data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکا نے کولمبیا کے صدر گستاو و پیٹرو پر منشیات اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فیصلے کے نتیجے میں صدر پیٹرو کے امریکا میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں، جبکہ امریکی شہریوں کو ان کے ساتھ کسی بھی مالی لین دین سے روک دیا گیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خطے میں منشیات کی اسمگلنگ اور بدعنوانی کے خلاف واشنگٹن کے عزم کا حصہ ہے۔

دوسری جانب کولمبیا کی حکومت نے اس فیصلے کو سیاسی قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ صدر پیٹرو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ پابندیاں کولمبیا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں۔

عالمی تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ اقدام امریکا اور کولمبیا کے درمیان تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کولمبیا پر فنڈنگ بند کرنے اور محصولات میں اضافے کی دھمکیاں دی تھیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

امریکا کا افغانستان میں چھوڑا اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہونے کی تصدیق

مریکی سپیشل انسپکٹر جنرل برائے تعمیر نوء افغانستان نے کہا کہ امریکی اسلحے نے ٹی ٹی پی کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کیا، افغان طالبان ٹی ٹی پی کو لاجسٹک اور آپریشنل سپورٹ فراہم کر رہے ہیں، حکومت پاکستان نے امریکی ساختہ 63 اقسام کا اسلحہ ٹی ٹی پی سے ضبط کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے افغانستان میں چھوڑا اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ امریکی سپیشل انسپکٹر جنرل برائے تعمیر نوء افغانستان کی جاری کردہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان مخالف کارروائیوں میں استعمال کر رہی ہے۔ امریکی اسلحے سے ٹی ٹی پی کو پاکستان میں حملوں کی تقویت ملی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اسلحے نے ٹی ٹی پی کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کیا، افغان طالبان ٹی ٹی پی کو لاجسٹک اور آپریشنل سپورٹ فراہم کر رہے ہیں، حکومت پاکستان نے امریکی ساختہ 63 اقسام کا اسلحہ ٹی ٹی پی سے ضبط کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی سے ضبط کیا گیا اسلحہ افغانستان میں امریکا کے چھوڑے اسلحے سے مماثلت رکھتا ہے، امریکا نے 2002ء سے 2021ء تک افغانستان کی تعمیر نوء پر 144.7 ارب ڈالر خرچ کئے، 20 سالہ مشن استحکام اور جمہوریت لانے میں ناکام رہا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی صدر کا یوکرین کو انتخابات کرانے کا مشورہ، زیلنسکی نے مشروط ہامی بھر لی
  • ٹرمپ کی نئی دھمکی، بھارت سے چاول اور کینیڈا سے کھاد پر بھاری محصولات کا عندیہ
  • ’امریکا میں چاول مت بھیجو‘، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت کو نئے ٹیرف کی دھمکی
  • ٹرمپ دور میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، نیٹلی بیکر
  • کراچی، پاک امریکا شراکت داری کے تحت امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکریو ایس ای ایف پی کی نئی عمارت کا افتتاح کررہی ہیں
  • چین کی برآمدات میں بڑا اضافہ‘ امریکی برآمدات میں 29 فیصد کمی
  • امریکا اور پاکستان کا دیرینہ سیکیورٹی تعاون بہت اہم ہے، نیٹلی بیکر
  • دشمن کی حمایت کے الزامات، پی ٹی آئی کو وفاقی حکومت کی تنقید کا سامنا
  • امریکا کا افغانستان میں چھوڑا اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہونے کی تصدیق
  • پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں اینٹی نارکوٹکس آپریشن، 30 لاکھ امریکی ڈالر  کی منشیات ضبط