حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
ڈرگ کورٹ لاہور نے غیر قانونی اشتہارات اور ممکنہ ممنوعہ ادویات کی فروخت سے متعلق کیس میں حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔
رپورٹ کے مطابق غیر قانونی اشتہارات اور ممکنہ ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمے میں سوشل میڈیا پر مشہور حکیم شہزاد عدالت میں پیش ہوئے، کیس کی سماعت چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا نے کی۔ عدالت نے دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض وارنٹ منسوخی کی منظوری دی۔
عدالت نے حکیم شہزاد کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 28 اکتوبر کو دوبارہ طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ عدالت نے عدم پیشی پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، جبکہ ڈرگ کورٹ انسپکٹر نے ان کے خلاف استغاثہ دائر کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ حکیم شہزاد لوہا پاڑ مرحوم ٹی وی میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے شوہر ہیں۔ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے انتقال کے کچھ وقت بعد حکیم شہزاد سے دوسری شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حکیم شہزاد
پڑھیں:
امریکا برفانی طوفان کی زد میں، ہزاروں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا کی متعدد ریاستیں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آ گئی ہیں، جہاں عمارتیں، گھروں کی چھتیں اور سڑکیں دو فٹ سے زائد برف تلے دب گئی ہیں۔
ملک کے مختلف حصوں میں برفباری جاری ہے۔ نیویارک، الینوائے اور مشی گن میں ہر طرف سفیدی چھا گئی جبکہ الاسکا میں شدید برفباری کے بعد درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے بھی نیچے چلا گیا۔ خراب موسم کے باعث ملک بھر میں ہزاروں پروازیں منسوخ یا شدید تاخیر کا شکار ہوئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو میں نومبر کے مہینے میں برفباری کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔ شکاگو کے ایئرپورٹ پر اب تک 8.4 انچ برف ریکارڈ کی جا چکی ہے، جس کی وجہ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ یا تاخیر سے چلیں۔
امریکی محکمۂ موسمیات نے آج سے ملک کے وسیع علاقوں میں مزید بارشوں، یخ بستہ ہواؤں اور برفباری کے نتیجے میں سردی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے۔ کینساس، نیبرسکا اور مشرقی ساحلی ریاستوں میں برفانی طوفان کا خطرہ موجود ہے، جبکہ پینسلوینیا اور نیوجرسی میں بھی بھاری برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ان علاقوں میں 6 انچ یا اس سے زیادہ برف پڑنے کا امکان ہے۔
ادھر برطانیہ میں آئندہ ہفتے شدید برفباری کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 9 اور 10 دسمبر کو انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے مختلف حصوں میں برفباری ہوسکتی ہے۔