ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
سپارکو کا کہنا ہے کہ یکم ذوالحج 29 مئی کو ہونے کی توقع ہے، اگر آج چاند نظر نہیں آتا تو عیدالاضحی 7 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ آج سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بھی ذوالحج کا چاند دیکھا جائے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق خلیجی ریاستوں میں آج چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہوگا۔ زونل رویت ہلال کمیٹیاں بھی عیدالاضحیٰ کے چاند کی رویت کیلئے اپنے اپنے متعلقہ صدر دفاتر میں اجلاس منعقد کریں گی۔ دوسری جانب سپارکو نے پیشگوئی کی ہے کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں، کیونکہ آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے ہوگی۔ سپارکو کا کہنا ہے کہ یکم ذوالحج 29 مئی کو ہونے کی توقع ہے، اگر آج چاند نظر نہیں آتا تو عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ آج سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بھی ذوالحج کا چاند دیکھا جائے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق خلیجی ریاستوں میں آج چاند نظر آنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ذوالحج کا چاند آج چاند نظر کا امکان ہے کو ہونے
پڑھیں:
ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ،آج چاند نظر آئیگا یا نہیں؟
ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔
ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین عبدالخبیر آزاد کررہے ہیں، زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہورہے ہیں۔
کراچی میں آج غروب آفتاب کا وقت 7 بجکر 15 منٹ ہے اور اس وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی، چاند دیکھنے کے لیے عمر تقریباً 24 گھنٹے یا اس سے زائد ہونی چاہیے۔
سپارکو کا کہنا ہے آج چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں کیونکہ آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر گیارہ گھنٹے ہوگی۔ یکم ذی الحجہ 29 مئی کو ہونے کی توقع ہے۔ آج چاند نظر نہیں آتا تو عیدالاضحی سات جون کو ہونے کا امکان ہے۔
سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا۔ سعودی ماہرفلکیات کا کہنا ہے آج چاند نظر آنے کا امکان ہے۔
متحدہ عرب امارات کے فلکیاتی مرکز کا بھی یہی کہنا ہے کہ آج ذی الحجہ کا چاند آج نظر آنے کا امکان ہے۔ متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ 6 جون کو ہوسکتی ہے۔ ابوظبی میں چاند دوربین کے ذریعے دیکھا جاسکے گا۔ عمان، مقبوضہ بیت المقدس اور قاہرہ میں چاند آنکھ سے دیکھنا ممکن ہوگا۔