برہان مظفر وانی کی نویں برسی پرآرٹس کونسل میں سیمینار
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مختلف سیاسی اور کشمیری جماعتوں کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے موثر سفارت کاری کے ذریعہ عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ اجاگر کیا ہے۔ عالمی برادری جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ افواج پاکستان نے بھارت کو حالیہ جنگ میں شکست دے کر مودی کاغرور خاک میں ملادیا۔ فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر اور افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ کشمیری رہنما شہید برہان مظفر وانی کی کشمیر کی آزادی کے لیے کی گئی جدوجہد اور مشن کو جاری رکھا جائے گا۔ ریلی کا پیغام ہے ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پیر کو حسینہ معین ہال آرٹس کونسل میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور کل جماعتی حریت کانفرنس جموں و کشمیر کی جانب سے شہید کشمیری رہنما برہان مظفر وانی کی نویں برسی پر سیمینار بعنوان ’’شہید کی جو موت ہے ‘‘سیمینار سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی‘ پیپلز پارٹی کراچی کے صدر و سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی‘ متحدہ کے طٰہٰ احمد خان‘ مسلم لیگ ن کے رہنما سردار صغیر ایڈووکیٹ اور دیگر نے خطاب کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔