کوئٹہ سمیت 3 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے، سکیورٹی فورسز کا بھرپور رسپانس
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
سٹی 42 : کوئٹہ، قلات، مستونگ اور سر ڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملوں پر سکیورٹی فورسز کیجانب سے فوری اور بھرپور رسپانس دیا گیا۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق کوئٹہ، قلات، مستونگ اور سر ڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کیے ہیں، تینوں مقامات پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور رسپانس دیا۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ سر ڈھاکہ کے قریب بعض مسافروں کے اغواء کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، مسافروں کی بحفاظت بازیابی کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین
عوام کی جان، مال اور املاک کی حفاظت کیلئے فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سکیورٹی خدشات؛ کوئٹہ جانے والی ٹرین منسوخ
سٹی 42: سکیورٹی خدشات،ایف سی حکام کی ہدایات پرکوئٹہ جانیوالی ٹرین منسوخ کردی گئی
ذرائع کے مطبق آج پشاورسےبراستہ لاہورکوئٹہ جانےوالی ٹرین کومنسوخ کیاگیا،کوئٹہ سےبراستہ لاہورپشاورجانیوالی ٹرین بھی آپریٹ نہیں کی جائیگی،
ریلوے کے مطابق ٹرینوں کی منسوخی ایک دن کے لیےکی گئی ہے،سکیورٹی اداروں کی ہدایات پرٹرین سروس ایک دن کیلئےمعطل کی گئی