پنجاب میں ہیٹ ویو کی وجہ سے اسکولوں میں عام تعطیلات کا اعلان، اوقات کار بھی تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
پنجاب میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی صورتحال کی وجہ سے صوبائی محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں عام تعطیلات کی تاریخ کا اعلان کرنے کیساتھ ساتھ اوقات کار میں بھی تبدیلی کردی ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اسکولوں میں 28 مئی سے عام تعطیلات ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ 28 مئی تک اسکولوں کے اوقات کار کو ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 بجے صبح تک محدود کیا گیا ہے تاکہ طلبہ کو شدید گرمی کے اثرات سے بچایا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیے: ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی زد میں، ہیٹ ویو کب تک برقرار رہے گا؟
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی صورتحال اگلے چند دنوں تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکول تعطیلات چھٹی ہیٹ ویو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسکول تعطیلات چھٹی ہیٹ ویو ہیٹ ویو
پڑھیں:
میدانی علاقے آج سے گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے
فائل فوٹومحکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے 4 روز شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے۔
آج سے 24 مئی کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
اس دوران وسطی/ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔