پنجاب میں شدید گرمی سے شہری بے حال؛ محکمہ موسمیات نے اچھی خبر سنادی
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
لاہور:
پنجاب میں شدید گرمی سے شہریوں کا برا حال ہے، اسی دوران محکمہ موسمیات کی جانب سے اچھی خبر سنائی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پورا صوبہ اس وقت شدید گرمی کے نرغے میں ہے اور سورج گزشتہ ہفتے سے آگ کے گولے برسا رہا ہے، جس سے سڑکیں تندور کے مانند گرم اور پوری صورت حال سے شہری پریشان ہیں۔
دریں اثنا موسمیاتی ماہرین نے گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے خوش خبری سنائی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بادل برسانے والا سسٹم پنجاب میں موجود ہے، جس کے تحت آج لاہور میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
ممکنہ بارش کے بعد گرمی کی شدت میں قدرے کمی متوقع ہے۔
لاہور میں درجہ حرارت کم از کم28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اورزیادہ سےزیادہ پارہ42 ڈگری تک جانے کے امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے دوبارہ خشک اور گرم موسم کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
کراچی: آج بھی موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان
— فائل فوٹوشہرِ قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان بھی ہے۔
شہر قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔