Jasarat News:
2025-10-20@17:38:53 GMT

متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارش ،موسم خوشگوارہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی: متحدہ عرب امارات میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ تیز بارش کے باعث پہاڑی مقامات پرسڑکیں آبشار کا منظر پیش کرنے لگیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی، فُجیرہ کے علاقوں میں پہاڑوں سے پتھر گرنے سے سڑک بند ہوگئی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے محفوظ رکھنے کے لیے نئی منصوبہ بندی کی گئی ہے، اس حوالے سے اماراتی نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی اور پبلک ہیلتھ سینٹر میں 5 سالہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شدید گرمی، نمی اور فضائی آلودگی سے متعلق جدید ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، ملک میں کہیں بھی شدید گرمی کی صورت میں عوام کو فوری ڈیجیٹل اطلاعات دی جائیں گی۔

گرمی سے متاثرہ علاقے میں موجود عوام کو بروقت آگاہی فراہم کی جائے گی، اس مہم سے کلائمٹ چینج کے اثرات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ رواں سال اگست میں یو اے ای کا درجہ حرارت 51.

8 ڈگری تک پہنچ گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای میں مئی اور اپریل بھی ریکارڈ گرم ترین مہینے قرار پائے تھے، یو اے ای میں دن ساڑھے 12 بجے سے ساڑھے 3 بجے تک دھوپ میں کام کرنے پر پابندی عائد ہے۔

عادل سلطان

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات میں

پڑھیں:

ویمنز ورلڈکپ: آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ کھیلا جائے گا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم آج اپنا پانچواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، جہاں گرین شرٹس پہلی کامیابی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اب تک قومی ٹیم کا ٹورنامنٹ میں کوئی میچ کامیابی میں تبدیل نہیں ہوسکا۔ پاکستان کو تین میچوں میں شکست جبکہ ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے چار میں سے ایک میچ جیتا، دو میں ناکامی کا سامنا کیا اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔

میچ سے قبل پاکستان ویمنز اسکواڈ نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور تیاری کی تاہم بارش کے باعث ٹریننگ سیشن صرف دو گھنٹے تک محدود رہا۔

دوسری جانب پی سی بی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ سہ فریقی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی۔ ترجمان کے مطابق افغانستان کی ٹیم سیریز سے دستبردار ہوگئی ہے، تاہم پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں بدستور شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تیسری ٹیم کے انتخاب کے لیے مختلف آپشنز پر غور جاری ہے اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ کا انتباہ: موسم کی شدت خطرناک، تمام ممالک ایمرجنسی وارننگ سسٹمز قائم کریں
  • کراچی میں دن کے وقت گرمی مزید بڑھنے اور راتیں خنک رہنے کا امکان
  • گرمی کے موسم میں قدرت کا انعام، لوکی صحت و توانائی کا خزانہ قرار
  • متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزا کی نئی کیٹیگری متعارف کروادی
  • کراچی: صبح  میں سردی اور دوپہر میں شدید گرمی، شہریوں کو احتیاط کا مشورہ
  • ویمنز ورلڈکپ: آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ کھیلا جائے گا
  • نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نظر ہوگیا
  • کراچی میں موسم کے رنگ؛ صبح میں خنکی، دوپہر میں گرمی کی شدت
  • دیرینہ حل طلب تنازعہ کشمیر سے علاقائی اور عالمی امن کو سنگین خطرہ لاحق ہے