سابق ٹیسٹ کرکٹر و تجزیہ کار تنویر احمد کی والدہ انتقال کرگئیں۔
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
سابق ٹیسٹ کرکٹر و تجزیہ کار تنویر احمد کی والدہ انتقال کرگئیں۔سابق کپتان راشد لطیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں تنویر احمد کی والدہ کے انتقال کی خبر دی۔راشد لطیف نے کہا ہے کہ آپ سب سے گزارش ہے کہ ان کی مغفرت کے لئے دعا کریں، اللہ ان کو جواہر رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔واضح رہے کہ تنویر احمد نے 5 ٹیسٹ، 2 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میں مجموعی طور 20 وکٹیں حاصل کیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: تنویر احمد
پڑھیں:
سابق سینیٹر مشتاق احمد نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
سابق سینیٹر مشتاق احمد—فائل فوٹوسابق سینیٹر مشتاق احمد نے اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی، وہ شمولیت کا جلد اعلان کریں گے۔
تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی قیادت نے سابق سینیٹر مشتاق احمد سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، وفد کی سربراہی محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے کی۔
مشتاق احمد خان نے کہا کہ میں نے 19 ستمبر کو صمود فلوٹیلا پر جانے سے پہلے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دیا، مگر میرا جماعت اسلامی کے ساتھ احترام کا رشتہ آج بھی قائم ہے۔
اعلامیے کے مطابق وفد نے عالمی صمود فلوٹیلا کا حصہ بننے پر سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو مبارکباد دی۔
اپوزیشن نے مشتاق احمد کو تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت بھی دی۔
سابق سینیٹر مشتاق احمد نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی، وہ اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کا جلد اعلان کریں گے۔