بارش کے باوجود ہیٹ ویو برقرار، 24 مئی تک جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زائد ہوگا، ملک کے بالائی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بارش کے باوجود ملک میں ہیٹ ویو برقرار ہے، 20 سے 24 مئی کے دوران جنوبی علاقے ہیٹ ویو کے زیر اثر رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زائد ہوگا، ملک کے بالائی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ رپورٹ کے مطابق وسطی، بالائی پنجاب، اسلام آباد میں دن کا درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 تا 7 ڈگری زائد ہوگا، اس دوران میدانی علاقوں میں جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دن کا درجہ حرارت کے مطابق رہیں گے
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان کے چند علاقوں میں دفعہ 144 نافذ
—فائل فوٹوجنوبی وزیرستان کے چند علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 فورسز کے لاجسٹک سامان کی ترسیل کے لیے لگائی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 آج صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک نافذ رہے گی،جس کے تحت عوامی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے دوران بعض مارکیٹیں اور بازار بند رہیں گے۔