کراچی: کسٹمز حکام کا یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر چھاپہ، کروڑوں روپے کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
کسٹمز حکام نے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے مختلف گوداموں میں چھاپا مار کر کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ غیر ملکی اشیاء برآمد کر لیں۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق برآمد اشیاء میں خشک دودھ، چھالیہ، چینی اور نمک شامل ہے۔
ترجمان کسٹمز نے بتایا کہ کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ غیر ملکی اسمگل شدہ کپڑا، کاسمیٹکس، ٹائلز، فوڈ آئٹمز اور ڈٹرجنٹ بھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق اس معاملے کا مقدمہ کسٹم ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں 1 شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔