو تمام یونیورسٹیوں میں اسکل ٹریننگ اور غیر ملکی زبانوں کی تدریس لازمی قرار دینے کی...
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں ایک درجہ اضافہ کرتے ہوئے اسے ‘Caa1’ سے ‘Caa2’ کر دیا گیا ہے، جسے ‘مستحکم’ آؤٹ لک بھی دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کو ملک کی مالی حالت میں بہتری اور اصلاحات کے نفاذ کے تناظر میں اہم سمجھا جا رہا ہے۔ موڈیز نے اس ریٹنگ میں اضافے کی وجہ پاکستان کی بیرونی مالی حالت میں بہتری اور آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی پروگرام کے تحت اصلاحات کی کامیاب تکمیل کو قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ متوقع ہے، اگرچہ ملک اب بھی بروقت مالی معاونت پر انحصار کرتا ہے۔ اسی طرح، حکومتی مالی پوزیشن بھی مضبوط ہو رہی ہے، لیکن قرضوں...
کلگام آپریشن میں بھارتی فوج کی ناکامی کے نتیجے میں دو ہفتوں سے بھوکے پیاسے فوجی مٹی کھانے پر مجبور ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کلگام میں جاری جاری محاصرہ و تلاشی آپریشن کئی دہائیوں میں قابض بھارتی افواج اور کشمیری مزاحمت کے درمیان سب سے طویل لڑائی ثابت ہو رہا ہے، جہاں گزشتہ 12 دنوں میں 9 بھارتی فوجی ہلاک، ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز ناکارہ ہو گئے ہیں۔ بھارتی ذرائع کے مطابق کلگام آپریشن میں بھارتی افواج کی ناکامی کے نتیجے میں 12 دن بھوکے پیاسے فوجی مٹی کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ کلگام میں 12 روزہ آپریشن دم توڑ گیا ہے، جہاں بھارتی فوج کو خالی ہاتھ پسپائی اختیار کرنا پڑی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت نے یاسمین راشد کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی کے 2 مقدمات (تھانہ شادمان اور راحت بیکری جلاؤ گھیراؤ) میں ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلے میں قرار دیا کہ دونوں مقدمات کے فیصلوں کے بعد ضمانت کی درخواستیں غیر مؤثر ہو چکی ہیں۔ خواتین اور بچیوں کیخلاف تشدد کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے:سہیل شوکت بٹ واضح رہے کہ یاسمین راشد نے دونوں مقدمات میں ضمانت...
وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم ادائیگیوں کے ساتھ یہ صورتحال بہتر ہو جائے گی، جلد شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے، بجلی بھی سستی کی جائے گی۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں معیشت مستحکم ہوئی ہے، تمام معاشی اعشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں، پالیسی ریٹ (شرح سود) میں نمایاں کمی لائی گئی ہے، جس میں مزید کمی متوقع ہے، رواں مالی سال میں معیشت کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ...
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یوکرین تنازع میں شدت آنے کے بعد یورپی اسلحہ ساز کارخانے اپنی پیداواری صلاحیت میں اس رفتار سے اضافہ کر رہے ہیں، جو پہلے کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے۔ 2022 سے اب تک 70 لاکھ مربع میٹر سے زائد نئے صنعتی منصوبے تعمیر کیے جا چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:روس یوکرین جنگ بندی کا انحصار پیوٹن پر ہے، ڈونلڈ ٹرمپ فنانشل ٹائمز نے ایک ہزار سے زائد ریڈار سیٹلائٹ مشاہدات کے تجزیے کے بعد کہا کہ یورپی اسلحہ ساز فیکٹریوں میں ہونے والی یہ سرگرمیاں تاریخی پیمانے پر دوبارہ مسلح ہونے کی نشاندہی کرتی ہیں۔ اس تحقیق میں 37 کمپنیوں کے 150 مقامات کا جائزہ لیا گیا، جن میں سب سے زیادہ...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات،عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلۂ خیال
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل کریم ولیئیف نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں موجودہ عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ آذربائیجان کے چیف آف جنرل سٹاف نے معرکۂ حق میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابی کو سراہا۔ کراچی کے علاقے بہادرآباد میں کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے بلا کر 26 سالہ لڑکی سے زیادتی کا انکشاف آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے یومِ آزادی اور فتح کی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) پنجاب پولیس میں کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل کی بھرتیوں کا انتظار کرنے والے امیدواروں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ، حکومت پنجاب نے 1986آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے جس سے ویٹنگ لسٹ میں شامل امیدواروں کو مکمل موقع فراہم کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق اہم نکات میں 1986کانسٹیبلز و لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتی کی منظوری دے دی گئی۔34اضلاع میں 1680سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔کوٹہ کی تقسیم میں 15فیصد خواتین، 10فیصد سابق آرمی اہلکار، 5فیصد اقلیتیں اور 70فیصد اوپن میرٹ ہے۔ اگر کسی کوٹے کے تحت امیدوار دستیاب نہ ہوئے تو وہ نشستیں اوپن میرٹ میں شامل کر دی جائیں گی۔ویٹنگ لسٹ کی بھرتیوں کے لیے...

بھارت کا نرس سرلا بھٹ قتل کیس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ، ماہرین نے کشمیری مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا قرار دے دیا
سری نگر(نیوز ڈیسک) بھارت کی اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی نے 1990 میں پیش آنے والے نرس سرلا بھٹ کے قتل کے 35 سال پرانے مقدمے کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے تجزیہ کار انصاف کی فراہمی کے بجائے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری کریک ڈاؤن کو جواز دینے اور کشمیری مسلمانوں کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش قرار دے رہے ہیں۔ یہ واقعہ بھارتی حکومت کے مطابق کشمیری پنڈتوں کی ہجرت کے آغاز کا سبب بنا، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ہجرت زیادہ تر رضاکارانہ تھی۔ 11 اگست کو سری نگر میں آٹھ مقامات پر چھاپے مارے گئے، جن میں سابق جے کے ایل ایف ارکان پیر نور الحق شاہ اور یاسین ملک کے...
ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ٹاسک فورس کام کر رہی ہے، جلد بجلی سستی ہو گی۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مانتا ہوں کہ ملکی قرضوں میں 41فیصد اضافہ ایک بڑا اضافہ ہے، جیسے جیسے قرضوں کی ادائیگی ہوگی یہ صورتِ حال بہتر ہو گی۔(جاری ہے) محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ میں مزید کمی سے متعلق بھی اعلان جلد کیا جائے گا، اس سال ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری تیزی سے آگے بڑھے گی، ایف بی آر میں اصلاحات کے عمل کی نگرانی وزیر اعظم خود کر رہے ہیں۔انہوں...
ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ، جلد شرح سود میں کمی، بجلی سستی ہوگی: وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم ادائیگیوں کے ساتھ یہ صورتحال بہتر ہو جائے گی، جلد شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے، بجلی بھی سستی کی جائے گی۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں معیشت مستحکم ہوئی ہے، تمام معاشی اعشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں، پالیسی ریٹ (شرح سود) میں نمایاں کمی لائی گئی ہے، جس میں مزید...

بھارتی فوجی افسران کی ٹی وی شو میں شرکت پر تنقید، مودی حکومت پر فوج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا الزام
ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے رئیلٹی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت کے یوم آزادی کے حوالے سے ریکارڈ کیے گئے شو کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔ شو میں کرنل صوفیہ قریشی، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ اور کمانڈر پرینا دیوسھالی کو خوش آمدید کہا گیا۔ کلپ کا آغاز کرنل صوفیہ کے ساتھ ہوا جو ہاٹ سیٹ پر بیٹھی تھیں۔ امیتابھ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’پاکستان یہ کرتا چلا آ رہا ہے۔ تو جواب دینا بنتا تھا سر۔ اسی لیے آپریشن سندور کو پلان کیا گیا‘۔ امیتابھ نے ان کی بات سنی اور سر ہلا دیا۔ یہ ویڈیو...
بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے رئیلٹی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت کے یوم آزادی کے حوالے سے ریکارڈ کیے گئے شو کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔ شو میں کرنل صوفیہ قریشی، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ اور کمانڈر پرینا دیوسھالی کو خوش آمدید کہا گیا۔ کلپ کا آغاز کرنل صوفیہ کے ساتھ ہوا جو ہاٹ سیٹ پر بیٹھی تھیں۔ امیتابھ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’پاکستان یہ کرتا چلا آ رہا ہے۔ تو جواب دینا بنتا تھا سر۔ اسی لیے آپریشن سندور کو پلان کیا گیا‘۔ امیتابھ نے ان کی بات سنی اور سر ہلا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’سندور بن گیا تندور‘،...
’جیو نیوز‘ گریب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ٹاسک فورس کام کر رہی ہے، جلد بجلی سستی ہو گی۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مانتا ہوں کہ ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ایک بڑا اضافہ ہے، جیسے جیسے قرضوں کی ادائیگی ہوگی یہ صورتِ حال بہتر ہو گی۔محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ میں مزید کمی سے متعلق بھی اعلان جلد کیا جائے گا، اس سال ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری تیزی سے آگے بڑھے گی، ایف بی آر میں اصلاحات کے عمل کی نگرانی وزیر اعظم خود کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اقتصادی میدان میں پاکستان کی...
یومِ آزادی پر رومانیہ کے سفیر کا اردو میں خراجِ تحسین اور دوستی کا پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان میں تعینات رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹوئنیسکو نے پاکستانی عوام کو یومِ آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ رومانیہ کی حکومت اور عوام کی جانب سے وہ پاکستان کی مسلسل ترقی، اتحاد اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ رومانیہ کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک فخر کے ساتھ پاکستان کی خوشیوں میں شریک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے عزم کو ایک بار پھر دہراتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہم سب کو...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ٹاسک فورس کام کر رہی ہے، جلد بجلی سستی ہو گی۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مانتا ہوں کہ ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ایک بڑا اضافہ ہے، جیسے جیسے قرضوں کی ادائیگی ہوگی یہ صورتِ حال بہتر ہو گی۔ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ میں مزید کمی سے متعلق بھی اعلان جلد کیا جائے گا، اس سال ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری تیزی سے آگے بڑھے گی، ایف بی آر میں اصلاحات کے عمل کی نگرانی وزیر اعظم خود کر رہے ہیں۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی...
مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت ِ پاکستان کے زیرِ اہتمام 100 روپے اور 1500 روپے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی(کل) 15 اگست 2025 بروز جمع المبارک کو فیصل آباد میں ہوگی۔(جاری ہے) 100 روپے والے انعامی بانڈ کا پہلا انعام سات لاکھ روپے جبکہ دوسرا انعام دو لاکھ روپے کے تین انعامات اور اسی طرح تیسرا انعام ہزار روپے کے 1199 انعامات رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے جبکہ دوسرا انعام 10 لاکھ روپے کے تین انعامات اور اسی طرح 1850 روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔
بھارت کی اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (SIA) نے 1990 میں نرس سرلا بھٹ کے قتل کے 35 سالہ پرانے مقدمے کو دوبارہ کھول دیا ہے، جسے ماہرین انصاف کی فراہمی کے بجائے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری جبر کو جواز دینے اور کشمیری مسلمانوں کو بدنام کرنے کی ایک کوشش قرار دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کے یوم آزادی سے قبل مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ مزید سخت اس واقعے کو بھارتی حکومت کشمیری پنڈتوں کی ہجرت کے آغاز کے طور پر پیش کرتی ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق یہ ہجرت زیادہ تر رضاکارانہ تھی۔ 11 اگست کو سری نگر میں 8 مقامات پر چھاپے مارے گئے، جن میں سابق جے کے ایل ایف ارکان پیر نور الحق...
ٹاروبا : ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 34 سال بعد 3میچوں کی ون ڈے سیریز میں شکست دے دی، تیسرا ون ڈے میچ مایوس کن رہا جس میں قومی ٹیم کی کارکردگی نے شائقین کو افسردہ کردیا۔ ٹاروبا میں جاری سیریز کے فیصلہ کن میچ ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 295 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان ٹیم کو تیسرے ون ڈے میں 202 رنز سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، قومی ٹیم295رنز کے تعاقب میں92رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، ٹاروبا میں پاکستان کے 5 بلے باز مکمل طور پر ناکام رہے۔ کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق نے کھاتہ بھی نہ...