غزہ پٹی کو امدادی سامان کی ترسیل کی دوبارہ اجازت، اسرائیل
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
اسرائیل نے غزہ پٹی کے لیے امداد کی ترسیل بحال کرنے کی اجازت دے دی اسرائیل نے غزہ پٹی کے لیے امداد کی ترسیل بحال کرنے کی اجازت دے دی
غزہ پٹی سے اسرائیلی فورسز پر حملے میں دو فوجیوں کی ہلاکت اور جوابی فضائی حملوں کے تناظر میں اس فلسطینی علاقے کو امداد کی ترسیل روک دینے کے بعد اسرائیلی حکام نے غزہ کو امداد کی فراہمی کی بحالی کی دوبارہ اجازت دے دی ہے۔
تل ابیب سے پیر 20 اکتوبر کو ملنے والی رپورٹوں میں اسرائیلی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ اسرائیلی حکومت نے دو سالہ جنگ سے تباہ شدہ غزہ پٹی کے ساحلی علاقے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اشد ضروری اشیائے خوراک اور دیگر امدادی سامان کی فراہمی بحال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
(جاری ہے)
حماس نے تمام بیس زندہ اسرائیلی یرغمالی رہا کر دیے
ایک اسرائیلی سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ ملک کی سیاسی قیادت نے حکم دیا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ’’کیرم شالوم بارڈر کراسنگ اور دیگر اضافی سرحدی گزرگاہوں سے اسرائیلی معائنوں کے بعد وہ امداد دوبارہ گزرنے دی جائے، جس کی منزل غزہ پٹی ہو اور جس کی ترسیل اس لیے ضروری ہے کہ غزہ فائر بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد ہو سکے۔
‘‘غزہ سے اسرائیلی فورسز پر کیا جانے والا حملہ
اسرائیلی سکیورٹی ذرائع کے مطابق اتوار 19 اکتوبر کو فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کی طرف سے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی غزہ پٹی میں ایک ٹینک شکن میزائل سے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔
غزہ: جنگ بندی کے بعد شہریوں کی واپسی، اقوام متحدہ کی امدادی سرگرمیوں میں تیزی
اس حملے کے جواب میں اسرائیل نے نہ صرف جنوبی غزہ پٹی میں حماس کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا تھا، بلکہ عارضی طور پر غزہ پٹی تک امداد پہنچانے کے عمل کی اجازت بھی منسوخ کر دی گئی تھی۔ اب لیکن امدادی کی ترسیل کی یہ اجازت بحال کر دی گئی ہے۔
کل اتوار کو اسرائیلی فوجیوں پر کیے گئے حملے کے بارے میں حماس کی طرف سے کہا گیا تھا کہ یہ حملہ اس نے نہیں کیا تھا۔ طبی ذرائع کے مطابق اس حملے کے بعد اسرائیل نے جو فضائی حملے کیے، ان میں 44 فلسطینی مارے گئے۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سے اسرائیلی اسرائیل نے امداد کی کی ترسیل کی اجازت غزہ پٹی کے بعد
پڑھیں:
پاکستان کا خصوصی طیارہ امدادی ٹیم اور سامان لے کر کولمبو پہنچ گیا
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان کا خصوصی طیارہ C130 امدادی ٹیم اور سامان لے کر کولمبو پہنچ گیا۔ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایات پر سری لنکا میں حالیہ سیلاب میں امداد کیلئے پاکستان آرمی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم اور سامان بھیجا گیا ہے۔ سری لنکن ڈپٹی منسٹر پورٹ اور پاکستان ہائی کمشنر سری لنکا نے پاکستانی ٹیم کا استقبال کیا۔ سیلاب متاثرین کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے جلد 200 ٹن کی امداد براستہ سمندر بھی پہنچ جائے گی۔ سری لنکن ڈپٹی منسٹر پورٹ نے پاکستانی ہائی کمشنر اور پاکستان کے امدادی دستے کا شکریہ ادا کیا اور ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان سری لنکا کے ساتھ کھڑا ہے۔