اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے آئی سی سی کے افغان کرکٹرز کے فضائی حملے میں مارے جانے کے الزامات پر سخت ردعمل دیا ہے۔ وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے آئی سی سی کو کرارا جواب دیتے ہوئے افغان کرکٹرز کی ہلاکتوں کے دعوے کو مسترد کر دیا اور کہا آئی سی سی نے بغیر کسی آزاد ذرائع سے تصدیق کئے بغیر بیان دیا ہے۔ پاکستان تواتر سے کہتا آیا ہے کہ کھیلوں کو سیاست زدہ نہ کیا جائے۔ آئی سی سی دوسروں کے کہنے پر غیر مصدقہ بیانات کے حوالے سے گریز کرے۔  غیرمصدقہ‘ جانبدارانہ بیان بازی پر تشویش کا اظہار اور اصلاح کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پاکستان آئی سی سی سے فوری درستی کا مطالبہ کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

چین کا پاک افغان جنگ بندی کا خیر مقدم، یو این مشن افغانستان کا لڑائی ختم کرنے کا مطالبہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ چین نے مشترکہ تحمل، مکمل اور پائیدار جنگ بندی کی حمایت کا بھی اعادہ کیا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے افغانستان کے لیے امدادی مشن نے بھی پاکستان اور افغانستان پر زور دیا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے لڑائی بند کی جائے اور تنازع کا دیرپا حل تلاش کیا جائے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان گزشتہ روز سے شروع ہونے والی 48 گھنٹے کی جنگ بندی پر عمل درآمد جاری ہے، جو امکان ہے کہ کل شام تک برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل پاکستان کی جانب سے افغانستان میں طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں پر ہدفی کارروائیوں میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کی تھی۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے آئی سی سی کا پاکستانی حملے میں مقامی افغان کرکٹرز کی ہلاکت کا دعویٰ مسترد کر دیا
  • افغان کرکٹرز کی مبینہ ہلاکت، پاکستان نے آئی سی سی کے الزامات مسترد کردیے
  • پاکستان نے آئی سی سی کا متعصبانہ دعویٰ مسترد کردیا
  • تین افغان کرکٹرز کی ہلاکت کا آئی سی سی کا دعویٰ مسترد، بیانات ایک منظم مہم کا حصہ ہیں، وزیراطلاعات
  • پاکستان کا افغانستان سے دہشت گرد گروہوں کیخلاف قابلِ تصدیق کارروائی کا مطالبہ
  • افغان کرکٹرز ہلاکت ڈاراما: دہشتگرد ’اگلی اننگ‘ نہیں کھیل پائیں گے، جواب اسی شدد سے دیا جاتا رہے گا
  • پاکستانی کارروائی ’افغان کرکٹرز کی ہلاکت کا ڈراما‘ بے نقاب، ماہرین نے اہم سوالات اٹھا دیے
  • پاک فضائیہ کے آپریشن میں 3 افغان کرکٹرز سمیت 8 ہلاک، کابل نے سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا
  • چین کا پاک افغان جنگ بندی کا خیر مقدم، یو این مشن افغانستان کا لڑائی ختم کرنے کا مطالبہ