سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری و نجی اسکولز اور کالجز یکم جون سے 31 جولائی 2025 تک بند رہیں گے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق تعطیلات کا اطلاق سندھ بھر کے تمام تعلیمی اداروں پر یکساں طور پر ہوگا۔ اس فیصلے کا مقصد شدید گرمی کے موسم میں طلبا، اساتذہ اور عملے کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ یکم جون سے تدریسی سرگرمیاں معطل کر دیں، جبکہ کلاسز کا دوبارہ آغاز یکم اگست 2025 سے ہوگا۔
Post Views: 2.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
مون سون سسٹم کے تحت آج صبح لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 40 اور گلشن راوی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سگیاں پل پر 34 اور سمن آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔