سنگجانی جلسے پر درج مقدمات؛ عمر ایوب، زرتاج گل سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:(آئی پی ایس)
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسے پر درج مقدمات میں عمر ایوب اور زرتاج گل سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے عمر ایوب، زین قریشی زرتاج گل اور علی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔

شیر افضل مروت کی طرف سے کیس ٹرانسفر کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے شیر افضل مروت کی درخواست پر نوٹسز جاری کر کے دلائل طلب کر لیے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانسداد دہشتگری عدالت کا علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم انسداد دہشتگری عدالت کا علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کی بازیابی کیلئے پولیس کو3 روز کی مہلت فیصل مسجد میں نامناسب لباس میں داخلے، ویڈیوز بنانے پر پابندی کی درخواست پر نوٹس پاک افغان تجارت دوبارہ شروع ہوگی، افغانستان پاکستانی بندرگاہ استعمال کرسکے گا، خواجہ آصف پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار منا رہی ہے راولپنڈی، مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے نعیم اعجاز سمیت 10 افراد پر قتل و اقدام قتل کا مقدمہ درج TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وارنٹ گرفتاری جاری عمر ایوب زرتاج گل عدالت نے

پڑھیں:

انسداد دہشتگردی عدالت سے پی ٹی آئی وکلاکے وارنٹ گرفتاری جاری

 انسداددہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی۔پی ٹی آئی کے وکلا پر تھانہ رمنا میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔عدالت نے نعیم حیدر پنجوتھا، فتح اللہ برکی، انصر کیانی اور علی اعجاز بٹر کے وارنٹ جاری کردیے جب کہ ملزمان کے ضمانتی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔عدالت نے متعلقہ وکلا کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت میں نکاح کی سماعت کے دوران خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کا کیس بھی سامنے آیا۔

متعلقہ مضامین

  • چھبیس نومبر احتجاج، علیمہ خان کے تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • عدالت کا سخت اقدام: علیمہ خان کے تیسری بار ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • سنگجانی جلسہ کیس: عمر ایوب، زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • علیمہ خان کے تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
  • خاور مانیکا پر تشدد کیس: پی ٹی آئی وکلا کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
  • انسداد دہشتگردی عدالت سے پی ٹی آئی وکلاکے وارنٹ گرفتاری جاری
  • عمران خان دورانِ عدت نکاح  کیس کی سماعت میں خاور مانیکا پر تشدد؛ وکلا کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت سے پی ٹی آئی وکلاکے وارنٹ گرفتاری جاری