ملتان، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کا اجلاس، تمام ونگز کی شرکت، مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
اجلاس میں محرم الحرام کے دوران عزاداروں پر ہونے والے بے بنیاد مقدمات کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا، عزاداروں کی معاونت کے لیے قانونی مشاورتی ٹیم اپنا کردار ادا کرے گی، صوبائی و ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر عزاداری کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا، عزاداروں کو ریلیف دینے کے لیے اُن کی ضمانت اور کیس کی مکمل پیروی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مدرسیٹ اپ اور تمام ونگز کا مشترکہ اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ مسجد ولی العصر میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت صوبائی آرگنائزر جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کی۔ اجلاس میں مرکزی صدر ایمپلائز ونگ سلیم عباس صدیقی، مرکزی رابطہ سیکرٹری عزاداری ونگ مرزا وجاہت علی، صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس علمائے مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب علامہ طاہر عباس نقوی، ڈویژنل صدر وحدت یوتھ ملتان تیمور حسن، صوبائی صدر عزاداری ونگ انجینئر سخاوت علی سیال، عون رضا انجم ایڈووکیٹ، اراکین صوبائی ورکنگ کمیٹی سید فرخ مہدی، سید ندیم عباس کاظمی، جواد رضا جعفری، ثقلین نقوی، ارتضی نقوی، سید کمیل زیدی، حسن رضا حیدری نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران عزاداروں پر ہونے والے بے بنیاد مقدمات کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا، عزاداروں کی معاونت کے لیے قانونی مشاورتی ٹیم اپنا کردار ادا کرے گی، صوبائی و ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر عزاداری کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا، عزاداروں کو ریلیف دینے کے لیے اُن کی ضمانت اور کیس کی مکمل پیروی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پشاور: الخدمت کی جانب سے 8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پنجاب روانہ
پشاور:الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا وسطی و جنوبی کی جانب سے پنجاب کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے آٹھ ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان اور رضاکاروں کی تیسری ٹیم پشاور سے پنجاب کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ملتان روانہ کردی گئی۔
اس سامان میں خشک راشن پر مشتمل فوڈ و ونٹر پیکجز، کچن سیٹ، کمبل، بچوں کے ملبوسات، جوتے، روزمرہ استعمال کے برتن اور دیگر امدادی اشیاء شامل ہیں۔ پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان سے لدے ٹرک اور رضاکاروں کی ٹیم روانہ کرنے کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع، الخدمت کے صوبائی صدر خالد وقاص، جنرل سیکرٹری شاکر صدیقی، ریجنل منیجر ڈاکٹر شکیل احمد اور ضلع پشاور کے صدر ارباب عبدالحسیب نے امدادی سامان اور رضاکاروں کو پنجاب کے شہر ملتان کے لیے روانہ کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالواسع اور الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر خالد وقاص نے کہا کہ خیبرپختونخوا پر ہر مشکل وقت میں پنجاب کے عوام نے سب سے پہلے اور سب سے زیادہ تعاون کیا ہے۔ آج جب ہمارے صوبے کے شمالی اور بالائی اضلاع میں سیلاب اور کلاوڈ برسٹ کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں تو اس موقع پر بھی اہلیانِ پنجاب نے بڑھ چڑھ کر خیبرپختونخوا کے متاثرینِ سیلاب کی مدد کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب جبکہ سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ پورے ملک، بالخصوص پنجاب میں جاری ہے اور اس وقت پنجاب کا 70 فیصد رقبہ سیلابی پانی کے زیر اثر ہے، اس مشکل وقت میں الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کے رضاکار اور کارکنان اہلیانِ پنجاب کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
الخدمت خیبرپختونخوا وسطی نے ملتان میں سیلاب متاثرین کے لیے ٹینٹ ویلج کا انتظام کر رکھا ہے، جبکہ گزشتہ ایک ہفتے سے الخدمت کے پی کے رضاکار پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 15 کشتیوں کے ذریعے پانی میں گھرے لوگوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کے سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری رکھے گا اور صوبے سے رضاکاروں کی تیسری کھیپ اور آٹھ ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کا قافلہ آج ملتان روانہ کردیا گیا ہے۔