Nawaiwaqt:
2025-10-25@07:35:57 GMT

پاکستان سے پہلی بار امریکہ کو بھی انڈوں کی ایکسپورٹ شروع  

اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT

پاکستان سے پہلی بار امریکہ کو بھی انڈوں کی ایکسپورٹ شروع  

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان سے پہلی بار امریکا کو بھی انڈوں کی ایکسپورٹ شروع ہوگئی ہے، مجموعی طور پر 18.25 ملین امریکی ڈالر کے انڈے ایکسپورٹ کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ملک سے انڈوں کی برآمدات میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پاکستان سے پہلی بار امریکا کو بھی انڈوں کی ایکسپورٹ شروع ہوگئی ہے۔محکمہ قرنطینہ حیوانیات نے بتایا کہ یکم جولائی 2025 سے امریکا کو اب تک 18 لاکھ 99 ہزار 240 درجن انڈے ایکسپورٹ کیے جا چکے ہیں جن کی مالیت 2.

37 ملین امریکی ڈالر ہے۔اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 25-2024 میں پاکستان سے مجموعی طور پر 18.25 ملین امریکی ڈالر کے انڈے ایکسپورٹ کیے گئے، جو گزشتہ مالی سال 24-2023 میں 14 ملین ڈالر کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔پاکستان سے انڈوں کی برآمدات متحدہ عرب امارات، بحرین، ہانگ کانگ، کویت، قطر، سومالیہ اور افغانستان سمیت دیگر ممالک کو بھی کی جا رہی ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان سے انڈوں کی کو بھی

پڑھیں:

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 17 اکتوبر 2025 تک مرکزی بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ملین ڈالر بڑھ کر 14.45 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ مالی سال میں اسٹیٹ بینک کا خالص منافع کتنا رہا؟ رپورٹ جاری

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ہفتہ ختم ہونے تک یعنی 17 اکتوبر تک مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19.85 ارب ڈالر رہے، جن میں سے 5.40 ارب ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس موجود تھے۔

FX reserves held by SBP up by US$14mn to US$14.46bn for the week ending Oct 17, 2025. pic.twitter.com/GMgUv4dksb

— Topline Securities Ltd (@toplinesec) October 23, 2025

گزشتہ ہفتے کے دوران بھی ذخائر میں 21 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا تھا، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ اگرچہ شرحِ اضافہ محدود ہے، تاہم ذخائر میں بتدریج بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اتار چڑھاؤ گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے۔

مزید پڑھیں: رواں مالی سال میں شرح نمو 4.25 فیصد تک جانے کا امکان، گورنر اسٹیٹ بینک

حکومت اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے درآمدات میں اعتدال، ترسیلاتِ زر میں بہتری، اور عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے قسطوں کی وصولی جیسے عوامل ذخائر کو مستحکم رکھنے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

تاہم، بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں اور تیل کی بلند قیمتوں کے باعث ذخائر پر دباؤ برقرار ہے۔

ماہرین کے مطابق، اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں معمولی اضافہ اگرچہ خوش آئند ہے، لیکن پاکستان کے لیے پائیدار معاشی استحکام کے لیے برآمدات میں اضافہ، سرمایہ کاری کی بحالی، اور مالیاتی نظم و ضبط ناگزیر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹیٹ بینک برآمدات ذخائر ڈالر زرمبادلہ سرمایہ کاری شرحِ اضافہ عالمی مالیاتی اداروں غیرملکی کمرشل بینکوں مالیاتی نظم و ضبط معاشی استحکام

متعلقہ مضامین

  • امریکا کی جنگ کی خواہش پوری نہیں ہونے دیں گے، نکولس مادورو
  • پاکستان کا میڈیکل سائنس میں اہم کارنامہ ، ملک میں پہلی بار جدید ایکسرے مشین تیار کر لی
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئے
  • پاکستان سے انڈوں کی برآمدات میں تاریخی اضافہ، پہلی بار امریکا کو بھی ایکسپورٹ شروع
  • پاکستان سے انڈوں کی برآمدات میں تیزی، امریکا بھی شامل ہو گیا
  • پاکستان سے انڈوں کی برآمدات میں اضافہ، امریکا بھی فہرست میں شامل
  • حکومت کا پاکستانی ادویات کی ایکسپورٹ 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف
  • تاریخی چوری، 102 ملین ڈالر مالیت کے شاہی زیورات 4 چور 4 منٹ میں لے اڑے
  • پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں ایک ارب ڈالر کی منشیات پکڑ لی، امریکا کا خراج تحسین