Nawaiwaqt:
2025-10-21@05:52:12 GMT

کتاب ہدایت

اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT

کتاب ہدایت

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
 جسے ان پر لگاتار سات رات اور آٹھ دن تک (اﷲ نے) مسلط رکھا‘ پس تم دیکھتے کہ یہ لوگ زمین پر اس طرح گر گئے جیسے کہ کھجور کے کھوکھلے تنے ہوں۔ o کیا ان میں سے کوئی بھی تجھے باقی نظر آ رہا ہے ؟o فرعون اور اس سے پہلے کے لوگ اور جن کی بستیاں الٹ دی گئی‘ انہوں نے بھی خطائیں کیں ۔o 
سورۃ الحاقۃ (آیت: 7 تا 9 ) 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بلوچستان میں دہشتگردی، ہمارا کام صرف فاتحہ اور مذمت کرنا رہ گیا ہے، ہدایت الرحمان

بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ امن و امان پر فنڈز خرچ ہوتے ہیں۔ سالانہ اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود صوبے میں دہشت گردی ختم نہیں ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی ہے۔ امن و امان پر اربوں خرچ کرنے کے باوجود امن قائم نہیں ہو رہا ہے۔ دہشتگردی کے واقعات کے بعد ذمہ داران کو معطل نہیں کیا جاتا۔ ہمارا کام صرف فاتحہ اور مذمت تک رہ گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہونے کے بعد بھی کسی ذمہ دار یا افسر کو معطل نہیں کیا گیا۔ ہماری زندگی میں صرف فاتحہ خوانی اور مذمت کرنا رہ گیا ہے۔ بلوچستان میں ہر طرح کی دہشت گردی موجود ہے۔ گوادر میں مسلح لوگ فی گاڑی 15 ہزار روپے بھتہ لے رہے ہیں۔ انتظامیہ کہتی ہے یہ ہمارے لوگ ہیں، دہشت گردی نہیں ہیں۔ امن و امان پر فنڈز خرچ ہوتے ہیں، میں کس کے ہاتھ میں اپنا خون تلاش کروں۔ سالانہ اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود صوبے میں دہشت گردی ختم نہیں ہو رہی ہے۔ بلوچستان میں امن کہیں دکھائی نہیں دیتا ہے۔ دہشت گردی کے متعدد واقعات ہونے کے بعد بھی کوئی افسر معطل نہیں کیا گیا۔ 80 ارب روپے امن و امان کے لیے دینے والوں سے پوچھنا چاہئے۔ شاہراہوں پر چیک پوسٹوں کے باوجود امن قائم نہیں ہو سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کی  بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنےکی ہدایت
  • بلوچستان میں دہشتگردی، ہمارا کام صرف فاتحہ اور مذمت کرنا رہ گیا ہے، ہدایت الرحمان
  • ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے مراکز کا اعلان، امتحان 26اکتوبر کو منعقد ہو گا
  • ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لئے ملک بھر میں 35 مراکز کا اعلان ، امتحان 26 اکتوبر کو منعقد ہو گا۔
  • دیکھا جنھیں پلٹ کے
  • اسموگ، لاہوریوں کو غیرضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت
  • مٹیاری میں بھی کورونا اسٹاف کی خدمات ختم، ڈی ایچ او نے ہدایت جاری کردی
  • بچوں کے اقبال