ہرا بھرا میرپور خاص مہم، کمشنر کاایک لاکھ پودے تقسیم کرنے کا ہدف
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) کمشنر فیصل احمد عقیلی نے ہرا بھرا میرپورخاص کے تحت 1 لاکھ پودے لگانے کے ہدف کے سلسلے میں اپنے دفتر میں مختلف اداروں کو پودے تقسیم کئے گئے تفصیلات کے مطابق کمشنر فیصل احمد عقیلی نے اپنے دفتر کے احاطے میں فراز گرین پاکستان کے تعاون سے ہرا بھرا میرپورخاص کے تحت 12 ہزار پودے مختلف اداروں کو تقسیم کئے اس موقع پر کمشنر فیصل احمد عقیلی نے کہا کہ ہرا بھرا میرپورخاص میں 1 لاکھ پودے لگانے کے ہدف کے حصول کے تحت اب تک 50 ہزار پودے پورے ڈویڑن میں تقسیم کئے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیک ہولڈرز اور تمام اداروں کے تعاون سے موسم بہار میں پودے لگائے جائیں گے اور کہا کہ ان پودوں کی نگرانی کے لئے ایپ بنائی جا رہی ہے کمشنر فیصل احمد عقیلی نے کہا کہ ہرا بھرا میرپورخاص کے تحت پودے لگانے کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے اور سرسبز ماحول کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگانا ہے.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کمشنر فیصل احمد عقیلی نے ہرا بھرا میرپورخاص پودے لگانے کے لئے کہا کہ کے تحت
پڑھیں:
بھارتی فوج کشمیریوں پر بربریت کے پہاڑ توڑ رہی ہے: وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور
— فائل فوٹووزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں پر بربریت کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔
فیصل ممتاز راٹھور نے لوات، دواریاں، دودھنیال میں استقبالیہ تقریبات سے خطاب کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی مشکلات کا احساس ہے، پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر وزراء کے ساتھ نیلم میں موجود ہوں، پیپلز پارٹی کی حکومت محرومیوں کا خاتمہ کرے گی، ہم نے وقت ضائع نہیں کرنا عوام کے مسائل حل کرنے ہیں۔
فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر کے مسائل حل کرنے کے لیے کابینہ اجلاس بلایا ہے، نیلم کے مسائل موسٹ سینئر وزیر کے ساتھ مل کر حل کریں گے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کی سرپرستی اور حکومت پاکستان کا تعاون ہمارے ساتھ موجود ہے، ہمارے سامنے چیلنجز بہت زیادہ ہیں یقین ہے کہ سرخرو ہوں گے، کچھ عرصہ قبل عوام سڑکوں پر تھے جبکہ آج لوگ سیاسی جماعتوں پر اعتبار کر رہے ہیں۔