کراچی (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی نے بطور اتحادی پارٹی حکومت کو مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی پی کے مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کے بعد شیری رحمان نے کہا کہ سی ای سی نے طے کیا ہے کہ ایک ماہ بعد حکومت سے اتحاد کے معاملے پر مزید غور کریں گے ایک ماہ بعد دیکھیں گے کہ حکومت نے بطور اتحادی کتنے وعدے پورے کئے ہیں۔ بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات پر بریفنگ دی۔ پی پی نے جمہوریت کا ساتھ دیا ہم نے کوئی مراعات نہیں مانگیں۔ دہشت گردی کے خلاف پی پی نے ہمیشہ آواز اٹھائی اور مؤقف ہمیشہ واضح رہا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف ہم سب یک زبان ہیں بلوچستان اور خیبر پی کے میں اس وقت دہشت گردی ہو رہی ہے۔ وفاقی حکومت کو سراہتے ہیں کہ بلاول بھٹو کی تجاویز مانی گئیں۔ بلاول بھٹو نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق بات کی۔ وفاق سیلاب متاثرین کیلئے بلاول بھٹو کی تجویز پر غور کرے۔ ملک میں غربت کا مقابلہ کرنا ہمارے لئے ضروری ہے۔ سانحہ کارساز کسی سیاسی جماعت پر سب سے بڑا حملہ تھا۔ دہشت گردوں نے بے نظیر بھٹو کے قافلے کو 18 اکتوبر کو نشانہ بنایا یہ بہت بڑا سانحہ تھا ہمارے کارکنوں نے جانوں کی قربانی دی۔ دہشت گردوں نے ہم پر حملہ کیا میں سڑک پر تھی ہماری جانیں جیالوں کی وجہ سے بچیں جن وعدوں پر عمل نہیں ہوا اس پر وزیراعظم کو مزید وقت دینے کی بات کی۔ پی پی ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنی رہی، ہم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو

پڑھیں:

پیپلز پارٹی پنجاب سے متعلق اپنی کوتاہی تسلیم کرے: اعتزاز احسن

 

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پارٹی کو پنجاب سے متعلق اپنی کوتاہی کو تسلیم کرنا چاہیے۔

لاہور میں پیپلز پارٹی کے 58 ویں یومِ تاسیس کا جلسہ بلاول پارک رائیونڈ روڈ پر منعقدہ ہوا، جس میں اعتزاز احسن اور امتیاز صفدر وڑائچ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب کی طرف پورا دھیان نہیں دیا، اس معاملے میں کوتاہی کو تسلیم کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو مخلص جیالوں پر مشتمل خود احتسابی کمیٹی بنائیں، سندھ کے ارکانِ اسمبلی کو کہتا رہتا ہوں کہ پنجاب کی طرف بھی دھیان دیں۔

اعتزاز احسن نے یہ بھی کہا کہ 97ء میں ہم نے ن لیگ کی حکومت کو اتنا تنگ کیا تھا کہ نوازشریف قومی اسمبلی میں نہیں آتے تھے۔

تقریب سے خطاب میں امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا کہ مزدوروں، کسانوں اور غریبوں کے لیے بھٹو صاحب نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کاووٹ نہیں تھا، ذوالفقار علی بھٹو نے ون مین ون ووٹ کو عملی شکل دی، انہوں نے تمام تر دھمکیوں کےباوجود ایٹم بم بنانے کی بنیاد رکھی۔

متعلقہ مضامین

  • ایف سی دہشت گردی کیخلاف آپریشنز، قومی منصوبوں کی سکیورٹی میں ہمیشہ صف اول میں: محسن نقوی
  • پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے، ہمیشہ مشکل حالات میں ڈیلیور کیا، فیصل راٹھور
  • پیپلز پارٹی کا 58واں یوم تاسیس، کراچی میں جلسہ عام، بلاول بھٹو زرداری کا خطاب
  • بلاول بھٹو سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی اہم ملاقات
  • صوبائی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،بلاول بھٹو
  • قائد عوام ذوالفقاربھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا‘حبیب اللہ سواتی
  • 18ویں ترمیم میں تبدیلی کی کوشش آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے،بلاول بھٹو
  • بھارت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • پیپلز پارٹی پنجاب سے متعلق اپنی کوتاہی تسلیم کرے: اعتزاز احسن
  • ملک کے تمام صوے مودی کا مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں: بلاول بھٹو زرداری