خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کی پیشگوئی، الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ صوبے میں 20 سے 24 مئی کے دوران شدید گرمی متوقع ہے، دن میں درجۂ حرارت معمول سے 5 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے کا امکان ہے۔
ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار.
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گرد آلود تیز ہواؤں کا بھی خدشہ ہے جبکہ ہیٹ اسٹروک کا بھی امکان ہے اور بالائی علاقوں میں برف پگھلنے کی رفتار میں اضافہ ممکن ہے۔
پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ آگاہی مہم کے ذریعے لوگوں کو گرمی کی لہر سے باخبر رکھا جائے، بزرگ اور بچے صبح 10 سے شام 5 تک براہ راست سورج میں نہ نکلیں۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور سیلاب سے متعلق الرٹ جاری
فائل فوٹونیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 7 جولائی سے ملک بھر میں دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔
این ڈی ایم ا ے کے مطابق 7 جولائی سے دریائے سندھ، جہلم، چناب، راوی، ستلج اور کابل میں اور ان کے ملحقہ ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
کراچی میں آج سے 5 جولائی کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر معتدل بارش بھی ہو سکتی ہے۔
7 جولائی سے مشرقی بلوچستان اور ڈی جی خان ڈویژن کے پہاڑی ندی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا امکان ہے۔
این ڈی ایم ا ے کے مطابق 7 جولائی سے شمالی اور وسطی پنجاب کے بڑے میٹروپولیٹن شہروں میں اربن فلڈنگ کا امکان بھی ہے۔