گرمی دن میں تارے دکھانے لگی، دادومیں درجہ حرارت 49 تک پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) گرمی دن میں تارے دکھانے لگی، ملک کے بیشتر حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔دادو سب سے زیادہ گرم علاقہ بن گیا جہاں کا درجہ حرارت 49 تک جا پہنچا، سرگودھا، بھکر، رحیم یار خان، بہاولنگر، سبی، جیکب آباد میں پارا 47 ریکارڈ کیا گیا، موہنجو دڑو اور لاڑکانہ میں ٹمپریچر 46 ہو گیا۔
لاہور میں پارا 43 سینٹی گریڈ کو چھو گیا، ہیٹ ویو 20 مئی تک جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی گئی، دن بھر شدید گرمی کے بعد شام کو بادلوں کی انٹری ہوئی، پشاور شہر اور گردونواح میں ابر رحمت برس پڑا، گرمی کی چھٹی ہوگئی۔
تیز آندھی سے مختلف علاقوں میں درخت اور دیواریں گر گئیں، طوفان سے سائن بورڈز بھی اکھڑ گئے، حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، جڑواں شہروں میں بھی گرد آلود ہوائیں چلیں، راولپنڈی کے متعدد علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔
آج شام سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔