Daily Mumtaz:
2025-12-03@18:50:32 GMT

پاکستان کی امدادی ٹیم سی 130 طیارے کے ذریعے کولمبو پہنچ گئی

اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT

پاکستان کی امدادی ٹیم سی 130 طیارے کے ذریعے کولمبو پہنچ گئی

کراچی:(نیوزڈیسک) پاکستان کی جانب سے سی 130طیارے کےذریعے بھیجی گئی امدادی ٹیم کولمبوپہنچ گئی۔

ترجمان این ڈی ایم اے کےمطابق امدادی ٹیم وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پرسری لنکا میں حالیہ سیلاب میں مدد کےلیے بھیجی گئی ہے.

ہائی کمشنرآف پاکستان کولمبومیجرجنرل فہیم العزیزاور سری لنکن ڈپٹی منسٹرپورٹ نے پاکستانی ریسکیو ٹیم کا استقبال کیا۔

پاکستانی سفیرنےحکومت پاکستان کی جانب سےبھیجی گئی خصوصی ٹیم کوہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اورسب سے مصافحہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سری لنکا کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کےمطابق سیلاب متاثرین کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے جلد 200 ٹن کی امداد براستہ سمندر بھی جلد پہنچ جائےگی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستان کی

پڑھیں:

یورپی یونین کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے مزید 30 لاکھ یورو امداد کا اعلان

 یورپی یونین نے پاکستان میں سیلاب سے شدید متاثرہ آبادیوں کے لیے 30 لاکھ یورو کی اضافی ہنگامی امداد کا اعلان کردیا۔یورپی یونین کی ہنگامی امداد پنجاب کے اُن علاقوں میں خرچ کی جائے گی جو حالیہ مون سون میں بدترین تباہی کا شکار ہوئے۔یورپی یونین کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ امداد نقد معاونت کی صورت میں دی جائے گی تاکہ شدید متاثرہ افراد کی بنیادی ضروریات فوری پوری کی جاسکیں۔یورپی یونین کی جانب سے ستمبر میں بھی 10 لاکھ 50 ہزار یورو فراہم کیے گئے تھے جو صحت، صاف پانی، صفائی اور دیگر ضروری خدمات کے لیے استعمال ہوئے۔رواں سال کی مون سون بارشوں سے ملک بھر میں تقریباً 70 لاکھ افراد متاثر جبکہ 29 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے، سیلاب سے ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں اور دو لاکھ سے زیادہ گھروں سمیت زرعی اراضی اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔یورپی یونین حکام نے بتایا کہ رواں سال مون سون پاکستان کے لیے انتہائی تباہ کن رہا، پنجاب کو گزشتہ 40 برسوں کی بدترین سیلابی صورتحال کا سامنا رہا، لوگوں کے گھر، سامان، فصلیں اور مویشی پانی میں بہہ گئے۔حکام کے مطابق یورپی یونین کی یہ امداد ہماری عالمی یکجہتی کا اظہار ہے اور یہ ان متاثرہ خاندانوں کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگی، حالیہ امداد کے بعد یورپی یونین کی جانب سےرواں سال پاکستان کو ملنے والی امداد ایک کروڑ 45 لاکھ یورو سے تجاوز کر گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی سی 130 طیارہ امدادی ٹیم اور سامان لے کر کولمبو پہنچ گیا
  • سری لنکا سیلاب: پاکستان کی امدادی ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے کولمبو پہنچ گئی
  • سری لنکا کے لیے انسانی امداد پر بھارت کی سفارتی ہٹ دھرمی، پاکستان کو 200 ٹن سامان بحری جہاز سے بھیجنا پڑگیا
  • سری لنکا کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ، مشکل کی گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم
  • پاکستان نے سمندری کارگو کے ذریعے 200ٹن انسانی امدادی سامان سری لنکا روانہ کر دیا
  • سری لنکن سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کی امدادی پرواز میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی
  • یورپی یونین کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے مزید 30 لاکھ یورو امداد کا اعلان
  • یورپی یونین، پاکستانی سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ یورو امداد کا اجراء
  • یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ  یورو کی امداد جاری کردی