محکمہ کسٹمز کی کراچی میں کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ غیرملکی مصنوعات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
محکمہ کسٹمز نے سچل رینجر کی معاونت سے یوسف گوٹھ ٹرمنل کے گواموں پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کی اسمگل شدہ غیرملکی مصنوعات کے ذخائر برآمد کرلیے۔
ترجمان عرفان علی نے کہا کہ برآمدہ اشیاء میں چھالیہ خشک دودھ اجینو موتو فیبرکس کاسمیٹکس ٹائلز ڈٹرجنٹ پاوڈر فوڈ آئٹمز شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج کرکے 11مزدا ٹرکوں کے ذریعے ضبط شدہ اشیاء کو اے ایس او گودام منتقل کردیا گیا، ضبط شدہ اشیاء کی حقیقی مالیت کا تخمینہ لگایا جارہا ہے
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گاڑی مالکان کیلئے بڑی خبر ، اہم قرارداد منظور
کراچی میں سڑکوں گلیوں اور تجارتی مراکز میں گاڑیاں دھونے کے لیے لائن کا پانی استعمال کرنے پر جرمانے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔
کے ایم سی کونسل کے اجلاس میں میئر کراچی مرتضی وہاب نے پانی کے ضیاع پر 10 ہزار روپے جرمانے کی تجویز دی، کہا یوسی چیئرمین کی شکایات پر جرمانے ہوں گے، رقم یوسی میں ہی لگے گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن نجمی عالم نے کہا دو تلوار کے اوپر لائن سے گاڑیاں دھلتی ہیں، لوگ گھر میں گاڑیاں دھوتے ہیں پانی باہر آتا ہے، سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج شہر میں پانی نہیں، میئر میٹنگ میں 2050 کا پلان بنارہےہیں، کے فور منصوبہ 20 ارب روپے سے 200 ارب روپے تک پہنچ گیاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت شہر میں پانی کی لائنیں توڑی جارہی ہے، اب ہم احتجاج کریں گے، سڑکوں پر آئیں گے۔
میئر کراچی مترضیٰ وہاب نے کہا کہ آئندہ ہفتے صرف پانی پر اجلاس ہوگا۔