ہیٹ ویو کی وجہ سے پنجاب بھر میں اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 28 مئی سے دینے کا اعلان کردیا گیا۔

وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بتایا کہ صوبے میں ہیٹ ویو کی وجہ سے کل سے اسکولوں کے اوقات صبح 7:30 سے 11:30 بجے تک ہوں گے۔

وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ گرمی کی شدت میں اضافے اور ہیٹ ویو کی وجہ سے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں وقت سے پہلے دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل سے 27 مئی تک اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر کے صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک کر دیے گئے ہیں

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر کے میدانی علاقوں میں جھلسا دینے والی گرمی کا اسپیل جاری ہے۔

اس سے پہلے صوبے میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اسکولوں میں ہیٹ ویو

پڑھیں:

کراچی میں چوری، پنجاب میں جائیدادیں —، ماسی کی ہوش اُڑا دینے والی کہانی

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے گھریلو ملازمہ کے خلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے میں ضمانت کا فیصلہ محفوظ کرلیا، استغاثہ نے انکشاف کیا کہ ملزمہ کی پنجاب میں بھی پراپرٹی ہے جہاں اس کے رشتے دار رہتے ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو کلفٹن میں گھریلو ملازمہ ملزمہ شہناز اور اس کے بیٹے آصف کے خلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ آج جمعہ تک کے لیے محفوظ کرلیا جبکہ ملزم فہد کی درخواست ضمانت ایک لاکھ روپے کے عوض منظور کرلی۔
استغاثہ کے مطابق عدالتی احکامات کے تحت مرکزی ملزمہ شہناز سے جیل میں تفتیش کی گئی، ملزمہ نے تقریباً پینتالیس لاکھ روپے نقدی کی معلومات فراہم کیں، ملزمہ نے 3 فلیٹ، ایک دکان، 4 گاڑیوں اور 4 موٹر سائیکلوں کی معلومات فراہم کیں، چوری کی رقم سے خریدی گئی 2 گاڑیاں اور 3 موٹر سائیکلیں تاحال برآمد نہیں ہوسکیں، ملزمہ نے چوری کی رقم سے پنجاب میں بھی ایک پراپرٹی خریدی جہاں ملازم اور رشتے دار رہتے ہیں۔
استغاثہ کے مطابق ملزمہ کے قبضے سے 5 لاکھ 75 ہزار روپے نقد برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمہ کے بینک اکاؤنٹس سے 33 لاکھ 40 ہزار روپے برآمد کیے جاچکے ہیں۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  •  عاشورہ‘ وفاقی حکومت کا 9 ‘ 10 محرم الحرام کو سرکاری تعطیلات کا اعلان
  • وفاقی حکومت کا عاشورہ کی سرکاری تعطیلات کا اعلان
  • 9 اور 10 محرم تعطیلات: نادرا کی جانب سے اہم اعلان
  • وفاقی حکومت کا یوم عاشورہ کی تعطیلات کا اعلان
  • وفاقی حکومت نے 2روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری
  • وفاقی حکومت نے 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا
  • ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان
  • وفاقی حکومت نے دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا
  • گرمیوں میں انڈے کھانا فائدہ مند یا نقصان دہ؟
  • کراچی میں چوری، پنجاب میں جائیدادیں —، ماسی کی ہوش اُڑا دینے والی کہانی