ٹھٹھہ: کریک ڈاؤن کے دوران 35 افغانی زیرِ حراست
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
ٹھٹھہ میں پولیس کی جانب سے افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 35 افغانیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ حراست میں لیے گئے افغانیوں کو سہراب گوٹھ کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شہریت سے متعلق افغانی خاتون کی درخواست پر عدم پیشرفت، ڈی سی کو توہین عدالت کا نوٹس
لاہور:پاکستانی شہریت سے متعلق خاتون کی درخواست پر عمل درآمد نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ نے ڈی سی نارووال کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔
ہائیکورٹ میں ڈی سی نارووال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے زاہد حسین کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے ڈی سی طیب خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کی بیوی مینا ابراہیم افغانی ہے جس سے چار بچے پیدا ہوئے، درخواست گزار کی بیوی نے پاکستان نیشنل ہونے کے لیے اپلائی کیا۔
درخواست گزار نے بتایا کہ وزرات داخلہ نے درخواست گزار کی بیوی سے اس بابت دستاویزات طلب کیے لیکن وزرات داخلہ نے پاکستانی ڈومیسائل نہ رکھنے پر بیوی کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا۔
شہری نے درخواست میں موقف اپنایا کہ عدالت نے ڈومیسائل کے حصول کے لیے بیوی کی درخواست دادرسی کے لیے ڈی سی کو بھجوا دی لیکن عدالت کے 7 اکتوبر 2025 کے حکم کی ابھی تک پاسداری نہیں کی گئی۔
استدعا کی گئی کہ عدالت ڈی سی نارووال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔