Daily Pakistan:
2025-07-11@18:17:05 GMT

ریسٹورنٹس مالکان کو ٹائم کی پابندی کا حکم

اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT

ریسٹورنٹس مالکان کو ٹائم کی پابندی کا حکم

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ نے رات 12 بجے کے بعد ریسٹورنٹس کھلے رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔جسٹس شاہد کریم نے سموگ کےخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ رات 12 بجے کے بعد ریسٹورنٹس کھلے رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں، کینال روڈ سے درخت عدالت کی اجازت کے بغیر نہ کاٹے جائیں۔ عدالت نے کہا کہ ییلو پروجیکٹ کے خلاف نہیں، ییلو لائن منصوبے پر انڈیپنڈنٹ کنسلٹنٹ کا آرڈر کردیا ہے۔ کینال کو تو ویسے ہی ورثہ ڈکلیئر کیا ہوا ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے بھی ہیں۔

پاکستان نے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

سیشن عدالت نے 2 صحافیوں کے یوٹیوب چینلزپر پابندی کالعدم قرار دے دی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایڈیشنل سیشن جج نے پاکستانی شہریوں کے 27 یوٹیوب چینلوں میں سے 2 صحافیوں مطیع اللہ جان اور اسد طور پر پابندی لگانے کا حکم معطل کر دیا ہے۔  2 درخواست گزاروں کی وکیل ایمان مزاری نے بتایا کہ  ’ہمارا مؤقف ہے کہ اس حکم کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔ یہ یک طرفہ فیصلہ تھا جس میں دفاع کو سنے بغیر ہی حکم جاری کر دیا گیا۔ جس پر عدالت نے پابندی کالعدم قرار دے دی۔ ویب سائٹ انڈیپینڈیٹ اردو کے مطابق سیشن عدالت میں مقدمے کی اگلی سماعت 21 جولائی کو ہو گی۔صحافی مطیع اللہ جان اور اسد طور نے ان کے چینلز پر پابندی کو اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اداکارہ حمیرا اصفر لاہور میں سپردِ خاک

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سیشن عدالت نے 2 صحافیوں کے یوٹیوب چینلزپر پابندی کالعدم قرار دے دی
  • لاہور ہائیکورٹ کا رات 12 بجے کے بعد ریسٹورنٹس کھلے رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم
  • عافیہ صدیقی کیس: وزیراعظم اور کابینہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا امکان
  • سردار جی 3 پر پابندی، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان حکومت کے خلاف پھٹ پڑے
  • ’’اجرک والی نمبر پلیٹس مفت فراہم کی جائیں‘‘؛ عدالت میں درخواست
  • کوئٹہ، بی این پی کی مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
  • صدر، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کے خلاف مہم چلانے والوں کو جانتے ہیں: محسن نقوی
  • ترسیلات زر بھیجنے والوں کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں، قائمہ کمیٹی اراکین کا مطالبہ
  • پابندی کے باوجود مینوئل بلز کا اجراء، وزارت پاور ڈویژن نے نوٹس لے لیا