فیصل بینک اور ای ایف یو لائف انشورنس کی شراکت داری میں جدید تکافل مصنوعات کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) اور ای ایف یو لائف انشورنس لمیٹڈ نے ای ایف یو لائف ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں اسٹریٹجک شراکت داری کو باضابطہ شکل دی۔ اس موقع پر دو نئے اور جدید تکافل مصنوعات ای ایف یو تکافل زینت پلان اور ای ایف یو تکافل وِن فِٹ کور پلان کا آغاز کیا گیا۔ یہ دونوں منصوبے اپنے منفرد فوائد کے ساتھ فیصل بینک کے صارفین کی مختلف مالی اور طرزِ زندگی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کرائے گئے ہیں۔
ای ایف یو تکافل زینت پلان روایتی تکافل مصنوعات سے بڑھ کر ہے، جو بلند ترین الاٹمنٹ اور تحفظ کے فوائد کے ساتھ طرز زندگی سے متعلق سہولتیں بھی فراہم کرتا ہے۔ یہ منصوبہ فیصل بینک کے اُن صارفین کے لیے ہے جو اسلامی اقدار کے مطابق طویل المدتی سرمایہ کاری اور پائیدار مالی ترقی کے خواہاں ہیں۔ ای ایف یو تکافل زینت پلان کا آغاز صارفین کو اولین ترجیح دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور ای ایف یو لائف اور فیصل بینک کے باہمی تعاون کو نمایاں کرتا ہے، جو جدت، شمولیت اور مالی بااختیاری کے فروغ کے لیے پُرعزم ہیں۔
دوسری جانب ای ایف یو تکافل وِن فِٹ کور پلان ایک ایسے طرزِ زندگی کے تصور کی عکاسی کرتا ہے جو صحت، تندرستی اور فلاح و بہبود پر مرکوز ہے۔ یہ منصوبہ ای ایف یو لائف کے وِن (WIN) برانڈ کے تحت فلاح و بہبود کے تصور کو مزید وسعت دیتا ہے، اس پیغام کے ساتھ کہ تحفظ اور صحت ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔
یہ نئی مصنوعات ای ایف یو لائف اور فیصل بینک کے اُس مشترکہ وژن کی عکاسی کرتی ہیں جس کے تحت صارفین کو جدید، شریعت کے مطابق اور ہمہ جہت مالی حل فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یہ منصوبے تحفظ، صحت و فلاح اور خوشحالی کو یکجا کرتے ہوئے مختلف صارفین کے لیے حقیقی قدر اور سہولت فراہم کرتے ہیں۔
فیصل بینک لمیٹڈ کے ہیڈ آف ریٹیل پروڈکٹس اینڈ ویلتھ مینجمنٹ احمد انور ہیمانی اور ای ایف یو لائف انشورنس لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر و چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد علی احمد نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر فیصل بینک کے ہیڈ آف ویلتھ مینجمنٹ اینڈ پرائیرٹی بینکنگ ارقم جہانگیر بٹ اور ای ایف یو لائف انشورنس لمیٹڈ کی جنرل منیجر و ہیڈ آف چینل اسٹریٹجی اینڈ گروتھ سیگمنٹس نیلوفر سہیل سمیت دونوں اداروں کے سینئر عہدیداران موجود تھے۔
یہ شراکت داری فیصل بینک کے لیے ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے، جس کے تحت بینک ایک نمایاں اسلامی مالیاتی ادارے کے طور پر اپنے صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق شریعت پر مبنی جدید اور موثر حل فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
اخلاقی بینکاری کے اصولوں کو جدت، فلاح اور صحت مند طرز زندگی کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے فیصل بینک اور ای ایف یو لائف ایک ایسے مالی مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں جو جامع، بامقصد اور پائیدار ہو، جہاں تحفظ، خوشحالی اور اقدار ایک دوسرے کے ساتھ ہم قدم ہوکر آگے بڑھ رہے ہیں۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز فوری کم کرے، سنی تحریک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے اپنے بیان میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر جبرا عوام سے ایک لیٹر پر 90 سے 100 روپے ٹیکسز وصولی کے انکشاف کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پٹرول اور ڈیزل پر ہوشربا ٹیکسز میں فی الفور کمی کرے جبکہ موسم سرما میں عالمی مارکیٹ میں مسلسل تیل کی قیمتوں میں کمی کے واقع ہورہی ہے ایسے میں حکومت 2 سے 4 روپے فی لیٹر کم کرتی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ کے تناسب سے 25 سے 30 روپے لیٹر قیمت میں کمی کرنی چاہیے یہ عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ انہوں نے کراچی، حیدرآباد سمیت تمام شہروں میں گٹر کے مضبوط پائیدار نہ صرف ڈھکن لگوائے جائیں بلکہ ڈھکن سے قبل لوہے کا جال بھی لگایا جائے تاکہ حادثات سے محفوظ رکھا جا سکے جبکہ جب بھی نئی سڑک یا سیوریج لائن ڈالی جائے تو سڑک کے درمیان کے بجائے کنارے پر گٹر / نالے بنائے جائیں ۔ میونسپل کمیٹی، ٹاؤن و یونین کونسل چیرمینز کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے جانی نقصان اور حادثات رونما ہوتے ہیں جن کا ازالہ ممکن نہیں۔ محمد خالد قادری نے کہا کہ کرپشن نے انسانیت بھی ختم کردی ہے اور عوام کی جانوں سے کھیلا جارہا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے کھلے گٹر میں گرنے سے معصوم بچے کی ہلاکت پر متعلقہ افسران کے خلاف کاروائی احسن اقدام ہے۔