طورمک بلتستان میں شہدائے کربلا کی یاد میں جلوس عزاء کی ویڈیو رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
اسلام ٹائمز: تیرہ محرم الحرام کو ہر سال طورمک میں شہداء کربلا کی یاد میں جلوس برآمد ہوتا ہے، جس میں روندو کے دیگر علاقوں سے بھی عزادار شریک ہوتے ہیں۔ علاقے کے مختلف امام بارگاہوں سے برآمد ہونے والے ماتمی دستے کشیپا میں مرکزی جلوس میں شامل ہوتے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم
بلتستان کے سب ڈویژن روندو طورمک میں شہداء کربلا کی یاد میں 13 محرم الحرام کا مرکزی اور قدیمی جلوس نکالا گیا، طورمک کے تقریباً 18 گاؤں سے 4 ماتمی دستے برآمد ہوئے، جو مرکزی امام بارگاہ کشیپا پہنچے، نماز ظہرین کی ادائیگی کے بعد امامبارگاہ کشیپا میں مختصر مجلس کے بعد اختتام پذیر ہوا۔ تیرہ محرم الحرام کو ہر سال طورمک میں شہداء کربلا کی یاد میں جلوس برآمد ہوتا ہے، جس میں روندو کے دیگر علاقوں سے بھی عزادار شریک ہوتے ہیں۔ علاقے کے مختلف امام بارگاہوں سے برآمد ہونے والے ماتمی دستے کشیپا میں مرکزی جلوس میں شامل ہوتے ہیں۔ جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر روندو غلام علی، ایس پی روندو حسن میر سمیت دیگر حکام سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کیلئے موقع پر موجود تھے جبکہ پولیس کی نفری بھی تعینات تھی۔ محکمہ صحت کا عملہ بھی جلوس کے موقع پر الرٹ رہا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کربلا کی یاد میں ہوتے ہیں
پڑھیں:
کراچی؛ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد
کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نےکارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائی غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا، ملزم بلال سلیم کی گرفتاری کلفٹن سےعمل میں آئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسیچنج میں ملوث ہے، ملزم کے قبضے سے 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے اور گرفتار ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے، ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔
ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔