رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ اگر سلیمان یا قاسم خان آتے بھی ہیں تو خالصتاً اپنے والد یعنی ہمارے لیڈر سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے اپنا کوئی کردار ادا کرنے آئیں گے، مجھے نہیں لگتا کہ ان کا کوئی پولیٹیکل موٹیو ہے، دوسرا وہ آ رہے ہیں میں یہ کنفرم بھی نہیں کر سکتا۔

 نیوز ہے جو تین چار دن سے چل رہی ہے لیکن اگر وہ آنا چاہیں تو ان کا حق ہے، ان کا آبائی ملک ہے، اپنے والد صاحب کے ساتھ یہاں ان کا بچپن گزرا ہے۔رہنما مسلم لیگ (ن) عقیل چوہدری نے کہا کہ کل بھی میں ایک شو میں تھا اور مجھ سے سوال ہوا تو میں نے واضع طور پر حکومت کا موقف یالیگل پوزیشن ایکسپلین کی، میں اس تمام تر معاملے کے اوپر دوبارہ اس پر روشنی ڈالتا ہوں کیونکہ میں اس پرزمپشن پر پروسیڈ کر رہا ہوں کہ وہ برطانوی شہری ہیں، ان کے پاس کوئی اور پاسپورٹ نہیں ہے وہ پاکستانی شہری نہیں ہیں، ان کے پاس نائیکوپ نہیں ہےپچھلی دفعہ بھی غالباً یہی اطلاعات موصول ہوئیں کہ جب وہ پچھلی دفعہ بھی آئے تو پاکستان کا ویزا لیکر آئے تو دنیا کے کوئی بھی ممالک ہیں آپ ہیں، میں ہوں، بحیثیت پاکستانی شہری ہم امریکاجا کر اور برطانیہ جا کہ وہاں پر پروٹیسٹ نہیں کر سکتے ان کی حکومتوں کے خلاف۔ پنجاب اسمبلی کے معطل ارکان کو آئین کے آرٹیکل 10کے تحت موقعہ دیا جا رہا ہے، اسپیکر نے کہا ہے کہ ان کا بھی موقف سننا چاہیے، پہلے تو یہ بات نہیں ہو رہی تھی، پہلے تو یہ تھا کہ ان کے خلاف سیدھا ریفرنس دائر کر کے ان کو ڈی سیٹ کرنے کے کیلیے کا م کیا جا رہا تھا، حکومت کی طرف سے لچک کا مظاہرہ کیا گیا ہے تو اس وجہ سے اسپیکر نے ان کو بلایا ہے، بطور کسٹوڈین آف دی ہاؤس وہ ان کو بلا کر سنیں گے کہ آپ کے خلاف یہ ریفرنس آیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پی سی بی نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، ترجمان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

ترجمان پی سی بی عامر میر کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ اس حوالے سے مشاورت جاری ہے اور کل تک حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فیصلہ پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھ کے کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسنیپ بیک فعال ہو جائیگا، امانوئل میکرون
  • متنازع شو پر عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
  • 3 برس میں 30 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر چلے گئے
  • 3 برس میں 30 لاکھ پاکستانی نے ملک چھوڑ کر چلے گئے
  • اسرائیل ختم ہو جائیگا، شیخ نعیم قاسم
  • اگر کوئی سمجھتا ہے کہ میں ٹوٹ جا ئوں گا تو یہ غلط فہمی ہے ، عمران خان
  • انیق ناجی نے ولاگنگ سے دوری کی وجہ خود ہی بتا دی ، پنجاب حکومت پر تنقید
  • امریکہ اور برطانیہ کی بحیرہ احمر میں موجودگی کا کوئی جواز نہیں، یمن
  • پی سی بی نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، ترجمان
  • بھارت نفرت کا عالمی چیمپئن