کراچی: اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی، چھٹیوں کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا، یکم جون سے 31 جولائی تک سکول و کالجز بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت پنجاب اور خیبرپختونخوا نے موسم گرما کیلئے اسکول کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔
حکومت پنجاب نے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا اور محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے جاری نوٹیفکیشن میں کہا تھا کہ 28 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی، صوبے بھر کے تمام سکولز 15 اگست سے دوبارہ کھلیں گے۔
کے پی حکومت نے اعلامیے میں کہا تھا کہ گرمیوں کی چھٹیاں 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی جبکہ صوبے کے بالائی اضلاع میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
پڑھیں:
محکمہ خوراک کے پاس ذخیرہ ختم، بلوچستان میں گندم کا بحران شدت اختیار کر گیا
ویب ڈیسک : بلوچستان میں محکمہ خوراک کے ذخائر ختم ہونے سے گندم کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا۔
محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق صوبے میں سال2024 سے 2025 کے لیے گندم کی تاحال خریداری نہیں کی گئی اس لیے رواں سال گندم کی خریداری نہ ہونے سے بلوچستان میں گندم کا اسٹاک صفر ہوگیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری سےصوبے میں 2023 کااسٹاک ریلیزکردیا گیا ہے تاہم بلوچستان میں ستمبر 2025 تا مارچ 2026 کے لیے محکمہ کے پاس گندم دستیاب نہیں۔
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب
ذرائع کا کہنا ہےکہ موجودہ گندم بحران سے نمٹنے کیلئے بلوچستان حکومت کو سمری بھجوادی گئی ہے، سمری میں پاسکویاحکومت پنجاب سے 5 لاکھ بیگز گندم کی خریداری کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بلوچستان کابینہ کی منظوری کے بعدگندم کی خریداری کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔