کولوراڈو میں اسرائیلی یرغمالیوں کے حق میں نکالی گئی ریلی پر حملہ، 6 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
امریکی ریاست کولوراڈو میں قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں کے مطابق ایک شخص نے ’آزاد فلسطین‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے آگ لگانے والا آلہ ایک ایسے گروپ پر پھینک دیا جو غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی طرف توجہ دلانے کے لیے جمع ہوا تھا، اس واقعے میں 6 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے کچھ جھلس بھی گئے ہیں۔
اس سلسلے میں گرفتار مشتبہ شخص 45 سالہ محمد صابری سلیمان کو اس حملے کے سلسلے میں الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا جس کی ایف بی آئی دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر تفتیش کر رہی تھی۔
کولوراڈو کے شہر بولڈر کے مرکز میں واقع 4 بلاک والے علاقے پرل اسٹریٹ پیدل چلنے والے مال میں تشدد کا یہ حالیہ واقعہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے پس منظر میں سامنے آیا ہے، جو عالمی تناؤ کو ہوا دے رہا ہے اور یہود مخالف جذبات میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی حکام کے مطابق میں یہود مخالف تشدد میں ایک ہفتہ قبل ایک شخص نے اسی طرح ’آزاد فلسطین‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے واشنگٹن میں یہودی میوزیم کے باہر اسرائیلی سفارت خانے کے دو ملازمین کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی کے ڈینور فیلڈ آفس کے انچارج خصوصی ایجنٹ مارک مائیکلک نے اس واقعہ کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نوعیت کے حملے ملک بھر میں بہت عام ہوتے جا رہے ہیں۔ ’یہ اس بات کی ایک مثال ہے کہ کس طرح تشدد کے مرتکب ملک بھر کی کمیونٹیز کو دھمکیاں دیتے رہتے ہیں۔‘
امریکی حکام نے بتایا کہ زخمی ہونے والے 6 افراد کی عمریں 67 سے 88 سال کے درمیان ہیں اور جن کے زخموں کی نوعیت سنگین سے معمولی ہیں۔
مظاہرین پر مذکورہ حملہ اس وقت ہوا جب رن فار دی لائیوز نامی رضاکار گروپ کے لوگ غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اپنے ہفتہ وار مظاہرے کا اختتام کر رہے تھے، جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والی ویڈیو میں ایک گواہ کو چیختے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
’وہ وہیں ہے، وہ مولوٹوف کاک ٹیل پھینک رہا ہے‘ ان الفاظ کے ساتھ ایک پولیس افسر اپنی بندوق تانے ایک مشتبہ شخص کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے دونوں ہاتھوں میں کنٹینرز ہیں۔
72 سالہ لِن سیگل اتوار کو جمع ہونے والے تقریباً 20 لوگوں میں شامل تھیں، وہ عدالت کے سامنے اپنا مارچ ختم کر چکے تھے جب ان کے سامنے ’آگ کی رسی‘ لہرائی اور پھر ’دو بڑے شعلے‘ لپکے، لِن سیگل کے مطابق مظاہرین تیزی سے افراتفری کا شکار ہو گئے، اور لوگوں نے آگ بجھانے کے لیے پانی اور مدد تلاش کرنی شروع کردی۔
لِن سیگل نے بتایا کہ وہ اپنے والد کی جانب سے یہودی ہے اور 40 سال سے زیادہ عرصے سے فلسطین کی حمایت کر رہی ہے، وہ اس بات پر فکر مند تھیں کہ ان پر مشتبہ شخص کی مدد کرنے کا الزام لگایا جا سکتا ہے کیونکہ انہوں نے فلسطین کی حمایت والی شرٹ پہن رکھی تھی۔
’وہ لوگ تھے، جو جل رہے تھے، میں مدد کرنا چاہتی تھی، لیکن میں مجرم کے ساتھ منسلک نہیں ہونا چاہتا تھی۔‘
حکام نے گرفتار شخص سلیمان کے بارے میں تفصیلات ظاہر نہیں کیں لیکن ان کا ماننا ہے کہ اس نے اکیلے کام کیا اور کسی اور مشتبہ شخص کی تلاش نہیں کی جا رہی ہے، فوری طور پر کسی مجرمانہ الزامات کا اعلان نہیں کیا گیا۔
حکام نے مزید بتایا کہ وہ سلیمان کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے آگے بڑھیں گے، وہ زخمی بھی ہوا تھا اور اسے علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا تھا، لیکن حکام نے اس کے زخموں کی نوعیت کے بارے میں نہیں بتایا۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے مطابق حکام نے کے لیے رہا ہے
پڑھیں:
اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: ٹرمپ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر امریکا کا اہم اتحادی ہے اور اسرائیل دوبارہ قطر پر حملہ نہیں کرے گا۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ حماس نے یرغمالیوں کو ہلاک کرنے کی دھمکی دی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شکاگو اور نیو اورلینز جیسے بے امن شہروں میں مرحلہ وار نیشنل گارڈز تعینات کیے جائیں گے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے حکم پر امریکی فورسز نے وینزویلا میں دوسرا فضائی حملہ کیا، جس میں تین دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب دہشتگرد منشیات کی منتقلی میں مصروف تھے۔ حملے میں امریکی افواج کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
انہوں نے زور دیا کہ منشیات مافیا امریکا میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جسے روکنے کے لیے یہ کارروائی کی گئی۔