امراض قلب، وزن اور شوگر اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کیلیے کون سا تیل بہتر ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
صحت مند زندگی کا ایک بڑا راز اس بات میں چھپا ہے کہ ہم روزمرہ کھانے میں کون سا تیل استعمال کرتے ہیں۔
مختلف تیل اپنے غذائی اجزا، فیٹی ایسڈز، وٹامنز اور درجہ حرارت برداشت کرنے کی صلاحیت کے لحاظ سے الگ خصوصیات رکھتے ہیں۔ ماہرینِ غذائیات کے مطابق درست کوکنگ آئل کا انتخاب دل کی صحت، وزن کے کنٹرول، شوگر کے توازن اور کولیسٹرول کی سطح پر براہِ راست اثر ڈال سکتا ہے۔
اس تحقیقی رپورٹ میں سب سے پہلے ذکر کرتے ہیں زیتون کے تیل کا، جو دنیا بھر میں سب سے صحت مند کوکنگ آئل مانا جاتا ہے۔
زیتون کے تیل میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن ای اور مفید چکنائیاں موجود ہیں جو دل کے امراض سے بچاؤ میں مدد دیتی ہیں، تاہم یہ بہت زیادہ درجہ حرارت پر جل جاتا ہے، اس لیے اسے ہلکی فرائنگ، سلاد یا سالن میں آخر میں شامل کرنا بہتر رہتا ہے۔
اسی طرح ایووکاڈو آئل یا مگرناشپاتی کے تیل کو بھی ماہرین بہترین قرار دیتے ہیں۔ اس میں زیتون کے تیل جیسی خوبیاں ہیں مگر یہ زیادہ درجہ حرارت برداشت کرلیتا ہے، اس لیے اسے فرائنگ، بیکنگ یا گریلنگ کے لیے مثالی سمجھا جاتا ہے۔ یہ دل، جگر اور جلد کی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔
پاکستان اور بھارت جیسے خطوں میں سرسوں کا تیل ایک روایتی مگر مفید انتخاب ہے۔ اس میں اومیگا-3 اور اومیگا-6 فیٹی ایسڈز متوازن مقدار میں پائے جاتے ہیں جو سوزش کم کرتے ہیں اور بلڈ سرکولیشن بہتر بناتے ہیں۔ دیسی سالن اور اچار میں اس کا ذائقہ بھی لاجواب ہوتا ہے۔
ناریل کا تیل اپنے اینٹی بیکٹیریل اور آنتوں کے لیے مفید اجزا کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ جلد کے لیے بھی بہترین سمجھا جاتا ہے، لیکن چونکہ اس میں سیر شدہ چکنائی کی مقدار زیادہ ہے، اس لیے دل کے مریضوں کو احتیاط سے استعمال کرنا چاہیے۔ یہ بیکنگ یا میٹھے پکوانوں کے لیے موزوں رہتا ہے۔
آخر میں کینولا آئل کا ذکر ضروری ہے، جو ہلکا، سستا اور اومیگا-3 سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ عام فرائنگ یا روزمرہ سالن کے لیے ایک متوازن آپشن ہے اور دل کے مریضوں کے لیے بھی محفوظ سمجھا جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک ہی تیل پر انحصار کرنے کے بجائے مختلف صحت مند تیلوں کو کھانے کے انداز کے مطابق بدل بدل کر استعمال کرنا بہتر ہے۔ اس طرح جسم کو مختلف غذائی فوائد ملتے ہیں اور نقصان دہ چکنائیوں سے بھی بچاؤ ممکن رہتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جاتا ہے کے تیل کے لیے
پڑھیں:
قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔
پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔
ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔