بھارت کی جانب سے بنگلہ دیشی مصنوعات کی زمینی راستے سے درآمد پر پابندی کے بعد بنگلہ دیش کی روایتی ساڑھی صنعت شدید بحران کا شکار ہو گئی ہے، جبکہ مغربی بنگال کے ساڑھی ساز اداروں کے کاروبار میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بھارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ نے 17 مئی 2025 کو اعلان کیا تھا کہ بنگلہ دیش سے آنے والی متعدد مصنوعات، جن میں کپاس اور جامدانی ساڑھیاں شامل ہیں، اب صرف مہاراشٹر کی نہاوا شوا بندرگاہ کے ذریعے درآمد کی جا سکیں گی۔ اس فیصلے سے نقل و حمل کے اخراجات اور ترسیل کے اوقات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت کا یہ اقدام دراصل بنگلہ دیش کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر عائد پابندی کے جواب میں اٹھایا گیا تھا۔ ان تجارتی کشیدگیوں نے بنگلہ دیش کے ہاتھ سے بُنے کپڑوں کے شعبے کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جو براہِ راست اور بالواسطہ طور پر تقریباً 15 لاکھ افراد کے روزگار سے وابستہ ہے۔

سراج گنج کے ساڑھی بنانیوالے محمد راشد کے مطابق بھارت ان کی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار تھا، مگر زمینی راستہ بند ہونے کے بعد برآمدات میں تیزی سے کمی آئی ہے اور بہت سے کاریگر پیشہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

جامدانی ساڑھیاں، جو اپنی نفیس ڈیزائننگ اور اعلیٰ معیار کے باعث مشہور ہیں، سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:

ایک ساڑھی تیار کرنے میں سینکڑوں گھنٹے لگتے ہیں اور اس کی قیمت 3 لاکھ ٹکا تک پہنچ جاتی ہے، تاہم برآمدات میں کمی نے کاریگروں کو مالی بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔

بنگلہ دیش ہینڈلوم بورڈ کے رکن محمد میزان الرحمان نے کہا کہ درگا پوجا کے موقع پر اس سال ساڑھی بنانیوالوں کو معمول کے مطابق منافع حاصل نہیں ہوا۔

دوسری جانب بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ساڑھیوں کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، بنگلہ دیشی ساڑھیاں بھارت کی مارکیٹ کا 30 فیصد حصہ رکھتی تھیں، لیکن پابندی کے بعد مقامی فروخت میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

شانتی پور، ندیا، ہوگلی اور مرشد آباد جیسے علاقے، جو بُنائی کے مراکز ہیں، اس تبدیلی سے سب سے زیادہ مستفید ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ندیا کے تاجر سنجے کرمکار کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی ساڑھیاں اپنے معیار اور پیکنگ کی وجہ سے مشہور تھیں، مگر پابندی کے بعد مقامی مصنوعات کی طلب بڑھ گئی ہے۔

فیشن ڈیزائنر سنتانو گوہا ٹھاکرتا کے مطابق پابندی کا وقت، جو تہوار کے سیزن سے عین پہلے آیا، بھارتی ٹیکسٹائل صنعت کے لیے نفع بخش ثابت ہوا۔

تاہم بھارت کے تمام تاجر اس تبدیلی سے خوش نہیں ہیں۔

بنارسی ساڑھیوں کے ہول سیلر پون یادو نے بتایا کہ بنگلہ دیش کو برآمدات رکنے سے ان کی فروخت میں 50 فیصد کمی آئی ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ پابندی کے باوجود بنگلہ دیشی منڈیوں میں بھارتی ساڑھیاں دستیاب ہیں، میرپور بناروشی پُلّی میں وارانسی، کولکاتا اور چنئی کی ساڑھیوں کی فروخت جاری ہے۔

بیناپول حکام نے متعدد کھیپیں ضبط کی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسمگلنگ نے قانونی تجارت کی جگہ لے لی ہے۔

مزید پڑھیں:

بیناپول امپورٹ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر امین الحق کے مطابق زیادہ محصولات کے باعث قانونی درآمد تقریباً بند ہو گئی ہے اور ساڑھیاں غیر قانونی راستوں سے داخل ہو رہی ہیں۔

جیشور 49 بارڈر گارڈ بنگلہ دیش بٹالین کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل سیف اللہ صدیقی نے بتایا کہ سرحدی فورسز نے گزشتہ ایک سال کے دوران 10 کروڑ ٹکا مالیت کی اسمگل شدہ ملبوسات ضبط کی ہیں۔

تجارتی کشیدگی کے باعث بنگلہ دیش کی صدیوں پرانی ساڑھی بُنائی کی روایت ایک غیر یقینی مستقبل سے دوچار ہے، جبکہ مغربی بنگال کی ٹیکسٹائل صنعت کو اس صورتِ حال سے خاطر خواہ فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسمگلنگ برآمدات بنگلہ دیش بنگلہ دیش بٹالین بھارت بھارتی ساڑھیاں پابندی ٹکا ٹیکسٹائل صنعت جامدانی ساڑھیاں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ ساڑھی صنعت کپاس مغربی بنگال.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسمگلنگ برا مدات بنگلہ دیش بھارت بھارتی ساڑھیاں پابندی ٹکا ٹیکسٹائل صنعت جامدانی ساڑھیاں ساڑھی کپاس مغربی بنگال بنگلہ دیش کی مغربی بنگال بنگلہ دیشی پابندی کے کے مطابق کے بعد

پڑھیں:

شدید موسمیاتی چیلنجز، بلوچستان کے بیشتر اضلاع خشک سالی کا شکار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251203-08-25
کوئٹہ (مانیٹر نگ ڈ یسک) صوبہ بلوچستان شدید موسمیاتی چیلنجز کا شکار ہے، معمول سے کم بارشوں نے صوبے کے بیشتر اضلاع کو خشک سالی کی لپیٹ میں لے رکھا ہے، آبی انتظام کے سنگین مسائل صورتحال کو مزید گھمبیر بنا رہے ہیں۔ ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے ڈیولپمنٹ ایشیا پلیٹ فارم کی حالیہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں قابل کاشت زمین سکڑ کر صرف 7.2 فیصد رہ گئی ہے۔ زرعی ماہرین کے مطابق بلوچستان میں سیب، انگور، گندم، چاول سمیت 27 اجناس پیدا ہوتی تھیں، پانی کی کمی کے باعث زرعی پیداوار مسلسل کم ہو رہی ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • ایرانی کرنسی بحران کا شکار‘ ایک امریکی ڈالر 12 لاکھ ریال کاہوگیا
  • نیواڈا میں 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، عوام خوف و ہراس کا شکار
  • برطانوی یونیورسٹیوں میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے طلبا کے داخلوں پر پابندی، سخت پالیسی نافذ
  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ میں اہم پیشرفت
  • غیرملکی سرمایہ کار بھارت سے بھاگنے لگے، بھارتی کرنسی تیز ترین گراوٹ کا شکار
  • امریکا نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی تمام امیگریشن درخواستیں روک دیں
  • متروکہ وقف املاک بورڈ شدید مالی بحران کا شکار، ایف بی آر نے 2.3 ارب روپے اکاؤنٹس سے نکال لیے
  • شدید موسمیاتی چیلنجز، بلوچستان کے بیشتر اضلاع خشک سالی کا شکار
  • سری لنکا کے لیے پاکستان کی انسانی امداد تاخیر کا شکار، بھارت کی جزوی کلیئرنس غیر مؤثر
  • اسرائیلی فوجی افسران کیلئے اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے پر پابندی عائد