قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان، کسٹم اہلکار سمیت 2ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
راولپنڈی:
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بدعنوانی اور خرد برد کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے پر کسٹم اہلکار سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں امداد علی کسٹمز میں پرنسپل آپریزر تعینات تھا جس نے صابر علی نامی ملزم کے ساتھ مل کر قومی خزانے کو 8 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ ملزم صابر علی نے اپنی کمپنی کے ذریعے 2019 سے 2021 کے درمیان امریکی برانڈ آئس کریم کی 29 شپمنٹس درآمد کیں اور شپمنٹس کی کلیئرنس کے لیے پاکستان کسٹمز کو انڈر انوئسنگ دستاویزات پیش کیں۔
ملزمان نے انڈر انوائسنگ کے ذریعے درآمدی اشیاء کی کم قیمت ظاہر کی تاکہ کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکسز سے بچا جا سکے۔
اس دوران کسٹمز کے پرنسپل آپریزر امداد علی نے شپمنٹس کی انڈر انوائسنگ کی، جس کے باعث قومی خزانے کو مجموعی طور پر 8 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔
حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تھا جنہیں اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا گیا، تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قومی خزانے کو کا نقصان
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔