شدید گرمی، خیبرپختونخوا میں سرکاری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق پرائمری اسکولز میں حاضری صبح 7:15 بجے اور چھٹی 11:40 پر ہوگی، مڈل ہائی و ہائر سیکنڈری اسکولوں میں صبح حاضری ساڑھے 7 بجے اور چھٹی 12:15 بجے ہوا کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے شدید گرمی پڑنے پر سرکاری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے۔ محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق پرائمری اسکولز میں حاضری صبح 7:15 بجے اور چھٹی 11:40 پر ہوگی، مڈل ہائی و ہائر سیکنڈری اسکولوں میں صبح حاضری ساڑھے 7 بجے اور چھٹی 12:15 بجے ہوا کرے گی۔ اسی طرح جمعہ کو پرائمری سے ہائر سیکنڈری اسکولوں کی چھٹی ساڑھے دس بجے ہوگی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بجے اور چھٹی
پڑھیں:
بہاولنگر میں 13 سالہ طالبہ گرمی کی شدت سے جاں بحق
— فائل فوٹوپروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بہاولنگر میں سرکاری اسکول کی طالبہ گرمی کی شدت سے جاں بحق ہوگئی۔
پی ایم ڈی اے کے ترجمان کے مطابق بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد کے سرکاری اسکول کی 13 سالہ بچی 8ویں جماعت کی طالبہ تھی، جو گرمی کی شدت سے جاں بحق ہوئی۔
وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ صوبے میں ہیٹ ویو کی وجہ سے کل سے اسکولوں کے اوقات صبح 7:30 سے 11:30 بجےتک ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق بچی کی کلاس میں گرمی اور حبس سے طبیعت بگڑی، طالبہ دل کے عارضے میں مبتلا تھی، دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرمی کے باعث بچی کلاس میں بےہوش ہوگئی تھی، اسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکی۔