ناردرن بائی پاس پرپسند کی شادی پرماموںاوربھانجا قتل
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ناردرن بائی پاس گلشن چوک محمد خان کالونی میں پسند کی شادی کرنے پر ایک بھانجے اور اس کے ماموں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، جبکہ ایک دوسرا ماموں شدید زخمی ہو گیا۔ موٹرسائیکل سوار ملزمان لڑکی کو اپنے ہمراہ لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے اس دلخراش واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور مقتولین کو پناہ دینے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔منگھوپیر تھانے کی حدود میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور تحقیقات کا آغاز کیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 30 سالہ شمن علی ولد عبدل اور 40 سالہ محمد اسحاق حسین ولد بالاج جتوئی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ 45 سالہ حبیب ولد بالاج جتوئی زخمی ہو گئے۔ مقتولین اور زخمی کو فوری طور پر چھیپا ایمبولنس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔ایس ایچ او منگھوپیر عمران خان کے مطابق، مقتول شمن علی اور محمد اسحاق آپس میں ماموں بھانجا تھے، اور زخمی حبیب مقتول محمد اسحاق کا سگا بھائی ہے۔ ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ مقتول شمن علی نے بلوچستان کے علاقے بولان سے صائمہ نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی اور وہ تین دن پہلے ہی ناردرن بائی پاس گلشن چوک محمد خان کالونی میں رہائش پذیر ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق، 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان، جن کی شناخت غلام سرور، صادق، عبدالسلام اور غلام حیدر کے نام سے ہوئی ہے، ماموں بھانجے کا تعاقب کرتے ہوئے گلشن چوک محمد خان کالونی تک پہنچے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ثانیہ مرزا کی فیملی میں نئے ممبر کا اضافہ، بیٹے اذہان کے ساتھ تصویر وائرل
دبئی(نیوز ڈیسک)سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کی فیملی میں ایک نئے ممبر کا اضافہ ہوا ہے، جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
شعیب ملک سے طلاق کے بعد وہ اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ دبئی کے ایک پُرسکون ماحول میں رہائش پذیر ہیں۔
گزشتہ دنوں انہوں نے بیٹے کے ساتھ اپنی روزمرہ زندگی کے خوبصورت لمحات کو تصاویر کی صورت میں مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔
ان تصاویر میں ان کے گھر کے نئے رکن کی جھلک بھی دکھائی گئی، یہ ننھا سا بلی کا بچہ ہے، ثانیہ مرزا نے اذہان کی اس پالتو بلی کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک دلکش تصویر بھی پوسٹ کی۔
ثانیہ مرزا نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ سب کچھ اور کچھ بھی ایک ساتھ۔
انہوں نے ایک پوسٹ بھی شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ طوفان ہمیشہ آپ کو تبدیل نہیں کرتے، بعض اوقات وہ صرف یہ دکھاتے ہیں کہ چھت کہاں سے ٹپکتی ہے۔
یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے 2010 میں شادی کی تھی اور 2018 میں ان کے بیٹے اذہان کی پیدائش ہوئی، تاہم ان کی شادی جنوری 2024 میں باضابطہ طور پر ختم ہو گئی۔
بعدازاں شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی۔