دہشتگردوں نے بلوچستان کے تین مختلف مقامات پر حملے کئے، صوبائی ترجمان
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
اپنے بیان میں ترجمان شاہد رند نے کہا کہ قلات، مستونگ اور سر ڈھاکہ میں "فتنہ الہندوستان" کے دہشتگردوں نے حملے کئے ہیں۔ تینوں مقامات پر سکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور رسپانس دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ صوبے کے تین مختلف مقامات پر دہشتگردوں نے حملے کئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز ان کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان کے اضلاع قلات، مستونگ اور سر ڈھاکہ میں "فتنہ الہندوستان" کے دہشت گردوں نے حملے کئے ہیں۔ تینوں مقامات پر سکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور رسپانس دیا۔ ترجمان نے بتایا کہ عوام کی جان، مال اور املاک کی حفاظت کیلئے فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سر ڈھاکہ کے قریب بعض مسافروں کے اغواء کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مسافروں کی بحفاظت بازیابی کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مقامات پر حملے کئے نے کہا
پڑھیں:
خیبر، دہشتگردوں نے جرگہ مذاکرات پر مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا
ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے مقامی شہری کو اغوا کرکے تاوان کے لیے ہوٹل میں ٹھہرایا تھا جبکہ تینوں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں جرگے کے مذاکرات کے بعد دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا۔ خیبر پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس اہلکار عبدالوحد کو ایک ماہ قبل اکبری پوسٹ سے اغوا کیا تھا اور ان کی رہائی جرگہ مذاکرات سے ممکن ہوئی ہے۔ ڈی پی او رائے مظہراقبال نے بتایا کہ تھانہ باڑہ کی حدود میں ایک نجی ہوٹل پر پولیس نے چھاپہ مارا اور مغوی شہری کو بازیاب کروایا جبکہ دو پولیس اہلکاروں گرفتار کیا تاہم ایک اہلکار فرار ہوگیا۔ ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے مقامی شہری کو اغوا کرکے تاوان کے لیے ہوٹل میں ٹھہرایا تھا جبکہ تینوں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار دونوں پولیس اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے، فرار پولیس اہلکار کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندیاں کی گئی ہے۔