چین کی جانب سے ’کے ویزا’ کا اجرا، پاکستانی نوجوانوں کے لیے نئی راہیں کھل گئیں
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
چین نے حال ہی میں ایک نئی ویزا کیٹیگری متعارف کروائی ہے جسے ‘کے ویزا’ (K Visa) کہا جاتا ہے۔ یہ ویزا خاص طور پر سائنس، ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ اور ریاضی کے شعبوں میں مہارت رکھنے والے نوجوان کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
یہ اقدام چین کی معیشت کو مضبوط بنانے اور عالمی سطح پر ہنرمند افراد کو راغب کرنے کی کوشش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں نوکریوں کے نئے مواقع، اہم شعبوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان
واضح رہے کہ ’کے ویزا‘ 1 اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہو چکا ہے اور اسے چین کی وزارت خارجہ اور اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسپرٹ افیئرز کی جانب سے شروع کیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ پاکستانی نوجوانوں کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے کیونکہ یہ ویزا انہیں چین میں تعلیم، تحقیق اور کاروبار شروع کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ تاہم، کچھ چینی شہریوں کی جانب اس ویزا کو متعارف کروانے پر تنقید بھی کی جا رہی ہے کیونکہ ان کا خیال ہے کہ یہ مقامی ملازمتوں کو متاثر کر سکتا ہے۔
کے ویزا کیا ہے؟‘کے ویزاہ’ چین کی 13 ویزاہ کیٹیگریز میں سے ایک نیا اضافہ ہے جو STEM شعبوں میں مہارت رکھنے والے 35 سال سے کم عمر کے نوجوانوں کے لیے ہے۔ اس ویزے کے حامل افراد کو چین میں طویل مدتی قیام، ملازمت اور کاروبار کی اجازت ملتی ہے۔
اس کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اس کے لیے پیشگی جاب آفر کی ضرورت نہیں اور یہی وہ چیز ہے جو اسے امریکی H-1B ویزا سے مختلف بناتی ہے۔ ویزا کی مدت 1 سے 3 سال تک ہے اور یہ رینیوایبل ہے۔ اس کے علاوہ، ویزا ہولڈرز تعلیمی تبادلے، سائنسی تحقیق، کلچرل سرگرمیوں اور اسٹارٹ اپس میں حصہ لے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ چین کی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ویزا ملک کی آئی ٹی ترقی کو تیز کرے گا اور عالمی ٹیلنٹ کو اپنی طرف کھینچے گا۔
پاکستانیوں کے لیے ویزا فیسپاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ معاہدے کی وجہ سے پاکستانی شہریوں کے لیے چین کی consular fee صفر ہے۔ تاہم، ویزا ایپلیکیشن سینٹر جیسے Gerry’s Visa Center کی سروس فیس ادا کرنی پڑتی ہے۔
مزید پڑھیے: امریکا کی ایچ ون بی نئی ویزا پالیسی، کونسے ممالک اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟
ریگولر سروس کی فیس تقریباً 13,200 روپے (GST سمیت) ہے، جبکہ ایکسپریس سروس کے لیے تقریباً 19،800 روپے ادا کرنے پڑتے ہیں۔ Gerry’s کی مجموعی فیس ویزا کی قسم اور پروسیسنگ کے لحاظ سے 23،000 روپے تک ہو سکتی ہے۔ اضافی اخراجات جیسے میڈیکل چیک اپ یا دستاویزات کی تصدیق کی لاگت الگ سے ہو سکتی ہے۔ یہ فیس پاکستانیوں کے لیے نسبتاً کم ہے، جو اس ویزا کو زیادہ پرکشش بناتی ہے۔
درخواست کے لیے ضروری دستاویزات
اصل پاسپورٹ جس کی میعاد کم از کم 6 ماہ ہو اور دو خالی صفحات ہوں۔ آن لائن بھرا ہوا ویزا ایپلیکیشن فارم (COVA سسٹم کے ذریعے) اور ایک حالیہ پاسپورٹ سائز فوٹو۔ سی وی جو آپ کی مہارت ظاہر کرے، سٹم شعبوں میں ڈگری، سرٹیفیکیٹس ہونے چاہیے۔ چین کی کسی یونیورسٹی، کمپنی یا ادارے سے دعوت نامہ (اختیاری، لیکن تجویز کیا جاتا ہے)۔ مالی وسائل کا ثبوت، جیسے بینک سٹیٹمنٹ، جو یہ ظاہر کرے کہ آپ چین میں اپنا خرچ اٹھا سکتے ہیں۔ چین کے منظور شدہ ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ رپورٹ۔ اضافی دستاویزات جیسے ریسرچ پروپوزل، پبلی کیشنز یا انٹرپرینیورشپ پلان، اگر متعلقہ ہوں۔ اگر پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک میں رہائش پذیر ہیں تو قانونی حیثیت کا ثبوت۔درخواست کا عمل آن لائن شروع ہے جہاں فارم بھر کر دستاویزات اپ لوڈ کیے جاتے ہیں۔ اس کے بعد چینی ایمبیسی یا Gerry’s Visa Center میں جمع کروائیں۔ پاکستان میں یہ سینٹرز اسلام آباد، کراچی، لاہور اور دیگر شہروں میں موجود ہیں۔ پروسیسنگ کا وقت عام طور پر 4-7 دن ہوتا ہے لیکن ایکسپریس سروس کے زیریعے اسے کم کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: برطانیہ کا نیا اقدام: ٹاپ ٹیلنٹ کے لیے ویزا فیس ختم کرنے پر غور
چین کی یہ نئی ویزا پالیسی امریکی H-1B ویزا پابندیوں اور فیس میں اضافے کے تناظر میں آئی ہے۔ پاکستانی نوجوانوں کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے کیونکہ ہر سال ہزاروں پاکستانی طلبہ چین میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ ‘کے ویزا’ انہیں نہ صرف تعلیمی مواقع بلکہ ملازمت اور اسٹارٹ اپس شروع کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ تاہم ویزا صرف ‘آؤٹ سٹینڈنگ ٹیلنٹ’ کے لیے ہے لہٰذا درخواست دہندگان کو اپنی مہارت اور کامیابیوں کا مضبوط ثبوت دینا ہوگا۔ چین کی یہ پالیسی اس کی عالمی ٹیلنٹ ہنٹ کا حصہ ہے جو ملک کو ٹیکنالوجی کی سپر پاور بنانے کی طرف ایک قدم ہے۔
پاکستانیوں کو اس ویزے سے کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟چین کی نئی ’کے ویزا‘ پالیسی پر تبصرہ کرتے ہوئے چین میں پی ایچ ڈی اسکالر شہزاد علی نے کہا ہے کہ یہ ویزا نہ صرف سفارتی یا امیگریشن اصلاحات کا حصہ ہے بلکہ چین کی معیشتی اور سائنسی خودمختاری کی جانب ایک اسٹریٹیجک قدم بھی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ’کے ویزا‘ دراصل چین کے اس بڑے وژن کا حصہ ہے جو وہ سنہ 2030 تک عالمی ٹیکنالوجی لیڈر بننے کے لیے اپنائے ہوئے ہے۔
انہوں نے کاہ کہ ٹیلنٹ کی عالمی قلت کو دیکھتے ہوئے چین نے یہ ویزا متعارف کروا کر نہ صرف ایشیائی بلکہ عالمی ماہرین کے لیے خود کو متبادل مرکز کے طور پر پیش کیا ہے۔
شہزاد علی کا کہنا ہے کہ چین کی معیشت اب انوویشن کی طرف بڑھ رہی ہے جہاں صرف مقامی افرادی قوت کافی نہیں۔
انہوں نے اس ویزے کو پاکستانی ماہرین اور نوجوانوں کے لیے ایک غیر معمولی موقع قرار دیا۔ کیونکہ پاکستان میں ہر سال ہزاروں گریجویٹس سٹم فیلڈز سے فارغ ہوتے ہیإ مگر ان کے لیے بین الاقوامی مواقع محدود ہوتے جا رہے ہیں اور چین کی یہ پالیسی ان نوجوانوں کو تحقیق، ہائی ٹیک انڈسٹری اور اختراعی منصوبوں میں شمولیت کا راستہ فراہم کرتی ہے۔ جس میں اہم بات یہ ہے کہ اس کے لیے کسی قسم کی کوئی جاب آفر یا اسپانسر کی شرط بھی لازم نہیں ہے۔
اور اس میں سب سے اہم یہ ہے کہ اس کی فیس بھی ہزاروں میں ہیں۔ جبکہ مغربی ممالک کے ویزوں کی فیس ایک عام شخص کی استطاعت میں نہیں ہوتی۔
یہ بھی پڑھیے: ڈاکٹروں کو ایچ-1 بی امریکی ویزا فیس سے استثنیٰ ملنے کا امکان
شہزاد علی کا مزید کہنا تھا کہ ہ ویزا نہ صرف تحقیق، تعلیم اور اسٹارٹ اپس کے مواقع فراہم کرتا ہے بلکہ پاکستانی پروفیشنلز کے لیے بھی ایک بڑی پیش رفت ہے۔
چین نے گزشتہ 2 دہائیوں سے اپنے ہائی ٹیک شعبے میں بے پناہ سرمایہ کاری کی ہے۔ شنگھائی، شینزین اور بیجنگ جیسے شہروں میں قائم جدید ٹیکنالوجی پارکس اس کی واضح مثال ہیں۔
ان پارکس نے نہ صرف ملکی بلکہ عالمی کمپنیوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ تاہم چینی کمپنیوں کو اب بھی تکنیکی اختراع اور کارکردگی کے چیلنجز کا سامنا ہے۔
سستے حکومتی قرضوں کے باوجود، ان کی تحقیق و ترقی کے شعبے کو عالمی معیار کے ٹیلنٹ کی ضرورت ہے۔ پاکستانی اور دیگر جنوبی ایشیائی ممالک کے ہنرمند پروفیشنلز، خاص طور پر انجینئرز، اس خلا کو پر کر سکتے ہیں۔
اگر پاکستان سے صرف ایک چھوٹا سا حصہ بھی اپنی صلاحیتوں کو چین میں استعمال کرے تو یہ چین کی تکنیکی ترقی کے لیے ایک اہم پیشرفت ہو سکتی ہے۔ جس کا خاطر خواہ فائدہ چین کو بھی ہوگا۔
مزید پڑھیں: امریکی ایچ ون بی ویزا اب صرف امیروں کے لیے رہ گیا؟
چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات ویسے بھی اچھے ہیں۔ پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ اپنی صلاحیتوں سے نہ صرف یہ ویزا حاصل کریں بلکہ چین میں اپنا نام بنائیں اور مزید پاکستانیوں کے لیے وہاں روزگار کے مواقع پیدا کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی یوتھ پاکستانیوں کے لیے چینی ویزا چین چین کا کے ویزا چینی کے ویزا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی یوتھ پاکستانیوں کے لیے چینی ویزا چین چین کا کے ویزا چینی کے ویزا پاکستانیوں کے لیے نوجوانوں کے لیے سکتے ہیں نئی ویزا کو اپنی کی جانب ویزا کی چین میں یہ ویزا کے ویزا چین کی کہ چین چین کے اور اس
پڑھیں:
الخدمت کے تحت ’’انٹرن شپ‘‘ پروگرام مکمل ‘طلبہ میں اسناد تقسیم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251014-08-12
کراچی (پ ر) الخدمت کراچی کے والنٹیئر مینجمنٹ پروگرام کے تحت ”سمر انٹرن شپ پروگرام 2025” کیلئے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام مقامی ہال میں کیا گیا ،انٹرن شپ پروگرام میں شہر کی سرکاری ونجی یونیو رسٹیز کے384 طلبہ وطالبات نے حصہ لیا۔پروگرام کا مقصدانڈسٹریز اور تعلیمی اداروں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہائرایجوکیشن کمیشن قواعد کے مطابق ڈگری کے حصول کیلئے مطلوبہ انٹرن شپ کروانا تھا ۔انٹرن شپ پروگرام الخدمت کے 13شعبہ جات میں کروایا گیا ۔خصوصی تقریب میں انٹرنیز نے اپنے منصوبوں کی پریزنٹیشنز پیش کیں، جن میں انہوں نے پروگرام کے دوران حاصل ہونے والی تخلیقی صلاحیتوں اور خدمتِ انسانیت کے جذبے کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر نوجوانوں کی کارکردگی کو سراہا گیا اور اُنہیں تعریفی اسناد دی گئیں ۔تقریب میں ڈائریکٹر واش پروگرام گوہرالاسلام اور مختلف شعبہ جات کے منیجرزاور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا نوجوان بہت با صلاحیت ہے ،انہیں اظہار کے مواقع کی ضرورت ہے ،زندگی انسان کو بہت سے مواقع فراہم کر تی ہے ،یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم ان ہی مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اچھے کام کرتے ہیں یا انہیں ضائع کرتے ہیں ۔ نوید علی بیگ نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ سیکڑوں نوجوان بطور رضاکار الخدمت کا حصہ بن رہے ہیں اور خدمت کا خلق کا کام کر رہے ہیں ،یہ نوجوان اپنی مرضی اور خوشی سے رضائے الٰہی کے حصول کیلئے خدمت خلق کیلئے نکلے ہیں ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا کہ انٹرن شپ کرنے والے تمام نوجوان مبارکباد کے مستحق ہیں ،الخدمت نوجوانوں کی رہنمائی اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں ان کے ساتھ ہے ۔ڈائریکٹر والنٹیئر پروگرام یوسف محی الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مستقبل نوجوانوں کا ہے ۔یہ نظام نوجوانوں کا ہے ،اس نظام کو بہتر بناناآپ کی ذمہ داری ہے ۔آپ بہت خوش نصیب ہیں کہ آپ بطور رضاکار الخدمت سے جڑے ہیں ۔تقریب سے انوویٹو پرائیویٹ لمیٹڈ کے وائس پریذیڈنٹ مسٹر اسرار علوی نے ‘‘تعلیم اور روزگار کے درمیان فاصلے میں کمی اور کیمپس سے کیریئر تک’’کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیا۔ انہوں نے طلبہ کو پیشہ ورانہ زندگی کے چیلنجز کے لیے خود کو بہتر طور پر تیار کرنے کے عملی طریقے بتائے۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے کہا کہ الخدمت کا ’’سمر انٹرن شپ پروگرام‘‘ نوجوانوں کے لیے سیکھنے، قیادت کرنے اور سماجی خدمت کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔ پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کو معاشرتی خدمت، پروفیشنل تربیت اور عملی تجربہ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل میں معاشرے میں مثبت کردار ادا کرسکیں۔