صحابہ کرام کے گستاخوں کو گرفتار کیا جائے،تنظیم تحفظ ناموس ختم الانبیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوآدم (پ ر)پاکستان کے صرف اور صرف سندھ میں یوم عاشورہ پر صحابہ کرام کی توہین کی مذمت ،مراد علی شاہ اور محسن نقوی کی ماتمی جلوسوں میں شرکت اور یکم محرم الحرام یوم شہادت عمر کے جلوسوں میں عدم شرکت کی مذمت، امیر معاویہ اور دیگر صحابہ کے گستاخوں کو گرفتار کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق تنظیم تحفظ ناموس ختم الانبیا پاکستان کے سربراہ مفتی محمد طاہر مکی حافظ عبدالرحمن الحذیفی اور دیگر نے یوم عاشورہ پر ٹنڈوآدم میں جوہر آباد سے نکلنے والے ماتمی جلوس میں شامل شیعہ خواتین کی جانب سے حضرت امیر معاویہ کی کھلی توہین کیے جانے اور سندھ بھر میں کئی مقامات پر صحابہ کرام کی کھلی توہین کیے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے پہلے یہ بات قابل غور ہے کہ سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور محسن نقوی ماتمی جلوسوں میں تو شرکت کرتے ہیں لیکن سیدنا فاروق اعظمؓ سیدنا عثمان غنیؓ سیدنا ابوبکر صدیقؓ کے ایام وفات و شہادت کے جلوسوں میں شرکت نہ کر کے یہ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ کیا یہ صرف اور صرف شیعہ ہیں جبکہ حکمرانوں کو شیعہ سنی فسادات میں نہیں الجھنا چاہیے انہیں جس طریقے پر عاشورہ کے جلوسوں میں شرکت کرنی چاہیے ویسے ہی خلفائے ثلاثہ کی یاد میں نکالے جانے والے جلوسوں میں شرکت کرنی چاہیے۔ مفتی محمد طاہر مکی نے کہا کہ ٹنڈوآدم سمیت سندھ بھر میں اس بار صحابہ کرام کو ماتمی جلوسوں میں گالیاں دی گئی ہیں کھلے عام توہین کی گئی ہے جبکہ تین صوبوں کے اندر یہ صورتحال نہیں یہ بھی ایک قابل تشویش عمل ہے کہ آخر پنجاب خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے اندر اس قسم کے واقعات کیوں نہیں پیش آئے اس کے تانے بانے سندھ حکومت میں موجود شیعہ وزرا سے ملتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت کے اندر غیر جانبدار لوگوں کو رکھا جائے جو اسمبلی یانیوز چینلز پر بیٹھ کر اس قسم کی گفتگو نہ کریں جس سے معلوم ہو کہ یہ کس مسلک کا ہے جبکہ پی پی کے کئی وزرا ایسے ہیں جو نیوز چینل اور اسمبلی میں بیٹھ کر اس قسم کی گفتگو کر جاتے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ شیعہ مسلک کے لوگ ہیں اور انہی سرکاری افسران کی وجہ سے صحابہ کرام کی توہین کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ۔مفتی طاہر مکی نے مطالبہ کیا کہ یوم عاشورہ پر سندھ بھر میں جہاں کہیں بھی صحابہ کرام کی توہین کی گئی ہے مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے نیز انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ فسادات شیعہ سنی فسادات کروانے میں 100 فیصد قادیانی لابی ملوث ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جلوسوں میں شرکت صحابہ کرام کی توہین کی
پڑھیں:
شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف
تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ عالمی کشیدگی کے تناظر میں شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر ہونے والی یہ ملاقاتیں خطے میں سفارتی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں یکطرفہ پالیسیوں، بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی اور طاقت کے غیر قانونی استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کثیرالجہتی تعاون کو موجودہ عالمی حالات میں ناگزیر قرار دیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کرغزستان کے سیاحتی شہر چولپون آتا میں جاری اجلاس کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران شنگھائی تعاون تنظیم اور اس جیسے دیگر کثیرالجہتی فورمز کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں بڑھتی ہوئی یکطرفہ پالیسیاں، ریاستوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کی خلاف ورزیاں اور طاقت کا غیر قانونی استعمال بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قانونی نظام کی بنیادوں کو کمزور کر رہے ہیں۔ اگرچہ اسماعیل بقائی نے کسی ملک کا نام نہیں لیا، تاہم انہوں نے ماضی میں بھی اسی نوعیت کے بیانات میں امریکا کی خارجہ پالیسی اور اس کے اقدامات پر تنقید کی ہے۔ ایران 2023ء میں شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ رکن بنا تھا۔ یہ تنظیم چین اور روس کی قیادت میں قائم ایک اہم یوریشیائی سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی فورم ہے، جس میں پاکستان، بھارت، ایران اور دیگر رکن ممالک شامل ہیں۔ وزرائے خارجہ کا یہ اجلاس تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ سربراہ اجلاس میں علاقائی سلامتی، تجارتی روابط، اقتصادی تعاون اور رکن ممالک کے درمیان شراکت داری کے فروغ جیسے اہم موضوعات پر غور کیا جائے گا۔