محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید 4روز کیلئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید 4روز کیلئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید 4روز کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا، جس کے مطابق رواں ہفتے کے دوران گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیشگوئی اور ہوا کا زیادہ دبا موجود رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ہیٹ ویو برقرار رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے 24 مئی تک جنوبی علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ بعض مقامات پر 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران ہوا کے زیادہ دبا وکے باعث درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے خاصا زیادہ ریکارڈ کیے جانے کی توقع ہے جبکہ ملک کے بالائی علاقوں، بشمول پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی کے باعث بعض میدانی علاقوں میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان بھی موجود ہے، عوام کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مزید برآں محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ نے 8سالہ بچی کے قتل کے ملزم کو عدم شواہد کی بنیاد پربری کردیا سپریم کورٹ نے 8سالہ بچی کے قتل کے ملزم کو عدم شواہد کی بنیاد پربری کردیا کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمان ہماری افواج نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا، وزیراعظم خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 9خوارج ہلاک، 2جوان شہید امریکا نے بھارتی ٹریول ایجنٹس اور ٹریول ایجنسیوں پر ویزا پابندیاں عائد کر دیں بھارت کے پاکستان میں امن و امان کو نقصان پہنچانے کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے، وزیراعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ملک بھر میں ہیٹ ویو
پڑھیں:
10 بڑے شہروں میں ڈینگی پھیلنے کا الرٹ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: ملک کے 10 بڑے شہروں میں ڈینگی پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا۔محکمہ موسمیات نے کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں میں ڈینگی کے پھیلائو سے متعلق الرٹ جاری کیا، جس میں 20 ستمبر سے ڈینگی کے پھیلنے کے خدشے کا ظہار کیا گیا اور محکمہ موسمیات نے اس کے پیشِ نظر عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی پانی نے ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے سازگار ماحول پیدا کر دیا ہے جس کی وجہ سے کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہر اس وائرس کے شدید خطرے سے دوچار ہیں، موسمیاتی ڈیٹا میں اس سال ڈینگی کے سب سے شدید پھیلائو کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔اس حوالے سے جاری میں الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی مچھر سورج نکلنے کے بعد اور سورج ڈھلنے سے پہلے سب سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں، درجہ حرارت 26 سے 29 ڈگری، نمی 60 فیصد اور بارش 27 ملی میٹر ڈینگی کے پھیلائو کے لیے انتہائی موزوں حالات ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں ٹھہرا ہوا پانی ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے خطرناک ہے، اس لیے شہری انتظامیہ فیومیگیشن اور صفائی کے اقدامات تیز کرے تاکہ اس وباءپر بروقت قابو پایا جائے۔
کہا جارہا ہے کہ ڈینگی کے پھیلاو ¿ کے حوالے سے موجودہ موسم حساس ہے لہٰذاتمام ادارے اور عوام فوری تدارکی اقدامات یقینی بنائیں نیز انسداد ڈینگی مہم سے وابستہ محکموں کے افسران و اسٹافر اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کرتے ہوئے شہریوں میں ڈینگی سے بچائو کےلیے صفائی ستھرائی و احتیاط کے بارے میں احساس اور آگہی کو یقینی بنائیں،علاوہ ازیں اس سلسلہ میں علما کرام اور آئمہ حضرات بھی اپنے خطبات میں لوگوں کو ڈینگی کے خطرات اور اس سے بچائو کے طریقوں سے آگاہ کریں۔